25/12/2022
*Subah subah 20 dollar ki Non working income earning recieve PKR = 5300 ye power hai meta force ki and team work ki* agar aap Bhi join Karna chahty hain to mujh se Whatsapp par rabta Karen
My Whatsapp number
*03055206554*
14/05/2022
دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟
ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟
👉 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.
👉 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.
👉 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)
👉 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.
👉 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.
👉 پٹھوں کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھوں بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.
👉 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.
👉 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت ہو جاتی ہے.
👉 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.
آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.
براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.
درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.
موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.
(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)
براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.
بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..
جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.
ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.
گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.
سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.
اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں. اور مفاد عامہ میں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں.
08/05/2022
کیا اپ کا ملٹی پل ویزا لگا ہوا ہے اگر نہیں تو جاگتے رہنا پھر نہ کہنا دیر ہوگئی
یہ جو ملک میں انارکی پھیل رہی ہے ۔
آج یہاں لڑائی
آج وہاں لڑائی
فلانی پارٹی کا جلسہ
فلانی پارٹی نے فلانے لوگوں کو مارا
اداروں کے خلاف نعرہ بازی
عدلیہ پہ وار
یہ سب انہی چالوں کا حصہ ہے جو
لیبیا
عراق
شام
تیونس
میں ہوا
اسی طرح عوام کو ایک خونی جتھے میں تبدیل کیا گیا اور جب عوام کا غم و غصہ انتہا کو پہنچا تو اس کو تصادم میں بدل دیا گیا ۔۔۔یہ سب کرنا سی آئی اے
موساد
را
بلیک واٹر
انکے لئے مشکل نہی ہے اور افسوس ناک بات ہے کہ یہی ماڈل اب پاکستان پہ لاگو ہونے کو تیار ہے۔۔
پاکستان کی زرخیز زمین جو ہر قسم کی اجناس اور پھلوں سے مالا مال ہے ۔
گوادر پورٹ۔۔
ریکوڈیک کے سونے کے ذخائر ۔۔
بلوچستان میں سمندر میں تیل۔۔
یورینیم کے ذخائر۔۔
نکل کے ذخائر۔۔۔
لیتھیم کے ذخائر۔۔ اور پاکستان کی جوان ابادی کی شرح
عالمی طاقتوں کے لئے پاکستان پہ قبضہ کرنے کے لئے یہی جواز کافی ہیں ۔۔
اسلئے برائے مہربانی محب وطن پاکستانی بنیں۔۔۔
سب سے پہلے تو یاد رکھیں کہ جب بھی ملک میں آفت آئے گی یا حملہ ہو گا تو سیاستدان ملک چھوڑ کے باہر بھاگ جائیں گے ۔۔ ملک میں جو 230 خاندان ہیں جن کے بچوں کے پاس 5 سال کے ملٹیپل ویزہ لگے ہیں وہ بھی ملک سے نکل جائیں گے ۔۔
اب پیچھے بچیں گے میں آپ اور ہماری طرح کے
اپر مڈل کلاس
مڈل کلاس
لوئر مڈل کلاس
وہ لوگ جو غربت کی لکیر کے اوپر رہ رہے یا نیچے رہ رہے غربت کی لکیر سے ۔۔
ہمیں فسادات کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔
خون ریزی ہو گی
ڈاکے پڑیں گے
عزتیں لٹیں گی
خوراک کی کمی ہو جائے گی۔
یھی ففتھ جنریشن وارفیر ھے۔
اب ہم نے کرنا کیا ہے؟؟؟
1-سب سے پہلے تو کسی بھی قسم کی انتشار کی پوسٹ نہ پھیلائیں
2 :یاد رکھیں میڈیا اس ففتھ جنریشن وار کا سب سے اہم ہتھیار ہے اسلئے کسی بھی خبر پہ اندھا دھند یقین نہ کرکے آگے شئیربلکل نہ کریں ۔۔
3:کسی بھی جگہ انتشار کی کیفیت پیدا ہوتی دیکھیں تو کوشش کریں لوگوں کو سمجھائیں کہ سیاسی پارٹی کی خاطر محلہ داری , بازاری شراکتی تاجر , ہمسائیگی کے حقوق کو نظرانداز نہ کریں انکے حقوق زیادہ ہیں
4: اداروں کے خلاف پوسٹ کریں مگر اتنی تنقید جتنی جائز ہے
5: ہم خود کو مسلمان کہتے ہیں ہمارا کم ازکم کم کوئی اخلاقی معیار تو ہونا چاہئے گفت وشنید میں 'تنقید میں اور کسی خبر کو بغیر تحقیق کے اگے پہنچانے میں
6- اپنے سیکیورٹی اداروں پر تنقید سے گریز کریں اور ان کا مورال ڈاؤن کرنے والا کوئی کام نہیں کریں کیونکہ یہی ہماری سلامتی کےضامن ہیں کل جو لوگ سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے تھے اج تعریفیں کر رہے ہیں اور کل جو ان کی تعریفیں کر رہے تھے اج ان پر تنقید کر رہے ہیں ان لوگوں کے معیار کا اپ لوگوں کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا ہمیں سمجھدار ہو نے کی ضرورت ہے ۔
7: یاد رکھیں ہمارا ملک سلامت ہے تو ہم سلامت ہیں اسلئے ہمیں اس ملک کی سلامتی و بقاء کی جدوجہد کرنی ہے۔
Forwarded as received
18/04/2022
رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْر
ُ الْوَارِثِينَ (8 )سورة الانبياء
ترجمہ : اے ميرے پروردگار مجھے اكيلا نہ چھوڑنا اور تو ہی بہترین وارث ہے ❤️
13/04/2022
اکثر لوگ پوچھتے ہیں "جزاک اللہ" کے معنی کیا ہیں اور جواب میں کیا کہنا ہے .........؟؟؟
تو جزاک اللہ ہم شکریہ / تھینکیو کی جگہ استعمال کرتے ہیں اس کے معنی ہیں :
"اللہ آپکو اجر عطا فرمائے"
اسکے جواب میں کئی لوگ آمین کہتے ہیں تو کئی "وایاک" کہتے ہیں "آمین" کے معنی "اللہ قبول کرے" اور "وایاک" کے معنی "اللہ آپکو بھی عطا فرمائے" یعنی جوابی دعا ہے اور مسلمان جوابی تحفہ دعا کی صورت دیتا ہے ..
ایک اور بات کا یہاں ذکر کرنا ضروری، بلکہ یاد دہانی کروانے کے لیے ضروری ہے کہ جب لڑکی کو "جزاک اللہ" کہیں گے تو "ک" کے نیچے زیر ہوگی، جب لڑکے کو کہیں گے تو "ک" کے اوپر زبر ہوگی ... اور جب دو یا دو سے زیادہ لوگوں کو کہنا ہو تو جزاک اللہ کی بجائے "جزاکم اللہ" کہا جائے گا یعنی "اللہ آپ سب کو اجر دے" اور جواب میں ہم زیادہ لوگ ہوں گے تو "وایاکم" کہیں گے ....... "وایاک" میں بھی اوپر دی گئ ترتیب ہی استعمال ہو گی زبر زیر والی .....
جزاکم اللہ خیرا کثیرا ....
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ....
13/04/2022
بہت افسوس ہوتا ہے😢😢
آج دل خون کے آنسو رویا جب ایک غیر ملکی و غیر مسلم بلاگ(blog ) پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں ملسمانوں کے اپنے پہلے روزے پر ہونے والی "بری حالت" کے متعلق لطیفوں کی collection شئر کی گئ تھی اور کمنٹس میں غیر مسلم افراد کے بدترین جوابات اور قہقہے درج تھے۔
کیا منہ دکھائیں گے ہم اللہ کو؟ کس منہ سے شفاعت مانگے گیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے؟ اور کس طرح سامنا کریں گے سرداران جنت امام حسن و حسین رضی اللہ عنہ کا؟ جنہوں نے کربلا میں اپنے اہل و عیال سمیت اس دین کو بچانے کی خاطر بھوک پیاس کی شدت برداشت کی اور اپنے ہر لعل ہر نور عین کو سوکھے حلق کے ساتھ سوئے مقتل روانہ کیا صرف خدا کی راہ میں۔ اور ہم اس دین کی کیسی صورت دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں؟ کیا تماشہ بنا دیا ہم نے اپنے رب کے پسندیدہ ترین دین کا؟
نماز، زکوٰۃ ، حج، جہاد، تبلیغ، شہادت سب اہم ہے مگر کسی اور عمل و عبادت کیلئے اللہ نے یہ نہیں کہا کہ یہ میرے لئے ہے مگر روزے کے لیے کہہ دیا کہ روزہ خالصتان میرے لیے ہے اور میں ہی اسکا اجر دونگا، بھلا کیا اجر لیں گے ہم اس تماشے نما روزے کا؟
اللہ ہم سب کو ہدایت دے، اللہ اسلام کو سربلند رکھے، اللہ ہمارے ایمانوں اور عبادتوں کو ضائع ہونے سے بچائے۔ آمین ثم آمین😢😢
13/04/2022
اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍـــ وَّاَتُوْبُـــ اِلَیْہِ
یـااللہ پاک ہمــاری خطاؤں کـو
معاف فرما دے.
آمین ثم آمین یاربــُ العالمیــن 🤲
13/04/2022
بارش اس لیے بھی پسند ہے مجھے
کہ آپ دُعائیں مانگا کرتی تھی بارش کی اس قدر دیوانی تھی خوشی سے جھوم جاتی تھی پہلی کال مجھے اور ماموں کو کرتی تھی اور خوشی سے بتاتی تھی بارش کا اور اگر کبھی بارش نہ ہوتی گاوں میں تو دُعائیں کرتی تھی کہ اللہ جی میرے بھائی کی طرف بھی بارش ہو جائے امی جان ہر چیز سے یادیں جُڑی ہیں آپکی بس یہی سرمایہ حیات ہیں اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
اور جن کے والدین اس دُنیا سے رخصت ہو چُکے ہیں ان کے والدین کی مغفرت فرما آمین
13/04/2022
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ
" ﺍﻧﺸﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ " ﻟﮑﮭﺎ ﺗﻮ کسی ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﮩﺎ ﻟﻔﻆ "ﺍﻧﺸﺎﺀﺍﻟﻠﮧ" ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﺑﻠﮑﮧ یه *" ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ "* ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ …
ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻟﮓ الگ ﻣﻌﻨﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮئى- ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﻼﮞ ﺳﻮﺭﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﻟﮑﮭﺎ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﺁﭖ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻏﻠﻂ ﮨﮯ-
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﺩﯼ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺮﻭﮞ گى خود سے ﺗﺤﻘﯿﻖ کی تو ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺻﺎﺣﺐ ﺻﺤﯿﺢ ﻓﺮﻣﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ۔۔
ﻟﻔﻆ " ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﺟﺴﮑﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ " ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ " ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ " ﺍﻧﺸﺎﺀﺍﻟﻠﮧ " ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ " ﺍﻟﻠﮧ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ " ( ﻧﻌﻮﺫﺑﺎ ﺍﻟﻠﮧ )
ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻔﻆ " ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﮐﻮ ﻟﻔﻆ " ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻏﻠﻂ ﮨﮯ-
ﺍﺳﮑﮯ ﻟﺌﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﮐﭽﮫ ﺁﯾﺎﺕ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﻟﻔﻆ
" ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﺍﮐﯿﻼ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺍ ہے...
1. ﻭَﻫﻮَ ﺍﻟَّﺬِﯼ ﺃَﻧْﺸَﺄَ ﻟَﮑُﻢُ ﺍﻟﺴَّﻤْﻊَ ﻭَﺍﻟْﺄَﺑْﺼَﺎﺭَ ﻭَﺍﻟْﺄَﻓْﺌِﺪَۃَ ﻗَﻠِﯿﻠًﺎ ﻣَﺎ ﺗَﺸْﮑُﺮُﻭﻥَ – ( ﺍﻟﻤﻮﻣﻦ ) , 78
2. ﻗُﻞْ ﺳِﯿﺮُﻭﺍ ﻓِﯽ ﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﻓَﺎﻧْﻈُﺮُﻭﺍ ﮐَﯿْﻒَ ﺑَﺪَﺃَ ﺍﻟْﺨَﻠْﻖَ ﺛُﻢَّ ﺍﻟﻠَّﻪ ﯾُﻨْﺸِﺊُ ﺍﻟﻨَّﺸْﺄَۃَ ﺍﻟْﺂَﺧِﺮَۃَ ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠَّﮧَ ﻋَﻠَﯽ ﮐُﻞِّ ﺷَﯽْﺀ ٍ ﻗَﺪِﯾﺮ , ـ ( ﺍﻟﻌﻨﮑﺒﻮﺕ ) 20
3. ﺇِﻧَّﺎ ﺃَﻧْﺸَﺄْﻧَﺎﻫﻦَّ ﺇِﻧْﺸَﺎﺀ ً – ( ﺍﻟﻮﺍﻗﻌﮧ ) , 35
ﺍﻥ ﺁﯾﺎﺕ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ " ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮩﯿﮟ " ﺍﻟﻠﮧ " ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﻟﻔﻆ ﺍﻟﮓ ﻣﻌﻨﯽ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔۔
ﻟﻔﻆ " ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ " ﺟﺴﮑﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ
*" ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﭼﺎﮨﺎ "*
" ﺍﻥ " ﮐﺎ ﻣﻌﻨﯽ ﮨﮯ " ﺍﮔﺮ "
" ﺷﺎﺀ " ﮐﺎ ﻣﻌﻨﯽ ﮨﮯ " ﭼﺎﮨﺎ "
" ﺍﻟﻠﮧ " ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ " ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ "...
ﺗﻮ ﻟﻔﻆ *" ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ "* ﮨﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺁﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﮯ ۔۔
1. ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﻟَﻤُﮩْﺘَﺪُﻭﻥَ – ( ﺍﻟﺒﻘﺮﮦ ) 70
2. ﻭَﻗَﺎﻝَ ﺍﺩْﺧُﻠُﻮﺍ ﻣِﺼْﺮَ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﺁَﻣِﻨِﯿﻦَ – ( ﯾﻮﺳﻒ ) 99
3. ﻗَﺎﻝَ ﺳَﺘَﺠِﺪُﻧِﯽ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﺻَﺎﺑِﺮًﺍ ﻭَﻟَﺎ ﺃَﻋْﺼِﯽ ﻟَﮏَ ﺃَﻣْﺮًﺍ – ( ﺍﻟﮑﮩﻒ ) 69
4. ﺳَﺘَﺠِﺪُﻧِﯽ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﻣِﻦَ ﺍﻟﺼَّﺎﻟِﺤِﯿﻦَ – ( ﺍﻟﻘﺼﺎﺹ ) 27
ﺍﻥ ﺁﯾﺎﺕ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻔﻆ
*" ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ "*
ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ
*" ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﭼﺎﮨﺎ "*
انگریزی میں یوں لکھ جا سکتا ھے..
*"In Sha Allah"*
Sb sa shear karen take sb apni ghlti ko sudhar sken. Shukria😊
💙
15/11/2021
غیبت اور وائٹ سیل...
میں دماغ کی کارکردگی پر ایک ریسرچ ویڈیو دیکھ رہی تھی،اور اسی ویڈیو میں ایک پوائنٹ پر بتایا گیا کہ جب ہم کسی کی برائی یا غیبت کرتے ہیں تو ہمارے جسم پر اس کا کیا اثر ہوتاہے۔چونکہ ہم سب کافی ماڈرن ہو چکے ہیں، اور ہمیں جب تک کسی بھی چیز کی سائنسی وجہ نہیں ملتی،ہم کم ہی اس پریقین کرتے ہیں تو میں بھی سائنسی ریزن تو چاہتی تھی۔ ورنہ جیسے بانو قدسیہ کہتی ہیں کہ جب تک کسی بھی تحقیق پر انگریز یا غیر ملکی کے نام کا ڈھپہ نہ لگا ہو، ہم یقین ہی نہیں کرتے۔
تو بتایا گیا کہ جیسے ہی ہم کسی بھی انسان کے بارے میں منفی بات سوچتے ہیں، ٹھیک اسی وقت، اسی لمحے میں ہمارے دماغ کی بائیو کیمسٹری بدل جاتی ہے، اور ہمارا دما غ ایک کروسٹول نامی ہارمون ریلیز کرتاہے۔(اسی سکینڈ، اسی لمحے میں)۔ یہ کروسٹول انسان کے دفاعی سسٹم پر حملہ کرتاہے، اور یہ سسٹم کمزور ہونے لگتا ہے۔ ٹھیک اسی عمل کے ساتھ انسان کے جسم کے وائٹ سیل ختم ہونے لگتے ہیں۔ جو لوگ تھوڑا بہت کینسر کے بارے میں جانتے ہیں، وہ وائٹ سیل کی اہمیت کو سمجھتے ہوں گے۔کینسر کا علاج کیمیو تھراپی سے ہوتاہے۔ کیمیو کا عمل شروع ہوتے ہی جسم میں وائٹ سیل ختم ہونے لگتے ہیں، اور یہ بہت خطرناک صورتحال ہوتی ہے۔اب تھوڑا سا غور کریں کہ کینسر کے سیلز بہت اسٹرونگ ہوتے ہیں، کہ انہیں ختم کرنے کے لیے مریض کے جسم میں ”لاوا‘‘ انڈیلا جاتاہے۔کیمیو کو لاوے یا آگ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔اب یہ لاوا کینسر کے سیل کے ساتھ ساتھ وائٹ سیل بھی کھا جاتاہے۔ تو جب انسان عیب جوئی، چغلی یا برائی کرتاہے تو اپنے اندر ایک ایسی آگ انڈیلتا ہے جو اسے ایسا شدید نقصان پہنچاتی ہے کہ اس کی جان ہی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔دفاعی سسٹم کے کمزور ہونے کا ایک سادہ سا لیکن گہرا مطلب یہ ہے کہ آپ ”بیمار“ہونے کے لیے تیار ہیں، اور بیمار ہونے کی صورت میں جلدی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ کیونکہ جسم کا نظام آپ نے خود کمزور کر لیا، اسے دیمک کے ہاتھوں حوالے کر دیا جس نے اسے ”کھا“ لیا۔
اب یاد کریں کہ ہمارے مذہب نے کیا کہا ہے؟ کہ جب تم نے کسی کی غیبت کی تو مردہ گوشت کھایا۔ کسی بھی ڈاکٹر سے پوچھ لیں کہ مردہ گوشت کھانے کے انسانی جسم پر کیا نقصان ہوتے ہیں، وہ بتا دے گا کہ اس کا کیا مطلب ہوتاہے۔یہ ہوا جسمانی نقصان، جو سائنس کی ترقی کے ساتھ ساتھ اور واضح ہوتا چلا جائے گا۔ میرا یقین ہے کہ اس کے روحانی نقصان بھی بے شمار ہوں گے۔جیسے کہ جو شخص بہت زیادہ غیبت کرتا ہے اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ابراہیم بن ادھم سے لوگوں نے پوچھا کہ حضرت ہم دعا کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتیں۔ کہاتم اپنے عیبوں کو پیچھے ڈالتے ہو اور دوسروں کے عیبوں کو سامنے لاتے ہو۔
حضرت شیخ سعدی کا کہنا ہے کہ ”میں بچپن میں بڑا عبادت گذار و شب بیدار تھا۔ ایک رات میں اپنے والد محترم کی خدمت میں حاضر تھا۔ ساری رات آنکھوں آنکھوں میں کٹ گئی اور مسلسل تلاوتِ قرآن اور عبادتِ خدا میں مشغول رہا، مگر میرے اردگرد لوگوں کی ایک جماعت بڑے آرام سے سورہی تھی، ان لوگوں کا اس طرح بے فکر سونا مجھے برا معلوم ہوا اور میں نے اپنے والد سے شکایت کی کہ یہ لوگ تو ایسے سوگئے ہیں جیسے مر گئے ہوں، کوئی بھی عبادت کے لیے بیدار نہیں ہوتا۔والد صاحب نے جواب دیا بیٹا! اچھا ہوتا کہ تو بھی سوجاتا تاکہ دوسروں کی غیبت نہ کرتا۔“ (گلستاں)
ہم ایسے ماحول میں زندہ ہیں جہاں ہم نے غیبت کو”گوسپ“ یا ڈسکشن کا نام دے دیا ہے کہ میں برائی تو نہیں کر رہا، میں تو بس تذکرہ کر رہا ہوں۔ لوگوں کی تصویریں اور خبریں پوسٹ کر کے دعوت عام دی جاتی ہے کہ آئیں ان کی عیب جوئی کریں۔ اس کی صورتوں میں عیب نکالیں۔یو ٹیوب پر لوگوں نے پورے پورے چینل”گوسپ“ کے نام پر کھول لیے ہیں، جنہیں ہم سب دیکھ رہے ہیں۔سیاہ فام لوگوں کی تصویریں پوسٹ کر کے ان کی صورت کی عیب جوئی کرنا عام اور مقبول سلسلہ ہے۔ہم سب اپنی زندگیاں، صحت، دماغی کارکردگی اپنے ہاتھوں خراب کر رہے ہیں، اور بڑے شوق سے کر رہے ہیں۔
منقول