ElectroVibe's

ElectroVibe's Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ElectroVibe's, Khushab.

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser

السلام علیکم
میں آپ کو اس ایپلیکیشن 📲 کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو گھر کے تمام آلات ⚙️، سولر سسٹمز ☀️


Type Story
Videos
Videos
Videos

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anserنہ جانے مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ہم مسلسل جھوٹ کے...
29/07/2026

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser
نہ جانے مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ہم مسلسل جھوٹ کے درمیان جی رہے ہیں ۔ ہمارے ارد گرد جھوٹ بکھرا پڑا ہے ۔ میں نے بچپن سے آج تک جتنی مشہور باتیں سنی ہیں یا روزانہ سنتا ہوں ان میں سے اکثر غلط ثابت ہوتی ہیں۔

ہم نے اکثر ایک خاص شخص کے بارے میں مسلسل شکایتی کلمات سن رکھے ہوتے ہیں، مگر جب ہمارا اس سے تعلق بنتا/بڑھتا ہے تو ہمیں اس میں وہ خامیاں نہیں ملتیں،

میں نے بچپن سے آج تک بار بار یہی سن رکھا تھا کہ رشوت/ سفارش کے بغیر یہاں کوئی بھی نوکری ناممکن ہے کیوں کہ یہ پاکستان ہے مگر میں نے مختلف جابز حاصل کیں، مجھے کہیں بھی سفارش یا رشوت نہیں دینا پڑی۔

مجھے یاد ہے کہ میں پہلی مرتبہ جب ایک جاب کیلیے اپلائی کرنے جا رہا تھا تو رستے میں ایک شخص نے کہا کہ "وہاں تمہاری دال گلنے والی نہیں ، جانا بیکار ہے"، میں اس بات پہ بڑا بے دل ہوا تھا اور چاہا تھا کہ یہیں سے لوٹ جاؤں مگر جب فائنل سیلیکشن لسٹ لگی تو میرا نام ٹاپ پہ تھا۔

ایسی بیسیوں مثالیں دے سکتا ہوں جہاں اپنے ارد گرد مسلسل دہرائی جانے والی باتوں کو میں نے غلط ثابت ہوتا دیکھا ہے ۔
چنانچہ ضروری ہے کہ حقائق کی تلاش خود کریں اور ہمیشہ ذاتی تجربے اور مشاہدے کو ہی اپنی رائے کی بنیاد بنائیں۔

29/07/2026

کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو

تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser
یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو

نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں
بڑا مزہ ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو

یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے
کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو

ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے
ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو

طواف منزل جاناں ہمیں بھی کرنا ہے
فرازؔ تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو

29/07/2026

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser
مثال دست زلیخا تپاک چاہتا ہے
یہ دل بھی دامن یوسف ہے چاک چاہتا ہے

دعائیں دو مرے قاتل کو تم کہ شہر کا شہر
اسی کے ہاتھ سے ہونا ہلاک چاہتا ہے

فسانہ گو بھی کرے کیا کہ ہر کوئی سر بزم
مآل قصۂ دل دردناک چاہتا ہے

ادھر ادھر سے کئی آ رہی ہیں آوازیں
اور اس کا دھیان بہت انہماک چاہتا ہے

ذرا سی گرد ہوس دل پہ لازمی ہے فرازؔ
وہ عشق کیا ہے جو دامن کو پاک چاہتا ہے

29/07/2026

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser
لوگ ہر بات کا افسانہ بنا دیتے ہیں
یہ تو دنیا ہے مری جاں کئی دشمن کئی دوست

تیرے قامت سے بھی لپٹی ہے امر بیل کوئی
میری چاہت کو بھی دنیا کی نظر کھا گئی دوست

یاد آئی ہے تو پھر ٹوٹ کے یاد آئی ہے
کوئی گزری ہوئی منزل کوئی بھولی ہوئی دوست

اب بھی آئے ہو تو احسان تمہارا لیکن
وہ قیامت جو گزرنی تھی گزر بھی گئی دوست

تیرے لہجے کی تھکن میں ترا دل شامل ہے
ایسا لگتا ہے جدائی کی گھڑی آ گئی دوست

بارش سنگ کا موسم ہے مرے شہر میں تو
تو یہ شیشے سا بدن لے کے کہاں آ گئی دوست

میں اسے عہد شکن کیسے سمجھ لوں جس نے
آخری خط میں یہ لکھا تھا فقط آپ کی دوست

*وہم کا جادو*ہمارا مسئلہ جادو نہیں، وہم کا جادو ہے۔کاروبار میں نقصان ہو، گھر میں جھگڑا ہو، طبیعت خراب ہو، فوراً زبان پر ...
26/07/2026

*وہم کا جادو*

ہمارا مسئلہ جادو نہیں، وہم کا جادو ہے۔

کاروبار میں نقصان ہو، گھر میں جھگڑا ہو، طبیعت خراب ہو، فوراً زبان پر آتا ہے "کسی نے کچھ کر دیا ہے۔"

کبھی سوچا ہے اس ایک جملے سے ہم کیا کرتے ہیں؟

ہم اللہ کی طرف سے اپنی آزمائش کو، اور اپنے ہی ہاتھوں کی غلطیوں کو، کسی اور کے سر ڈال کر خود کو بری کر لیتے ہیں۔

*اس سوچ کی قیمت کیا چکانی پڑتی ہے؟*

*1. اللہ سے رسی ٹوٹ جاتی ہے* - یقین اللہ پر ہونا چاہیے تھا، عامل پر ہو جاتا ہے۔

*2. رشتے مر جاتے ہیں* - کیونکہ عامل کہتا ہے "کسی اپنے نے کیا ہے" اور ہم اپنوں کو ہی دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔

*3. ہم خود ناکارہ ہو جاتے ہیں* - جب قصور جادو کا ہے تو محنت کون کرے؟ اصلاح کون کرے؟

قرآن بہت صاف کہتا ہے:
*"تمہیں جو مصیبت پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے اعمال سے ہے" (الشوریٰ: 30)*

تو علاج جادو توڑنے میں نہیں، خود کو جوڑنے میں ہے۔

*تین کام کر لیں، زندگی بدل جائے گی:*

*1. شک چھوڑیں، حساب شروع کریں:* کسی نے کیا کیا ہے، یہ چھوڑ دیں۔ میں نے کیا غلط کیا ہے، یہ دیکھیں۔ زبان، غصہ، نماز میں سستی، کسی کا حق۔

*2. عامل نہیں، ذکرِقران:* صبح شام آیت الکرسی، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔ یہی وہ ڈھال ہے جو نبی ﷺ نے سکھائی۔ کسی تعویذ کی ضرورت نہیں۔

*3. توکل نہیں، حر

کت:* بیمار ہیں تو ڈاکٹر، رزق کا مسئلہ ہے تو محنت اور مشورہ۔ دعا کے ساتھ دوا لازمی ہے۔

یاد رکھیں، جادو سے زیادہ خطرناک وہم ہے۔ جادو ایک پر ہوتا ہے، وہم پورے خاندان کو کھا جاتا ہے۔

اپنا یقین اللہ پر واپس لے آئیں، وہیں سے ملے گا جو دینے والا ہے۔

21/07/2026

*سوچنے کی بات ہے*

ہم جب کار میں بیٹھتے ہیں تو ڈرائیور کے بارے میں کچھ نہیں جانتے پھر بھی پرسکون ہو کر بیٹھ جاتے ہیں کچھ تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو سفر کے دوران سو بھی جاتے ہیں
بس میں بیٹھ کر ہم کبھی سوچتے بھی نہیں کہ ڈرائیور کیسا ہے؟
جانتا بھی ہے یا نہیں؟
اور ہم مزے سے سفر کرتے ہیں کچھ نیند پوری کرتے ہیں کچھ نظاروں کا لطف لیتے ہیں
ہم جب ٹرین میں سوار ہوتے ہیں تو نہ ہمیں ڈرائیور کا نام معلوم ہوتا ہے نہ اس کی مہارت کا کوئی ثبوت پھر بھی ہم اطمینان سے بیٹھے ہوتے ہیں باتیں کرتے ہیں کھاتے ہیں اور خوشی خوشی منزل کی طرف بڑھتے ہیں
جہاز میں بیٹھ کر تو ہم کچھ لمحوں بعد آسمانوں میں ہوتے ہیں اور وہاں تو ہمیں پائلٹ کی شکل تک معلوم نہیں ہوتی پھر بھی ہم چین کی نیند سوتے ہیں دل میں کوئی کھٹکا نہیں ہوتا
جب ہم دنیا کی ان گاڑیوں کے چلانے والوں پر جنہیں ہم جانتے بھی نہیں اتنا یقین کر لیتے ہیں تو پھر *ہمیں اس رب پر کیوں شک ہوتا ہے جو ہماری زندگی کی گاڑی خود چلا رہا ہے؟*
وہ رب جس نے ہمیں پیدا کیا جو ہمیں ہر لمحہ دیکھ رہا ہے جو ہمارے حال سے واقف ہے جو ہمارا سب سے بڑا خیر خواہ ہے جس نے فرمایا:
*وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ*
وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں بھی تم ہو
(الحدید:4)
تو پھر کیوں ہم ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں؟
کیوں ہم پریشان رہتے ہیں؟
کیوں ہم اپنی زندگی کی مشکلات کو اپنے دل و دماغ پر حاوی ہونے دیتے ہیں؟
جس اللہ نے آج تک سنبھالا ہے کیا وہ آئندہ بھی نہیں سنبھالے گا؟
جس نے بغیر مانگے بہت کچھ دیا وہ مانگنے پر کیوں نہ دے گا؟
جس نے بغیر بات کہے تمہاری فریاد سن لی وہ تمہارے سجدوں پر کیوں نہ رحم کرے گا؟
بس! اعتماد کر لو یقین کر لو سکون سے جی لو
کیونکہ تمہاری زندگی کی گاڑی اللہ چلا رہا ہے
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anserالسلام علیکم میں آپ کو اس ایپلیکیشن 📲 کے بارے میں آگ...
21/07/2026

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser

السلام علیکم
میں آپ کو اس ایپلیکیشن 📲 کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو گھر کے تمام آلات ⚙️، سولر سسٹمز ☀️ اور انورٹرز کی انسٹالیشن، سیٹنگز , کیبل کا سائز نکالنا،بریکر کا حساب لگانا،گھر کا لوڈ معلوم کرنا،بل معلوم کرنا،
اور پیرامیٹرز کو ایڈجسٹ کرنے کی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔اور اس طرح بہت سی چیزیں شامل ہیں۔
یہ مکمل طور پر فری ہے
خود بھی استعمال کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

*بـادشــاہ ، سـفــیـد بـال* *`اور  ذہیــن  حـجـام*ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*ایک زمانے کی بات ہے، ایک م...
19/07/2026

*بـادشــاہ ، سـفــیـد بـال*
*`اور ذہیــن حـجـام*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*ایک زمانے کی بات ہے، ایک ملک میں ایک بڑا ظالم اور مغرور بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ اس کا نام شاہ بہرام تھا اور وہ اپنی طاقت پر اتنا گھمنڈ کرتا تھا کہ کسی کی بات سننے کو تیار نہ ہوتا۔ اگر کسی نے اس کے مزاج کے خلاف کوئی بات کہہ دی تو اس کی خیر نہ ہوتی۔*

شاہ بہرام کے دربار میں ایک حجام تھا جس کا نام جلال تھا۔ جلال اپنے کام میں بہت ماہر تھا، اس کے ہاتھ میں صفائی اور تیزی تھی۔ بادشاہ کو بھی اس کی مہارت پر بھروسہ تھا، اس لیے جلال ہی ہر روز بادشاہ کی حجامت کرتا تھا۔ جلال چونکہ ہر روز بادشاہ کے بہت قریب ہوتا تھا، اس لیے اس میں ایک خاص بات پیدا ہوگئی تھی: وہ بادشاہ کے مزاج کو پہچاننے لگا تھا۔

وہ جانتا تھا کہ کب بادشاہ خوش ہے اور کب غصے میں۔
ایک دن صبح کے وقت، جلال بادشاہ کی حجامت کر رہا تھا۔ بادشاہ معمول کے مطابق خاموش بیٹھا تھا۔ حجامت کے دوران، جلال نے اچانک دیکھا کہ بادشاہ کے سر کے بیچوں بیچ، بال کا ایک چھوٹا سا حصہ سفید ہو گیا ہے۔ ابھی وہ محض چند بال تھے جو چھپائے جا سکتے تھے، لیکن جلال جانتا تھا کہ بادشاہ اپنی عمر کا یہ نشان دیکھ کر غصے سے لال پیلا ہو جائے گا اور شاید اسے اس کی گستاخی پر سزا بھی دے دے گا۔
جلال نے فوراً سوچا کہ اس حقیقت کو کیسے چھپایا جائے یا بادشاہ کو کیسے بتایا جائے۔ اس نے اپنی عقل استعمال کی اور بغیر کسی تاخیر کے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا۔
"جہاں پناہ،" جلال نے بہت نرمی سے کہا، "آج آپ کے حسن اور آپ کی شان میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔"
بادشاہ نے حیرت سے پوچھا، "کیا مطلب؟ کیسا اضافہ؟"
جلال نے نہایت ادب سے جواب دیا، "میرے آقا، اللہ نے آپ کو جو شاہی رعب عطا کیا ہے، اس میں ایک اور نشانی شامل ہو گئی ہے۔ آپ کے سر کے وسط میں، یہ چند سفید بال دراصل آپ کے عقل و دانائی کا تاج ہیں، یہ بتاتے ہیں کہ آپ ایک پُختہ اور تجربہ کار حکمران ہیں۔ یہ محض بال نہیں، یہ بادشاہی پختگی کی روشن کرنیں ہیں۔"
بادشاہ جو کہ اپنی تعریف سن کر فوراً خوش ہو جاتا تھا، یہ سن کر پھولے نہیں سما گیا۔ اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی اسے بڑھاپے کے آثار کی بجائے "عقل کا تاج" کہے۔
شاہ بہرام مسکرایا اور خوش ہو کر بولا، "واہ جلال! تم نے تو ایک معمولی بات کو ایک عظیم خوبی بنا دیا۔ تم واقعی سچ کہتے ہو۔ یہ میرے برسوں کے تجربے کا انعام ہے۔"
بادشاہ نے حجامت ختم ہونے کے بعد جلال کو انعام و اکرام سے نوازا اور اس کی دانشمندی کی بہت تعریف کی۔ جلال نے اپنی ذہانت اور موقع پر صحیح الفاظ استعمال کر کے نہ صرف اپنی جان بچائی بلکہ بادشاہ کے غصے کو بھی خوشی میں بدل دیا۔

یہ کہانی بتاتی ہے کہ طاقت سے زیادہ عقل اور موقع پر درست بات کرنے کی ذہانت زیادہ اہم ہوتی ہے۔ ایک ذہین شخص الفاظ کے ذریعے سخت ترین حالات کو بھی اپنے حق میں موڑ سکتا ہے ۔!!!،،
👇

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.electrovibes.anser

Address

Khushab
41000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ElectroVibe's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to ElectroVibe's:

Shortcuts

Share