Govt. High School 47 M.B Khushab

Govt. High School 47 M.B Khushab A well renowned category "A" High school of District Khushab

11/09/2026

محترم چوہدری محمد مصطفیٰ صاحب!
گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد سے اپنی 60 سالہ شاندار سروس مکمل کرنے اور ریٹائرمنٹ پر آپ کو دلی مبارکباد۔
فرض شناسی کا یہ عالم واقعی قابلِ تقلید اور باعثِ فخر ہے کہ آپ نے اپنے آخری دن بھی طلباء کو ریاضی (Math) کا آخری لیکچر دیا، جسے بچوں نے نہایت نظم و ضبط اور احترام کے ساتھ سنا۔
اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرمائے، آپ کو صحت و تندرستی عطا کرے اور آپ کی باقی ماندہ زندگی کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین!

محترم چوہدری محمد مصطفی صاحب کی شاندار تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسینآج ایک سنہرے دور کا اختتام ہو رہا ہے۔ محترم چوہدری محم...
11/09/2026

محترم چوہدری محمد مصطفی صاحب کی شاندار تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین
آج ایک سنہرے دور کا اختتام ہو رہا ہے۔ محترم چوہدری محمد مصطفی صاحب اپنی 60 سالہ عمر/سروس مکمل کر کے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد سے بطور ایس ایس ٹی (SST) ریٹائر ہو گئے ہیں۔
آپ نے 2010 سے لے کر 2026 تک کا ایک طویل اور یادگار عرصہ گورنمنٹ ہائی سکول 47 ایم بی میں گزارا۔ اس دوران آپ نے جس محنت، خلوص، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ معلمی کے فرائض سر انجام دیے، وہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ نے نہ صرف تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں میں ہمیشہ وقت کی پابندی اور اعلیٰ معيار کو برقرار رکھا، بلکہ بچوں کی بہترین اخلاقی تربیت اور کردار سازی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
آج اہل چک 47 ایم بی اور گورنمنٹ ہائی سکول کا تمام عملہ آپ کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہے۔ یہ آپ کی بے لوث محنت اور تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ آپ کے پڑھائے ہوئے طلباء آج ملک کے اعلیٰ اور نمایاں عہدوں پر فائز ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ہم تمام اہل چکوق اور سکول انتظامیہ آپ کو ان عظیم خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور الوداع کہتے ہوئے اللہ تعالی سے
دعا گو ہیں کہ وہ آپ کی باقی ماندہ زندگی کو کامل صحت، تندرستی، لمبی عمر اور فراوان خوشیوں سے نوازے۔ آمین!
دعا گو۔
پرنسپل و سٹاف
گورنمنٹ ہائی سکول 47 ایم بی ضلع خوشاب

19/05/2026

Parts of Speech competition winners 🏆

04/05/2026

💕💕💕😘

04/05/2026

جماعت دہم کی الوداعی پارٹی کی تقریب میں جماعت نہم کا طالب علم سعیداللہ مزاحیہ موڈ میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ۔

18/04/2026
خوبصورت یادیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گئ۔ لاجواب شخصیت کے مالک ہمارے پرنسپل صاحب۔ سلامت رہیں۔
16/04/2026

خوبصورت یادیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گئ۔
لاجواب شخصیت کے مالک ہمارے پرنسپل صاحب۔ سلامت رہیں۔

16/04/2026

✨🎓🌹 آج ہمارے معزز پرنسپل حمید اصغر حماد وٹو صاحب کی ریٹائرمنٹ کا دن ہے، جو ہمارے لیے خوشی اور اداسی دونوں کا حسین امتزاج ہے 💐😔۔ آپ کی محنت، خلوص اور بہترین قیادت نے اس ادارے کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچایا 📚🏫⭐۔ آپ نہ صرف ایک بہترین منتظم بلکہ ایک عظیم استاد اور رہنما بھی رہے 👏👨‍🏫💖۔ آپ کی رہنمائی، شفقت اور حوصلہ افزائی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی ❤️🌟۔ آج ہم آپ کو رخصت تو کر رہے ہیں، لیکن آپ کی یادیں اور خدمات ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی 🤍📖۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا کرے اور آپ کو ایمان و سلامتی والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین

*Appreciation of Alumni*مال و دولت انعام و اکرام اللہ تعالی کی دی گئی عطا ہے*محترم چوہدری خالد محمود کشمیری صاحب سابق سٹ...
09/04/2026

*Appreciation of Alumni*
مال و دولت انعام و اکرام اللہ تعالی کی دی گئی عطا ہے*
محترم چوہدری خالد محمود کشمیری صاحب
سابق سٹوڈنٹ گورنمنٹ ہائی سکول 47 ایم بی ضلع خوشاب
8 چک کے رہائشی. حالیہ مقیم UK (جو کہ چوہدری غلام دستگیر گجر ماسٹر 8 چک کے درینہ دوست ہیں اور انہی کے کہنے پر انہوں نے)
سکول ہذا سولر پروجیکٹ کے لیے 40 ہزار کیش پیش کیا۔جس پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں
بے شک ان کا یہ جذبہ قابل فخر قابل ستائش ہے۔
جس پر پرنسپل ادارہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہم چوہدری خالد محمود کشمیری صاحب کے انتہائی ممنون ہیں اور دعا گو ہیں اللہ ان کے مال و جاں میں برکت ڈالے۔اللہ تعالی ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ اور اس صدقہ جاریہ کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے۔ آمین ثم آمین
پرنسپل و سٹاف۔

Address

Govt High School 47 MB District Khushab
Khushab

Telephone

+92454732058

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. High School 47 M.B Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. High School 47 M.B Khushab:

Shortcuts

Share

Category