Govt Middle School Katisho

Govt Middle School Katisho . “TEACHERS open the door, but you must enter by yourself” – Chinese Proverb

19/12/2025

Result Announcement & Prize Distribution Ceremony 2025

  گورنمنٹ مڈل سکول کتی شو کا چمکتا ہوا ستارہ🌟💫⭐✨💥یہ لمحہ نہایت مسرت اور فخر کا ہے کہ   نے   (پرائمری) لیول امتحانات 2025...
18/12/2025

گورنمنٹ مڈل سکول کتی شو کا چمکتا ہوا ستارہ🌟💫⭐✨💥

یہ لمحہ نہایت مسرت اور فخر کا ہے کہ نے (پرائمری) لیول امتحانات 2025 میں 🥇 حاصل کر کے گورنمنٹ مڈل سکول کتی شو، اپنے والدین، اساتذہ اور پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

محمد عباس نہ صرف ایک ذہین طالبعلم ہے بلکہ نظم و ضبط، محنت، خلوص اور شائستگی جیسے اوصاف کا بھی حامل ہے۔ اس کی یہ شاندار کامیابی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اگر وسائل کم بھی ہوں، لیکن اساتذہ مخلص، والدین تعاون کرنے والے، اور طالبعلم محنتی ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

یہ کارنامہ #سکول ہذا کے اساتذہ کرام کی شبانہ روز محنت، تربیت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے جنہوں نے کم وسائل کے باوجود تعلیمی میدان میں اعلیٰ معیار قائم رکھا۔

اللہ تعالیٰ محمد عباس کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور دیگر طلباء کے لیے بھی مشعلِ راہ بنائے۔
#آمین 🎊🎉🏆
پرنسپل مڈل سکول کتی شو

محمد باقر (کنٹیجنٹ پیڈ ملازم، پرائمری سکول کتی شو)محمد باقر، پرائمری سکول کتی شو کے  کنٹیجنٹ پیڈ ملازم، گزشتہ 13 برسوں س...
01/08/2025

محمد باقر (کنٹیجنٹ پیڈ ملازم، پرائمری سکول کتی شو)

محمد باقر، پرائمری سکول کتی شو کے کنٹیجنٹ پیڈ ملازم، گزشتہ 13 برسوں سے نہایت خلوص، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اگرچہ وہ تاحال مستقل نہیں ہوئے، لیکن ان کی محنت، لگن اور وفاداری کسی مستقل ملازم سے کم نہیں۔

موصوف نے اسکول کی صفائی، حفاظت، مرمت، انتظامی معاملات اور دیگر غیر تدریسی اُمور میں ہمیشہ پیش پیش کردار ادا کیا ہے۔ اسکول کے اوقات کار سے بڑھ کر اپنی موجودگی یقینی بنا کر وہ اساتذہ و طلباء کے لیے ایک مضبوط سہارا بنے ہوئے ہیں۔ موسم کی سختی ہو یا کوئی ہنگامی صورتحال، محمد باقر نے ہر لمحہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھایا ہے۔

ان کی عاجزی، وقت کی پابندی، خلوص نیت اور خدمت کا جذبہ اسکول کے تمام عملے اور کمیونٹی کے لیے باعثِ تقلید ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعلیٰ حکام انہیں جلد از جلد مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں گے تاکہ ان کی خدمات کو وہ مقام دیا جا سکے جس کے وہ واقعی حقدار ہیں۔

یہ تصویر نہ صرف محنت، خلوص اور خدمت کا عکس ہے۔ تصویر میں اسکول کے استعمال کے لیے بھاری سامان اپنی پشت پر اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں—یہ ایک عام منظر نہیں بلکہ ایک غیر معمولی خدمت کی عکاسی ہے۔

اس تصویر میں چھپی قربانی، جذبہ اور لگن اعلیٰ حکام کے لیے ایک پیغام ہے کہ ایسے محنتی ملازمین کی خدمات کو سراہا جائے، انہیں مستقل کر کے اُن کی مشکلات کو آسان کیا جائے تاکہ یہ اور زیادہ خلوص سے کام کر سکیں۔
#ایڈمن

📸 *A Glimpse of Dedication & Determination!*  Government Boys Middle  School Katisho  Despite limited resources and hars...
17/05/2025

📸 *A Glimpse of Dedication & Determination!*
Government Boys Middle School Katisho

Despite limited resources and harsh terrain, our young learners are giving their First Term Exams with full focus and discipline — under the open sky! ☀️📚✏️

یہی جذبہ، یہی امید ہے کہ علم کا چراغ ہر حال میں روشن رہے گا!
سلام ان بچوں اور ان کے اساتذہ کو جو مشکلات کے باوجود علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔

📍 *Location: Katisho, District Kharmang*

 #اطلاع
19/02/2025

#اطلاع

Class wise position holders in DDO level annual examinations 2024
13/12/2024

Class wise position holders in DDO level annual examinations 2024

    ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے ہونہار طالب علم محمد عباس کمیل  نے نہ صرف اپنے اسکول بلک...
12/12/2024



ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے ہونہار طالب علم محمد عباس کمیل نے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ ڈی ڈی او لیول پہ جماعت اول تا چہارم کے امتحانی بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پہلی پوزیشن حاصل کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
یہ کامیابی طالب علم کی محنت، والدین کی دعاؤں، اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ آپ کی جدوجہد اور لگن قابلِ ستائش ہے۔

اس موقع پر سکول انتظامیہ ہونہار طالب علم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ کامیابیاں آپ کے روشن مستقبل کی بنیاد بنیں اور آپ ہمیشہ اسی طرح ترقی کی منازل طے کریں۔

"کامیابی کا سفر محنت اور عزم سے طے ہوتا ہے، اور آپ نے یہ ثابت کر دکھایا ہے۔"

مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں۔

Top achievers 👍💪
11/12/2024

Top achievers 👍💪

(پریس ریلیز) آج مورخہ 11 دسمبر 2024 بروز بدھ کو سالانہ "تقریبِ تقسیمِ انعامات و رزلٹ اعلانات " کے سلسلے میں سکول ہذا میں...
11/12/2024

(پریس ریلیز)

آج مورخہ 11 دسمبر 2024 بروز بدھ کو سالانہ "تقریبِ تقسیمِ انعامات و رزلٹ اعلانات " کے سلسلے میں سکول ہذا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں طلباء و طالبات، والدین، اساتذہ، اور معزز مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ سکول کے پرنسپل نے استقبالیہ خطاب میں تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر رزلٹ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں طلباء اور والدین کو تفصیلی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔
سالانہ امتحان 2024 میں سکول کا مجموعی رزلٹ 73 فیصد رہا ۔ ڈی ڈی او لیول پہ سکول ہذا کے جماعت دوئم کے طلباء نے پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کر کے سکول اور علاقے کا نام روشن کیا, جبکہ جماعت اول کے طالب علم نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کیا۔
پروگرام خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا، اور والدین نے اساتذہ اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جاری کردہ

10/12/2024
Assessment, when utilized effectively, can fortify student confidence and encourage a growth mindset, illustrating the b...
19/11/2024

Assessment, when utilized effectively, can fortify student confidence and encourage a growth mindset, illustrating the benefits of perseverance and dedication through the recognition of incremental accomplishments.
The annual exams for grade 1 to 4 have started today.

سکول ہذا کے طالب علم اصغر علی نے ہائی سکول داپا میں منعقدہ نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سکول انتظامیہ اس پرم...
24/09/2024

سکول ہذا کے طالب علم اصغر علی نے ہائی سکول داپا میں منعقدہ نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سکول انتظامیہ اس پرمسرت موقع پر طالب علم اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Address

Kharmang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Middle School Katisho posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share