Ghazali Public School Usman e Ghani Campus Thutha Rai Bahadur

This Insituation is a part of Ghazali Public Schools Chain are being run by Ghazali Rural Promotion Society.It was established in 2011(from class Nur to Three as an english medium school.Upgrading of the school up to secondary level is a future plan.

20/01/2026
الحمد للہ ۔۔۔❤️❤️❤️
13/01/2026

الحمد للہ ۔۔۔❤️❤️❤️

10/01/2026
سالانہ ٹور ہائی سیکشن بوائز ۲۰۲۵ءاہم تفریحی مقامات:خانپور ڈیم ہری پور، شملہ پہاڑی، ٹھنڈیانی، ہرنوئی جھیل ایبٹ آبادکل برو...
20/12/2025

سالانہ ٹور ہائی سیکشن بوائز ۲۰۲۵ء
اہم تفریحی مقامات:
خانپور ڈیم ہری پور، شملہ پہاڑی، ٹھنڈیانی، ہرنوئی جھیل ایبٹ آباد

کل بروز ۱۹ دسمبر صبح ۸ بجے سالانہ ٹور کے سلسلے میں روانگی ہوئی۔ پہلے دن خانپور ڈیم میں بھرپور وقت گزرا۔ جہاں طلبہ اور اساتذہ نے کشتی رانی، اسپیڈ بوٹ اور پیرا سیلنگ جیسی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہو کر شاندار memories بنائیں۔ بعد ازاں شملہ پہاڑی، ایبٹ آباد پہنچے اور شام کے وقت ایبٹ اباد شہر کا شاندار نظارہ کیا۔ عشاء کے وقت ہوٹل پہنچ کر رات کا کھانا کھایا گیا، کچھ دیر کی گپ شپ نے دن بھر کی تھکن کو خوشگوار یادوں میں بدل دیا۔ اس کے بعد تمام لوگ سو گئے۔

آج بروز ۲۰ دسمبر دن کا آغاز نمازِ فجر سے ہوا، جس کے بعد ناشتہ کیا گیا اور علی الصبح اگلی منزل ٹھنڈیانی کی جانب روانگی ہوئی۔ ٹھنڈیانی ایبٹ باد کا خوبصورت تفریحی اور پر فضا مقام ہے۔ یہاں پر طلبہ نے خوب فوٹو گرافی کی اور کے ہوشربا قدرتی نظاروں کا لطف اٹھایا۔ ٹھنڈیانی کی سیر کے بعد واپسی پر ہرنوئی جھیل کا دورہ کیا گیا۔ بعد ازاں اسلام آباد پہنچ کر رات کا کھانا کھایا گیا اور الحمدللہ تمام شرکاء بروقت اور خیریت سے اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

اس ٹور میں نہم و دہم کے طلبہ، اساتذہ اور ڈائریکٹرز شامل تھے۔ ہوٹل کی پیشگی بکنگ، ناشتہ اور کھانے کا انتظام سکول انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا، جس سے نظم و ضبط اور سہولت کا بھرپور احساس رہا۔ الحمدللہ! مجموعی طور پر یہ سالانہ ٹور ایک کامیاب، منظم اور یادگار تعلیمی و تفریحی سرگرمی ثابت ہوا۔

سپورٹس ڈے گوٹریالہ کیمپس 2025….تصویری جھلکیاں
17/12/2025

سپورٹس ڈے گوٹریالہ کیمپس 2025….تصویری جھلکیاں

دسمبر 16 یومِ شہداء اے پی ایس ہمیں معصوم جانوں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔یہ دن ہمیں اتحاد، حوصلے اور ثابت قدمی کا پ...
16/12/2025

دسمبر 16 یومِ شہداء اے پی ایس ہمیں معصوم جانوں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
یہ دن ہمیں اتحاد، حوصلے اور ثابت قدمی کا پیغام دیتا ہے۔
شہداء کی قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی اور پاکستان کے مستقبل کو روشن کرے گی.
غزالی سکول میں تقریب کا انعقاد۔۔

06/12/2025
گزشتہ دنوں سکول میں ایک شاندار اور کامیاب سائنس ماڈل کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کا مقصد بچوں میں سائنسی سوچ، ...
05/12/2025

گزشتہ دنوں سکول میں ایک شاندار اور کامیاب سائنس ماڈل کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کا مقصد بچوں میں سائنسی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو فروغ دینا تھا۔ اس مقابلے میں مختلف جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔
طلبہ و طالبات نے نت نئے، دلچسپ اور معلوماتی سائنس ماڈلز تیار کیے جن میں ماحولیات، توانائی، خلائی علوم، صحت اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف موضوعات شامل تھے۔ ہر طالب علم نے اپنے ماڈل کی وضاحت نہایت اعتماد اور مہارت کے ساتھ کی۔
یہ مقابلہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سائنسی شعور بیدار کرنے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا۔
ڈائریکٹر صاحبان نے بچوں کو انعامات سے نوازا۔۔ شکریہ

Address

Thutha Rai Bahadur. , Kharian , Gujrat
Kharian
053

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 11:30
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92537566597

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazali Public School Usman e Ghani Campus Thutha Rai Bahadur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Ghazali Public School Usman e Ghani Campus Thutha Rai Bahadur:

Shortcuts

Share

Category