12/09/2026
🩹 انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے — آگاہی سے زندگیوں کا تحفظ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن، خوشاب میں انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے طالبات کو ابتدائی طبی امداد کی اہمیت، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور بروقت مدد فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا، جبکہ عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔
یہ سرگرمی طالبات میں انسانی خدمت، ہنگامی صورتحال میں ذمہ دارانہ کردار اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے شعور کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔