28/05/2026
شاہ لطیف انگلش اکیڈمی کی سالانہ تقریب میں سید نہاد علی شاہ صاحب کی شرکت!
شاہ لطیف انگلش اکیڈمی کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات (Annual Prize Distribution Ceremony) میں معروف تعلیمی رہنما محترم جناب سید نہاد علی شاہ صاحب (پرنسپل/اونر: نیو برائٹ ویژن اسکول - New Bright Vision School) نے بطورِ مہمانِ گرامی خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کر کے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبوں کو سراہا۔ اس پروقار موقع پر شاہ لطیف انگلش اکیڈمی کی انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمان سید نہاد علی شاہ صاحب کو سندھ کی عظیم اور روایتی ثقافت کا خوبصورت تحفہ "اجرک" بھی پیش کیا گیا۔
سید نہاد علی شاہ صاحب نے اسکول انتظامیہ کو ایک شاندار، کامیاب اور پروقار تقریب کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی اور بچوں کے روشن و کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔