Govt.Associate college of commerce Jauharabad

Govt.Associate college of commerce Jauharabad Government.Associate College of Commerce jauharabad

آج ملنے والا Letter of Appreciation دراصل ہم سب کی مشترکہ محنت، اخلاص اور ٹیم ورک کا اعتراف ہے۔ میں اپنی پوری فیکلٹی اور...
18/09/2026

آج ملنے والا Letter of Appreciation دراصل ہم سب کی مشترکہ محنت، اخلاص اور ٹیم ورک کا اعتراف ہے۔ میں اپنی پوری فیکلٹی اور سٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب نے ادارے کی بہتری، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔
یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں کا صلہ ہے۔
یقین رکھیں، جب ہم ایک ٹیم بن کر، ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو Together We Can Achieve More! 💪
آئیں اسی جذبے اور ٹیم ورک کے ساتھ مستقبل میں بھی اپنے ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
Proud of My Team! 🌹
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Director of Education (Colleges) Sargodha Division

الحمدللہ! آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد کا ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز، سرگودھا ڈویژن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،...
17/09/2026

الحمدللہ! آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد کا ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز، سرگودھا ڈویژن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ضلع خوشاب کے ہمراہ دورہ کیا۔
اس موقع پر معزز افسران نے کالج کے انرولمنٹ ڈرائیو کے مقررہ ہدف کی کامیابی سے تکمیل پر پرنسپل اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
دورانِ وزٹ کالج کی صفائی و ستھرائی، خوبصورتی (Beautification)، نظم و ضبط، تعلیمی ماحول اور مجموعی انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور کالج کے ماحول اور انتظامی کارکردگی کو سراہا گیا۔
یہ کامیابی پرنسپل کی قیادت میں تمام سٹاف کی مشترکہ محنت، خلوص اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
الحمدللہ رب العالمین
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Deputy Director of Colleges - Khushab Director of Education (Colleges) Sargodha Division Rana Sikandar Hayat عنایت کی دنیا

🎉 الحمدللہ! Enrollment Target Successfully Achieved 🎉گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہر آباد نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹم...
14/09/2026

🎉 الحمدللہ! Enrollment Target Successfully Achieved 🎉
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہر آباد نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ داخلہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔
یہ شاندار کامیابی Principal، تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور Admission Committee کی مسلسل محنت، بہترین ٹیم ورک اور عزم کا ثمر ہے۔
اس خوشی کے موقع پر کالج میں کیک کاٹا گیا اور تمام ساتھیوں کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منایا گیا۔ 🎂👏
الحمدللہ — ایک ٹیم، ایک عزم، ایک کامیابی! 🌟
Higher Education Department-HED Punjab



DPI Colleges, Punjab, Lahore

🎉 الحمدللہ! 🎉گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس، جوہرآباد نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کی جانب سے مقررہ داخلہ ہدف کا...
10/09/2026

🎉 الحمدللہ! 🎉
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس، جوہرآباد نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کی جانب سے مقررہ داخلہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔
سب سے پہلے، ہم ان تمام والدین کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے کالج پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کا داخلہ یہاں کروایا۔ کالج انتظامیہ اس بات کی بھرپور کوشش کرے گی کہ وہ آپ کے اس اعتماد پر پورا اترے۔
یہ کامیابی پرنسپل، فیکلٹی اور تمام سٹاف کی انتھک محنت اور کاوشوں کا بھی نتیجہ ہے، جنہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
طلبہ، والدین، اساتذہ اور تمام خیرخواہوں کو دلی مبارکباد۔ اگلی کلاسز کے لیے داخلے جاری ہیں۔
🌱 Together Towards a Brighter Future
📞 0307-8604516 | 0300-6070050
📍 نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال، جوہرآباد، ضلع خوشاب
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Director of Education (Colleges) Sargodha Division Rana Sikandar Hayat Deputy Director of Colleges - Khushab

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر طلبہ و طالبات کے لیے ایک خصوصی نشست کا انعقا...
05/09/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر طلبہ و طالبات کے لیے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور وطنِ عزیز سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ کرام نے طلبہ و طالبات کو 6 ستمبر 1965ء کی قومی تاریخ، پاک افواج کی بہادری اور دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کیا۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعلیم، نظم و ضبط، محنت اور قومی ذمہ داری کا شعور بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ طلبہ و طالبات کی علمی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں حب الوطنی، قومی شعور اور ذمہ دار شہری بننے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
پاک افواج زندہ باد 🇵🇰
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Deputy Director of Colleges - Khushab Director of Education (Colleges) Sargodha Division Apna Jauharabad #6ستمبر

💧 طلبہ کی سہولت کے لیے ایک اور قابلِ تحسین اقدامالحمدللہ! گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں طلبہ کی پینے کے ...
04/09/2026

💧 طلبہ کی سہولت کے لیے ایک اور قابلِ تحسین اقدام
الحمدللہ! گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں طلبہ کی پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا الیکٹرک واٹر کولر نصب کر دیا گیا ہے۔
یہ واٹر کولر ہمارے ایک سابق طالب علم کی جانب سے بطورِ عطیہ فراہم کیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ اور تمام طلبہ اپنے اس قابلِ قدر سابق طالب علم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اپنے مادرِ علمی سے محبت اور طلبہ کی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے یہ گراں قدر تعاون کیا۔
یہ امر ہمارے لیے باعثِ اطمینان ہے کہ کالج انتظامیہ ہمیشہ طلبہ کی ضروریات، سہولیات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرتی ہے۔ ان شاء اللہ، یہ واٹر کولر طلبہ کے لیے ایک مفید سہولت ثابت ہوگا اور ان کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے میں معاون بنے گا۔
ہم اپنے تمام سابق طلبہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے مادرِ علمی کی ترقی اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبۂ محبت و تعاون کو جاری رکھیں۔
🌿 آپ کا تعاون، طلبہ کی سہولت — ادارے کی ترقی کی ضمانت!
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Deputy Director of Colleges - Khushab

🎓 اورینٹیشن ڈے — فرسٹ ایئر کلاسزآج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کے لیے Orien...
01/09/2026

🎓 اورینٹیشن ڈے — فرسٹ ایئر کلاسز
آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کے لیے Orientation Day کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو کالج کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، حاضری، اخلاقی اقدار، تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں اور کالج کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں اس عزم کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا کہ وہ محنت، کردار اور نظم و ضبط کو اپنی کامیابی کا ذریعہ بنائیں گے۔
ہم اپنے نئے طلبہ و طالبات کو کالج فیملی کا حصہ بننے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے روشن، کامیاب اور بامقصد مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ 🌿📚
"نئی منزل، نیا سفر، نئے عزم کے ساتھ ایک روشن مستقبل کی جانب!"
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Deputy Director of Colleges - Khushab Director of Education (Colleges) Sargodha Division

Admissions Open ......
29/08/2026

Admissions Open ......

ضلع خوشاب کی میٹرک پاس طالبات کے لیے خوشخبری گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہر آباد میں ڈی کام اور ڈی ائی ٹی پروگرام...
28/08/2026

ضلع خوشاب کی میٹرک پاس طالبات کے لیے خوشخبری
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہر آباد میں ڈی کام اور ڈی ائی ٹی پروگرامز میں طالبات کے لیے داخلہ جاری ہے طالبات کی علیحدہ کلاسز کا اغاز !

Commencement of the 1st Year classes...📢 Orientation Day – Session 2026–28Government Associate College of Commerce, Joha...
28/08/2026

Commencement of the 1st Year classes...
📢 Orientation Day – Session 2026–28
Government Associate College of Commerce, Joharabad warmly welcomes its First-Year students to the Orientation Day.
📅 1st September 2026 (Tuesday)
🕣 8:30 AM
📍 Examination Hall
A New Beginning, A Bright Future! 🎓
Higher Education Department-HED Punjab DPI Colleges, Punjab, Lahore Deputy Director of Colleges - Khushab Director of Education (Colleges) Sargodha Division

Address

Mandi Town, Near DHQ Hospital Jauharabad
Khushab
41000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+3216071433

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Associate college of commerce Jauharabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt.Associate college of commerce Jauharabad:

Shortcuts

Share