27/09/2025
GHS RAJAR
It's an educational page.
27/09/2025
24/08/2024
سپریم کورٹ میں متنازعہ فیصلے پر علمائے کرام کا حرمت رسول پر پہرہ دینا قابل فخرہے.خصوصا شیراہلسنت مفتی دارالافتادارالعلوم المحمدیہ الغوثیہ بھیرہ شریف استاذی المکرم شیخ الحدیث والفقہ مفتی شیرمحمدخان صاحب مدظلہ العالی نے ناقابل تردید اور مضبوط دلائل دے کر دل جیت لیے...اللہ کریم سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے!آمین بجاہ سیدالمرسلین علیہ التحیہ والتسلیم
14/08/2024
جشن آزادی
تمام احباب کو مطلع کیا جاتاہے کہ کچھ گھٹیا صفت لوگ سوشل میڈیا اورپرنٹ میڈیاپر میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں.ایسے شر پسند عناصرکو ان شآءاللہ جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.میں الحمدللہ اپنے گھرمیں بخیروعافیت ہوں اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول خوشاب میں بطور ہیڈ ماسٹر فرائض سرانجام دے رہا ہوں .
محمدرمضان رضاٹوانہ فرام لکوتھل
ہیڈماسٹر ایم سی ہائی سکول خوشاب
✅ جب قدیم چینیوں نے محفوظ زندگی گزارنے کی خواہش کی، تو انہوں نے دیوارِ چین بنائی اور یہ سوچا کہ اس کی بلندی کی وجہ سے کوئی اس پر چڑھ نہیں سکے گا۔
لیکن دیوار کی تعمیر کے پہلے سو سال کے دوران، چین تین بار حملوں کا شکار ہوا!! ہر بار دشمن کے جتھے نہ تو دیوار کو توڑنے کی کوشش کرتے اور نہ ہی اس پر چڑھنے کی!!
بلکہ ہر بار وہ دربان کو رشوت دیتے اور دروازے سے داخل ہو جاتے۔ چینی دیوار بنانے میں مصروف تھے اور دربان کی تربیت کو بھول گئے تھے..!
انسان کی تعمیر، ہر چیز کی تعمیر سے پہلے آتی ہے اور یہی چیز آج ہمارے طلبا کو درکار ہے۔
✅ ایک مستشرق کہتا ہے.. اگر تم کسی قوم کی تہذیب کو تباہ کرنا چاہتے ہو تو تین طریقے ہیں:
1/ خاندان کو تباہ کرو۔
2/ تعلیم کو تباہ کرو۔
3/ رہنماؤں اور ماہرین کو گرا دو۔
*خاندان کو تباہ کرنے کے لیے: (ماں) کے کردار کو ختم کرو، اسے یہ محسوس کرواؤ کہ "گھر کی عورت" کہلانے میں شرم ہے۔
*تعلیم کو تباہ کرنے کے لیے: (استاد) کو بے وقعت کرو، اس کی اہمیت کو کم کرو تاکہ اس کے طلبا اس کی بے عزتی کریں۔
*رہنماؤں کو گرانے کے لیے: (علماء، محققین، اور دانشوروں) کو نشانہ بناو، ان کی قدر و قیمت کو کم کرو، ان پر شک کرو تاکہ کوئی ان کی بات نہ سنے اور ان کی پیروی نہ کرے۔
اگر (باشعور ماں) غائب ہو جائے
اور اگر (مخلص استاد) غائب ہو جائے
اور اگر (رہنما اور ماہرین) گر جائیں
تو پھر نوجوانوں کو اقدار کی تعلیم کون دے گا! 🤔
کتاب "مستقبل کا مطالعہ" از ڈاکٹر مصطفی محمود رحمہ اللہ سے
10/07/2024
الحمدللہ !
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول خوشاب کا شاندار رزلٹ سالانہ امتحان 2024:
محمدعون 1127
محمد حننیہ شاہ 1116
عباس علی 1110
حافظ محمد ارتضی امین 1095
حافظ محمدمرغوب الرحمن چوہدری 1095
محمدسیف اللہ کھر 1086
حافظ شعیب امین 1085
حافظ عبدللہ مسعود 1082
اور اکثر طلبہ کے نمبر 1000اار 900 سے اوپرہیں.
تمام طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد !
*میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔*
*آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں،*
*کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔*
*۱۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔*
*۲۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔*
*۳۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،*
*۴۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔*
*۵۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔*
*٦۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔*
*۷۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔*
*۸۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گزار رہتی ہیں۔*
*۹۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔*
*۱۰۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اور زکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔*
*۱۱ ۔زبان کی بنیاد پر، رنگ و نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا ۔ کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر، عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔*
*برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔*
*۱۲۔ یاد رکھو! تمہیں ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔*
*۱۳۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔*
*۱۴۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔*
*۱۵۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔*
*پھر آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا،*
*۱٦۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔*
07/06/2024
مانا کہ ترے دل سے اتر گیا ہوں میں
اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں
کیسے اپنی ہنسی کو ضبط کروں
سن رہا ہوں کہ گھر گیا ہوں میں
27/05/2024
تصور عباس صاحب سابقہ ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول راجڑ کی تشریف آوری کا شکریہ..نئے سکول میں چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی.
27/05/2024
خوشاب ہاکی کلب کے کوچ ضیاء شاہ صاحب اور مایہ ناز کھلاڑی محمد امجد صاحب کی تشریف آوری اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ! میرے دفترتشریف لائے اور طلبہ کیلئے ہاکی کی کوچنگ اور بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی.
23/05/2024
Visit at Laurel Home School Shafqat Campus Jhal Chakian...dear brother Shafqatullah Tiwana granted so much love and affection.This school is the redult hof his love for Education.
فلسطینی بھائیوں کو تنہا چھوڑ کر کس منہ سے عید منائیں؟
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Rajar
Khushab
41340