22/06/2023
کوہاٹ()آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل درہ آدم خیل کے صدر ملک محمد خلیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم صوبائی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اساتذہ کی اپ گریڈیشن نا کرنا زیادتی ہے۔یکم جولائی سے پرائمری اساتذہ کی اپگریڈیشن ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے
موجودہ حکومت نے صوبائی بجٹ میں اساتذہ کرام کے اپگریڈیشن شامل نہ کرکے اساتذہ کرام کو انتہائی مایوس کیا۔انہوں نے کہا کہ اپگریڈیشن کوئی سیاسی فیصلہ نہیں تھا اساتذہ کا جائز حق تھا سابقہ گورنمنٹ نے احتجاج کے باعث کمیٹی بنائی جس نے 70 دن میں رپورٹ تیار کی۔ ہمارے حق کو تسلیم کیا اور 17 جنوری 2023 کو کابینہ سے منظور ہوئی۔انہوں نے کہ کہ اپ گریڈیشن یکم جولائی سے ہمارا قانونی حق ہے جس کے لئے ھم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے۔ اپٹا نگران حکومت کو خبردار کرنا چاہتی ہے کہ یکم جولائی سے اگر اپگریڈیشن پر عملدرامد نہ کیا گیا تو تقریباً ایک لاکھ معماران قوم سڑکوں پر احتجاج کیلئے مجبور ہونگے۔ھم سب ایک ہیں اور اپنے قائدین کے ایک اشارے کے منتظر ہیں۔ اپنے آئینی اور قانونی حق اپگریڈیشن کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔