Jamia Anwari Muhammadia Inzergi Katlang Offical

Jamia Anwari Muhammadia Inzergi Katlang Offical Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Anwari Muhammadia Inzergi Katlang Offical, Religious school, https://maps. app. goo. gl/Fg55M37w9R8ADZeb 6, Khyber.

عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا حسیں منظر، جامعہ انوار محمدیہ انزرگی (کاٹلنگ) میں روحانی رونقیں!​آج کا دن محبت، عقیدت اور درود و سلام ک...
25/08/2026

عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا حسیں منظر، جامعہ انوار محمدیہ انزرگی (کاٹلنگ) میں روحانی رونقیں!
​آج کا دن محبت، عقیدت اور درود و سلام کا دلکش شاہکار ثابت ہوا۔ جامعہ انوار محمدیہ انزرگی کاٹلنگ کے بخت ور اور ہونہار طلباء نے آقائے دو عالم، فخرِ موجودات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کی خوشی میں ایک انتہائی پروقار اور شاندار میلاد جلوس نکالا۔
​فضائیں "الصلاة والسلام علیک یا رسول اللہ" کے دلنشین نعروں سے گونج اٹھیں اور ہر چہرہ انوارِ مصطفیٰ ﷺ کی تجلیوں سے جگمگا رہا تھا۔ طلباء نے اپنے ہاتھوں میں سبز پرچم اور حضور ﷺ کی مدح سرائی کے بینرز اٹھائے باادب انداز میں سفر طے کیا، جس نے دیکھنے والوں کے دلوں کو بھی عشقِ رسول ﷺ کی چنگاری سے گرما دیا۔
​یہ جلوس محض ایک روایت نہیں، بلکہ اپنے آقا ﷺ سے لامتناہی وفاداری اور ان کی سنتوں پر چلنے کا عزمِ نو تھا۔ اللہ تعالی جامعہ کے تمام طلباء، اساتذہ اور منتظمین کی اس بخت ور کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگیوں کا مشعلِ راہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
​آمین یا رب العالمین! 🌸💚
​ #کاٹلنگ ٰ #طلباء #مردان

23/08/2026

ربیع الاول کا جھنڈا — عشقِ رسول ﷺ کی خوبصورت علامت 💚

الحمدللہ! آج اپنے مدرسے میں ربیع الاول شریف کا جھنڈا لہرانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ 🌙💚

یہ مہینہ ہمارے لیے حضورِ اکرم ﷺ سے محبت، آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو یاد کرنے، کثرت سے درود و سلام پڑھنے اور آپ ﷺ کی سنتوں کو اپنی زندگی میں اپنانے کا پیغام ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں سچی محبتِ رسول ﷺ نصیب فرمائے اور آپ ﷺ کی سنتوں پر چلنے والا بنائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

لبیک یا رسول اللہ ﷺ ❤️💚

#درودوسلام #مدرسہ

15/08/2026
15/08/2026

کاٹلنگ میں عنقریب پھر ایسا جلوس ❣️

15/08/2026

عنقریب ان شاءاللہ ✌️

11/08/2026

فاتحِ دیوبندیت، حضرت علامہ مفتی سید احسان اللہ حسین دیروی صاحب کی جامعہ انوارِ محمدیہ آمد پر طلبۂ کرام کا پُرجوش استقبال، اور استادِ محترم کی طلبہ سے والہانہ شفقت و محبت۔ ❤️🌹
یہی تو استاد اور شاگرد کے رشتے کی خوبصورتی ہے۔

27/07/2026

🌹 میلادِ مصطفیٰ ﷺ پھر آ رہا ہے... 🌹

کچھ لوگ پھر خوشیوں پر اعتراض کریں گے، فتوے سنائیں گے، اور شور مچائیں گے۔

مگر یاد رکھو!

عشقِ رسول ﷺ نہ کل کسی کے اعتراض سے رکا تھا، نہ آج رکے گا، نہ قیامت تک رکے گا۔

ہم درود بھی پڑھیں گے، نعت بھی سنیں گے، میلاد کی خوشیاں بھی منائیں گے، اور اپنے آقا حضرت محمد ﷺ سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہیں گے۔

میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا چرچا ہمیشہ رہے گا، اور اعتراض کرنے والے ہر سال بدلتے رہیں گے۔

ﷺ❤️

A.D طالب جانان

23/07/2026

*_🌿🌻 ﺍﻟـﻠّٰـﻬُـﻢَّ ﺻَـﻞِّ عَـلٰـی ﻣُـﺤَـﻤَّـــﺪٍ ﻭَعَـلٰـی ﺁﻝ ِﻣُـﺤَـﻤَّـــﺪٍ ﻛَـﻤَـﺎ ﺻَـﻠَّـﻴْـﺖَ عَـلٰـی ﺇِﺑْـﺮَﺍﻫِـﻴـﻢَ وعَـلٰـیﺁﻝِ ﺇِﺑْـــﺮَﺍﻫِـــﻳـــﻢَ ﺇِﻧَّــــــــــﻚَ ﺣَـﻤِـﻴـﺪٌ ﻣَـﺠِـﻴــﺪٌ-🌸🌿_*

*_🌿🌹 ﺍﻟـﻠّٰـﻬُـﻢَّ ﺑَـﺎﺭِﻙْ عَـلٰی ﻣُـﺤَـــﻤَّـﺪٍ ﻭَعَـلٰـیﺁﻝ ِﻣُـﺤَـــﻤَّـﺪٍ ﻛَـﻤَـﺎ ﺑَـﺎﺭَﻛْـﺖَ عَـلٰـی ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَ وعَـلٰـیﺁﻝِ ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَ ﺇِﻧَّــــــــــﻚَ ﺣَـﻤِـﻴـﺪٌ ﻣَـﺠِـﻴــﺪٌ-🌼🌿_*

قرآنِ کریم حفظ کرنا بہت بڑی سعادت ہے، لیکن قرآن کے احکام کو سمجھنا اور ان پر صحیح طریقے سے عمل کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے...
13/07/2026

قرآنِ کریم حفظ کرنا بہت بڑی سعادت ہے، لیکن قرآن کے احکام کو سمجھنا اور ان پر صحیح طریقے سے عمل کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

حافظِ قرآن کی شان اس وقت مزید بلند ہوتی ہے جب وہ حفظِ قرآن کے ساتھ علمِ فقہ بھی حاصل کرے، تاکہ نماز، روزہ، زکوٰۃ، معاملات، نکاح اور زندگی کے دیگر مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں صحیح طور پر سمجھ کر عمل کر سکے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ﴾
(سورۂ توبہ: 122)
ترجمہ:
"پھر ایسا کیوں نہ ہوا کہ ہر جماعت میں سے کچھ لوگ دین کی گہری سمجھ حاصل کرنے کے لیے نکلتے۔"
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ"
(صحیح بخاری، صحیح مسلم)
ترجمہ:
"اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔"
📖 جامعہ انوارِ محمدیہ میں حفظِ قرآن کے طلبۂ کرام کو علمِ فقہ کا درس دیتے ہوئے معلم اکرام اللہ طالب کا ایک یادگار منظر۔

اللّٰہم فقہنا فی الدین، وعلّمنا ما ینفعنا، وانفعنا بما علّمتنا۔ آمین۔

10/07/2026

دادا مـــــــــیں جھــــنم کی آگــــــ کیـــــــسے برداشت کــــــروگی ؟ 😭☹️

A.D طالب جانان

Address

Https://maps. App. Goo. Gl/Fg55M37w9R8ADZeb 6
Khyber
23240

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Anwari Muhammadia Inzergi Katlang Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share