Jamia Masjid Hassnain Karimain Shorian

Jamia Masjid Hassnain Karimain Shorian Islamic Education

❤️مدرسہ الحسینین ایجوکیشن سسٹم صفائی کا دن Cleaning Day ❤️الحمد للہ آج ہمارے مدرسہ میں ایک خصوصی تربیتی سرگرمی برائے صفا...
12/12/2025

❤️مدرسہ الحسینین ایجوکیشن سسٹم صفائی کا دن Cleaning Day ❤️
الحمد للہ آج ہمارے مدرسہ میں ایک خصوصی تربیتی سرگرمی برائے صفائی منعقد کی گئی۔
بچوں کو پہلے صفائی کی اہمیت پر ترغیب دی گئی
🧼 جسم کی صفائی
👕 لباس کی صفائی
🏫 گھر، اسکول اور مدرسہ کی صفائی
اور پھر اساتذہ و طلبہ نے مل کر عملی طور پر مدرسہ کی صفائی کی ۔
اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں صفائی، نظم و ضبط اور اسلامی تعلیمات کے مطابق پاکیزگی کا شعور اجاگر کرنا تھا۔
🌱 صفائی نصف ایمان ہے 🌱
#صفائی نصف ایمان #مدرسۃ الحسینین

الحمد للہ ثم الحمد للہ! آج جامع مسجد حسنین، کریمن باڑہ چوک شوریاں میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے طلبا کا سالانہ جوڑ م...
31/10/2025

الحمد للہ ثم الحمد للہ!
آج جامع مسجد حسنین، کریمن باڑہ چوک شوریاں میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے طلبا کا سالانہ جوڑ منعقد ہوا ۔
اس بابرکت موقع پر پرانے طلبا نے شرکت کی، جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ادارے سے اپنی محبت اور وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔
اجتماع میں بچوں کو درج ذیل اہم موضوعات پر ترغیب دی گئی:
• نماز کی پابندی اور اس کی روحانی برکات
• قرآن پاک کی تلاوت کی فضیلت اور اس سے قلبی تعلق
• موجودہ دور کے فتنوں میں ایمان کی حفاظت اور دینی شعور کی بیداری:
آخر تمام فضلا کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا،
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام فضلا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا ۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر و سعادت ہے
اللہ تعالی تمام طلبا کو دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے، اور ہمیں ہمیشہ علم، عمل اور اخلاص کے ساتھ دین سے جوڑے رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔

🕋❤️🕋❤️ہفتہ وار تربیتی نشست: وضو و نماز کی عملی مشق❤️🕋❤️🕋الحسنین ایجوکیشن سسٹم کے زیرِ اہتمام ہفتہ والے دن  مدرسہ میں بچو...
25/10/2025

🕋❤️🕋❤️ہفتہ وار تربیتی نشست: وضو و نماز کی عملی مشق❤️🕋❤️🕋

الحسنین ایجوکیشن سسٹم کے زیرِ اہتمام ہفتہ والے دن مدرسہ میں بچوں کی دینی تربیت کا ایک اہم پہلو “وضو و نماز کی عملی مشق” ہے۔ اس تربیتی نشست کا مقصد بچوں کو نہ صرف وضو اور نماز کے ظاہری طریقے سکھانا ہے بلکہ ان کی روحانی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔
چھوٹے بچوں کو وضو کے ہر مرحلے کی مشق کروائی جاتی ہے: نیت، ہاتھ دھونا، کلی کرنا، چہرہ دھونا، بازو، مسح اور پاؤں دھونا۔ اس کے بعد نماز کے ارکان جیسے قیام، رکوع، سجدہ اور تشہد کی ترتیب سے مشق کروائی جاتی ہے۔
📸 تصویری جھلکیاں
اس تربیتی نشست کی چند خوبصورت تصاویر بھی شامل کی جا رہی ہیں، جن میں بچوں کی دلچسپی، سیکھنے کا جذبہ اور اساتذہ کی رہنمائی نمایاں ہے۔ یہ تصاویر نہ صرف لمحوں کو محفوظ کرتی ہیں بلکہ دیگر والدین و اساتذہ کے لیے ترغیب کا ذریعہ بھی ہیں۔
جزاک اللہ خیرا

🌟 دسویں سالانہ عظمتِ مصطفی ﷺ کانفرنس  ایک روحانی و علمی سنگِ میل 🌟الحمدللہ! گزشتہ شب جامع مسجد حسنین کریمینؓ، باڑہ چوک ش...
26/09/2025

🌟 دسویں سالانہ عظمتِ مصطفی ﷺ کانفرنس ایک روحانی و علمی سنگِ میل 🌟
الحمدللہ! گزشتہ شب جامع مسجد حسنین کریمینؓ، باڑہ چوک شوریاں میں عظمتِ مصطفی ﷺ کے عنوان سے دسویں سالانہ عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جید علماء و مشائخ کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
علاقہ بھر سے احباب کی کثیر تعداد نے شرکت فرما کر اس روحانی اجتماع کو یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر میں اپنے ادارے کے اساتذہ، طلبہ، انتظامیہ اور بالخصوص اپنے نوجوان ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ رات گئے تک اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیں۔
🌙 یہ کانفرنس نہ صرف عشقِ مصطفی ﷺ کی تجدید کا ذریعہ بنی بلکہ اتحاد، اخوت اور خدمتِ دین کے جذبے کو بھی جِلا بخش گئی۔
اللہ تعالیٰ سب کی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاء۔
منجانب محمد قاسم شوریاں

‎⏰⏰⏰⏰⏰🕋انتظار کی گھڑیاں ختم 🕋⏰⏰⏰⏰⏰‎مکتب تعلیم القرآن شوریاں کی طرف سے ایک بار پھر 🚲🚲سائیکل جیتنے کا سنہری موقع ہماری کوش...
26/08/2025

‎⏰⏰⏰⏰⏰🕋انتظار کی گھڑیاں ختم 🕋⏰⏰⏰⏰⏰
‎مکتب تعلیم القرآن شوریاں کی طرف سے ایک بار پھر 🚲🚲سائیکل جیتنے کا سنہری موقع
ہماری کوشش ہر بچہ بچہ نمازی بنے (انشاءاللہ )

‎الحمدللہ!الحسنین ایجوکیشن سسٹم میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع گجرات و منڈی بہاؤالدین کے مسؤل‎حضرت مولانا الیاس اح...
01/08/2025

‎الحمدللہ!
الحسنین ایجوکیشن سسٹم میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع گجرات و منڈی بہاؤالدین کے مسؤل
‎حضرت مولانا الیاس احمد صاحب ساکہ دامت برکاتهم کی تشریف آوری ہوئی۔
‎انہوں نے مدرسہ کا تفصیلی وزٹ کیا اور مدرسہ کا الحاق پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے کیا ،نیز ادارہ کی محنت کو سراہا، قیمتی نصائح و مشورے عطا فرمائے اور دعاؤں سے نوازا۔
‎ہم ان کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر و علم میں برکت عطا فرمائے۔
‎آمین یا رب العالمین

13/07/2025

ماتا ہے بتول ؓ اور پتا جس کا علیؓ ہے
مولانا نادر صدیقی صاحب

گُھٹنے نہ ٹیک دے کوئی باطل کے سامنےبچوں کو پھر سناؤ قصہ حضرت حُسینؓ کاالحمد للہ بچوں کو حضرت حسینؓ کی شہادت اور اہل بیت ...
06/07/2025

گُھٹنے نہ ٹیک دے کوئی باطل کے سامنے
بچوں کو پھر سناؤ قصہ حضرت حُسینؓ کا
الحمد للہ بچوں کو حضرت حسینؓ کی شہادت اور اہل بیت کی محبت کے متعلق درس دیا گیا کیونکہ
نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا
اپنی اولاد کو تین چیزیں سیکھاؤ
1. حُبِّ نَبِیِّکُمْ ، نبی کی محبت
2. وَحُبِّ اَہْلِ بَیْتِہٖ اور نبی کے اہل بیت کی محبت
3. وَقِرَاءَ ۃِ الْقُرْاٰنِ اور قرآن پاک پڑھنا

الحمد للہ آج جامع مسجد حسنین کریمین ؓ باڑہ چوک شوریاں کے ایک اور طالب علم حافظ منیب الرحمن بن محمد جہانگیر نے حفظ قران پ...
20/06/2025

الحمد للہ آج جامع مسجد حسنین کریمین ؓ باڑہ چوک شوریاں کے ایک اور طالب علم حافظ منیب الرحمن بن محمد جہانگیر نے حفظ قران پاک مکمل کیا ہے
اللہ تعالی اپنی بارہ گاہ میں قبول فرمائے اور سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے امین

آج الحمد للہ جامع مسجد حسنین کریمینؓ کے ایک اور طالب علم محمد حذیفہ  بن محمد اقبال کا حفظ قرآن پاک مکمل ہو گیا ہے ۔اللہ ...
07/02/2025

آج الحمد للہ جامع مسجد حسنین کریمینؓ کے ایک اور طالب علم محمد حذیفہ بن محمد اقبال کا حفظ قرآن پاک مکمل ہو گیا ہے ۔اللہ تعالی قبول فرمائے اور سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ۔@

الحمد للہ آج ہمارے ہاں شعبہ ناظرہ کے بچوں کا سالانہ امتحان ہوا جو ماشاءاللہ بہت کامیاب رہا۔دوران امتحان ڈائیریکٹر المنھل...
30/01/2025

الحمد للہ آج ہمارے ہاں شعبہ ناظرہ کے بچوں کا سالانہ امتحان ہوا جو ماشاءاللہ بہت کامیاب رہا۔
دوران امتحان ڈائیریکٹر المنھل اسلامک انسٹیٹیوٹ بھدر ، ممبر امن کمیٹی ضلع گجرات ، ذمہ دار سینٹر بھدر حضرت مولانا قاری عطاءاللہ صاحب ہمارے ہاں تشریف لائے بہت خوش ہوئے ،حوصلہ افزائی فرمائی ،دعائیں دیں، اطمینان کا اظہار فرمایا اور کام کو سراہا -
اللہ تعالیٰ سب بچوں کو کامیاب فرمائے اور سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین

Address

Shorian Kharian Gujrat
Kharian
50090

Telephone

+923013094872

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Hassnain Karimain Shorian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Masjid Hassnain Karimain Shorian:

Shortcuts

Share

Category