05/08/2026
پشاور جلسہ/ PK-13 دیر اپر قافلہ
چکیاتن باب کمراٹ سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد انور خان کی قیادت میں قافلے کی روانگی۔۔
5 اگست کے عظیم الشان اور فیصلہ کن پشاور جلسے میں شرکت کے لیے دیر بالا بابِ کمراٹ سے ایک بڑا اور پرجوش قافلہ ممبر صوبائی اسمبلی محمد انور خان کی قیادت میں پشاور کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔
روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی محمد انور خان نے کہا کہ دیر بالا کے غیور عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے قائد عمران خان اور پارٹی کے بیانیے کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ 5 اگست کا یہ جلسہ ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور دیر بالا کا یہ تاریخی قافلہ جلسہ گاہ پہنچ کر اپنی یکجہتی کا بھرپور ثبوت دے گا۔