09/10/2025
“کراچی نیپا چورنگی سے دوران کُھدائی ایک قدیم حنوط شدہ ممی کی دریافت!”
کراچی: نیپا چورنگی تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں سڑک کے کنارے کھدائی کے دوران ایک قدیم حنوط شدہ ممی برآمد ہونے پر سینکڑں کی تعداد میں عوام کا جم غفیر اُمڈ آیا بھگدڑ اور امن وامان کو قابو کرنے کی غرض سے پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مجمع کو منتشر کردیا ۔
بعدازاں ریسکیو عملے نے معاملہپاکستان آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ (جامعہ کراچی ) کے حوالے کردیا۔
ماہرین کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ممی غالباً اسکندرِ اعظم کی فوج کے اُن سپاہیوں میں سے ایک کی ہے جو اسکندر کے زمانے میں راستہ بھٹک کر نیپا چورنگی کے آس پاس آ نکلے تھے —۔
تحقیقات کے دوران اس ممی کے ساتھ ایک تختی بھی ملی ہے جس پر خالص یونانی زبان میں تحریر کندہ ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے ماہرین نے بڑی تحقیق کے بعد اس کا اردو ترجمہ کچھ یوں کیا ہے:
“جب یونیورسٹی روڈ بن جائے… تو مجھے جگا دینا!”
🤔