08/01/2026
پاکستان پبلک سکول (کھاریاں), منہاس پائلٹ اسکول (کھاریاں) اور ٹاڈلرز اکیڈمی (پنڈی سلطان پور) کے نہایت شفیق اور قابل استاد سر بہادر خان (مرحوم) (جھنڈانوالہ) کو ہم آج بھی احترام اور محبت سے یاد کرتے ہیں۔
ان سے ہم نے صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ PT شو، جمناسٹک، اردو اور انگلش خطاطی، ڈرائنگ اور سب سے بڑھ کر زندگی گزارنے کے سنہرے اصول سیکھے۔
ہمارے بچپن کی بے شمار یادیں ان سے وابستہ ہیں جو کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں۔
کون کون دوست انکا طالبِ علم رہا ہے؟
اور کون کون سر بہادر صاحب کو جانتا ہے؟
براہِ کرم کمنٹ میں اپنی یادیں ضرور شیئر کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
دعاگو : چوہدری عدیل شیراز علی (کھاری)