Govt High School Kamar Dhand Kohat

Govt High School Kamar Dhand Kohat Govt High School Kamar Dhand Kohat is situated at north side in a small town Kamar Dhand. Almost 130 students are studying in this school.

GMS Kamar Dhand Kohat is middle level school located in Kamar Dhand Kohat.

کوہاٹ بورڈ نے سالانہ امتحان دوئم 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔
23/09/2026

کوہاٹ بورڈ نے سالانہ امتحان دوئم 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔

اہم اطلاع برائے طلباء سیشن 2025
22/08/2026

اہم اطلاع برائے طلباء سیشن 2025

کوہاٹ بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتاٸج کا اعلان 5 اگست کو ہوگا۔۔۔ کنٹرولر امتحانات
01/08/2026

کوہاٹ بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتاٸج کا اعلان 5 اگست کو ہوگا۔۔۔ کنٹرولر امتحانات

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ!محترم والدین!آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انشاءاللہبروز پیر چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے ہیںاسکول میں...
01/06/2026

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ!
محترم والدین!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انشاءاللہ
بروز پیر چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے ہیں
اسکول میں کلاس ششم سے دہم تک داخلے شروع ہو چکے ہیں!
داخلے کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات ضرور ساتھ لائیں:
1. School Leaving Certificate
2. Form B
3. Father's CNIC
4. Mobile No
اپنے بچوں کا مستقبل سنواریں، انہیں بہترین تعلیم دلائیں۔
تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے!
اسکول انتظامیہ: گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ

📢 خیبرپختونخوا میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان ☀️🏫محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے بھر ...
25/05/2026

📢 خیبرپختونخوا میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان ☀️🏫

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ 🌿

📚 سمر زون:
🔹 پرائمری اسکولز: یکم جون تا 31 اگست 2026
🔹 مڈل، ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولز: 15 جون تا 16 اگست 2026

❄️ ونٹر زون:
🔹 تمام تعلیمی ادارے: یکم جولائی تا 31 جولائی 2026

📝 طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے جون 2026 میں سمر کیمپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔

⏰ سمر کیمپس اوقات:
📖 پرائمری و مڈل: صبح 7:00 تا 9:00
📖 ہائی و ہائیر سیکنڈری: صبح 7:00 تا 9:40

اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو علمِ نافع عطا فرمائے اور تعطیلات کو مفید بنانے کی توفیق دے۔ 🤍✨

گاؤں کی مقامی فلاحی تنظیم راہِ انسانیت کمر ڈھنڈ کی جانب سے جناب سعود صاحب کو گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں تدریسی...
25/05/2026

گاؤں کی مقامی فلاحی تنظیم راہِ انسانیت کمر ڈھنڈ کی جانب سے جناب سعود صاحب کو گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں تدریسی خدمات، محنت اور طلبہ کی بہترین تربیت کے اعتراف میں “بیسٹ ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اہلِ علاقہ اور تنظیم کے اراکین نے اُن کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مورخہ 25 مئی 2026گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان نہایت خوشگوار اور پروقار ماحو...
25/05/2026

مورخہ 25 مئی 2026
گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان نہایت خوشگوار اور پروقار ماحول میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد کاشف ولد ساجد اقبال نے حاصل کی۔ بعد ازاں عمر حیات ولد ملک حیات نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔

نتائج کے مطابق کلاس ششم میں محمد کاشف ولد ساجد نے پہلی، عبدالوہاب ولد نور رحمان نے دوسری جبکہ حمزہ ولد عنصر محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کلاس ہفتم میں محمد عزیر ولد سید محمد نے پہلی، محمد حماد ولد عبد الرحیم نے دوسری جبکہ صاحب ولد جنت میر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کلاس ہشتم میں محمد زاہد ولد شاہ دراز نے پہلی، محمد خذیفہ ولد شاہ نواز نے دوسری جبکہ عمر فاروق ولد حمید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے آخر میں معزز لوکل استاد جناب وقار احمد صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نصیحت آموز گفتگو کی۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی تعلیم سے وابستہ رہیں اور اپنی خوشخطی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔

آخر میں سکول ہذا کے مرحوم سینئر استاد فاضل صاحب کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کرائی گئی۔

مورخہ 18 مئی ، 2026 بروز پیرگورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں جماعت پنجم ، ششم، ہفتم اور ہشتم کے طلباء دوسرے سمسٹر بہ...
18/05/2026

مورخہ 18 مئی ، 2026 بروز پیر

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں جماعت پنجم ، ششم، ہفتم اور ہشتم کے طلباء دوسرے سمسٹر بہار کا پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ کی شان، محترم وقار احمد صاحب (عربی استاد) کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔وہ نہ صرف ایک بہت...
09/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ کی شان، محترم وقار احمد صاحب (عربی استاد) کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔
وہ نہ صرف ایک بہترین معلم ہیں، بلکہ اپنی محنت اور خلوص کی وجہ سے پورے علاقے میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت کے چند نمایاں پہلو:
وہ خود اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں (لوکل ہیں)، جس کی وجہ سے وہ یہاں کے طلباء کے مسائل اور ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
وقار صاحب کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج سکول میں اخلاقی تربیت کا معیار دن بدن بڑھ رہا ہے-
ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بچوں کو وقار احمد صاحب جیسے قابل اور محنتی استاد کی رہنمائی حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح علم کی شمع روشن کرتے رہیں۔ (آمین)

OurPride

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کے معزز استاد اور کنٹرولر آف امتحان جناب سعود خان نہایت محنتی، دیانتدار اور ذمہ دار شخصیت کے ...
08/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کے معزز استاد اور کنٹرولر آف امتحان جناب سعود خان نہایت محنتی، دیانتدار اور ذمہ دار شخصیت کے مالک ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں صحت، خوشحالی اور مزید ترقی عطا فرمائے، ان کی علمی و تعلیمی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ عزت و کامیابی سے نوازے۔ آمین۔

Address

Kohat

Telephone

+923333457350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt High School Kamar Dhand Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt High School Kamar Dhand Kohat:

Shortcuts

Share

Category