Govt Taleem ul Islam High School Kharian

Govt Taleem ul Islam High School Kharian The place I loved most my best years of the life were spent there, today I miss the place, the people and the atmosphere desperately, do you?

دوڑ میرے لاہور۔۔۔10 دسمبر۔۔۔ صبح 9 بجے، ان شاءاللہریس کورس پارک جیل روڈ سے لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ۔۔۔
06/12/2023

دوڑ میرے لاہور۔۔۔
10 دسمبر۔۔۔ صبح 9 بجے، ان شاءاللہ
ریس کورس پارک جیل روڈ سے لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ۔۔۔

Humbled and honoredThank you Lahore University of Management Sciences-LUMS
18/07/2023

Humbled and honored
Thank you Lahore University of Management Sciences-LUMS

آپ ہیلمٹ تو باہر اتار آتے...حسان بٹ کے منہ سے بے ساختہ فقرہ پھسلا تو کمرے میں ایک زوردار قہقہہ بلند ہوا...اس کلاسک جگت ک...
13/07/2023

آپ ہیلمٹ تو باہر اتار آتے...
حسان بٹ کے منہ سے بے ساختہ فقرہ پھسلا تو کمرے میں ایک زوردار قہقہہ بلند ہوا...
اس کلاسک جگت کے مخاطب ذیشان بھائی تھے، جن کا سر اب بالوں کے بیچ سے مکمل طلوع ہوچکا تھا بلکہ نصف النہار پر تھا۔
ذیشان بھائی جو اپنی مصروفیات نمٹا کر بھاگم بھاگ پہنچنے والے اس محفل کے آخری مہمان تھے، اس اچانک حملے کے لیے بالکل تیار نہ تھے، اس لیے اپنا مکمل فوکس کابلی پلاؤ، ملائی بوٹی، نیبلٹس اور سیخ کبابوں پر رکھنے میں ہی غنیمت جانی... البتہ چاشنی کی لذیز کھوئے والی قلفی اپنے ہوش و حواس کی بحالی اور محفل کا رنگ سمجھنے تک مؤخر کر دی۔
حسان بٹ کے برجستہ جملوں کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے والے وہ پہلے فرد تھے اور نہ ہی آخری...
اس سے پہلے نہ افتخار خان کی وکالت کام آئی اور نہ ہی عاطف شاہ کی پی ایچ ڈی، ڈاکٹر وقاص کا علم طب ڈھال بن سکا نہ ہی طاہر جاوید کا کاروباری تجربہ، اور تو اور خلیل الرحمان کا ڈیل ڈول انہیں بپھرے ہوئے کشمیری سے بچا سکا اور نہ ہی شاہدرہ کی پہچان نجم السحر کو...
اور ان پر ہی کیا موقوف کہ دوسرے اینڈ کو طویل ریش فاروق بٹ اور معصوم رُو نوشیرواں نے سنبھال لیا تو معظم معین، خبیب بلال، حمزہ بٹ، اطہر نور جیسے معززین کے گال اور کان لال ہوتے رہے...
کہتے ہیں کہ بٹ برادری کی پہلی اور آخری محبت کھانا ہوتی ہے... لیکن یہ دونوں بٹ جس قدر یکسوئی اور روانی سے سبھی حاضرینِ محفل سے اظہارِ محبت فرماتے رہے، اُس نے کسی اِف کی گنجائش چھوڑی نہ کسی کو اُف ہی کرنے دی...
معاذ قاضی اور ڈاکٹر وقاص کے سفرِ حرم کی خوشی میں سجی اس محفل میں کون زیادہ دھوبی پٹکوں کا شکار ہوا، اس کا تعین تو ممکن نہیں لیکن یہ طے ہے کہ مدت سے سوئے ہوئے چہرے اور پیٹ کے سبھی پٹھے ہنس ہنس کر دوبارہ متحرک ضرور ہوئے... بلکہ مجھے تو لگتا ہے کہ بلڈ پریشر، شوگر، سر کے بالوں سے لے کر وٹامن کی کمی کا شکار ہونے والوں تک... سبھی کی زندگیوں کے زیادہ نہیں تو 5،5 سال ضرور بڑھ گئے ہوں گے۔
خوبصورت جملوں، دل نشین یادوں اور شرارتی قہقہوں کی اس محفل کا اصل لطف تو مینو میں تھا، جو گوشت خوری کے بعد خالص کھوئے کی قلفی سے ہوتا ہوا براستہ تعویزی قہوہ اور کڑک چائے... کیریمل کیک اور ملٹی فلیور شیشے تک سبھی منزلوں تک پہنچا...
درمیان میں پاکستانی معیشت، آئی ایم ایف، ووٹ فار ترازو اور "جو کجھ کروا رہیا اے، امریکہ ای کروا رہیا اے" جیسے علمی موضوع پر اطہرنور کی ریفری شپ میں دو مایہ ناز معیشت دانوں حمزہ اور عاطف کے درمیان زبردست مباحثہ بھی توجہ کا مرکز تھا...
مزے کی بات تو یہ تھی کہ اس بہانے خاکسار کو بھی دانشوری جھاڑنے کا خوب موقع مل گیا... جس کے کمرشل بریکس میں، ورک آؤٹ، سوئمنگ پول، نئے اور مہنگے سویٹر، شاہدرہ اور محرم ٹور کے اشتہارات بھی چلتے رہے...

محفل سے جو بھی اٹھا بادلِ نخواستہ ہی اٹھا... جو لوگ آئے وہ نئی زندگی لے گئے، جو نہیں آئے یا گرم سرد ہونے سے گھبرا گئے وہ پیچھے رہ گئے...
اللہ تعالیٰ میزبانوں کے رزق میں برکت اور ہاتھ میں ذائقہ دیے رکھے اور مہمانوں کے معدوں میں وسعت اور وقت میں فراوانی بھی ڈالے رکھے، آمین

28/06/2023
15/06/2023

29 افراد کی غیر حاضری کا معاملہ ہے۔
جماعتِ اسلامی و تحریکِ انصاف کا الزام ہے کہ اُنہیں زبردستی روکا گیا، اغوا کیے رکھا گیا۔
ممکن ہے محکمۂ زراعت اور پولیس کی طرف سے دھمکایا گیا ہو
یہ بھی ممکن ہے کہ رشوت دے کر ووٹ خرید لیے گئے ہوں۔
لیکن ابھی تک تو مرتضیٰ وہاب کو اُن کے الائنس کے سو فیصد ووٹ ملے ہیں، ایک بھی ووٹ کسی دوسری پارٹی سے اضافی نہیں ملا، حتیٰ کہ آزاد اراکین بھی انہی کے ساتھ ہیں۔
البتہ جب تک مقابل امیدوار حافظ نعیم الرحمان نتائج کی شیٹ پر دستخط نہیں کریں گے، آئینی طور پر نتیجے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔
سندھ ہائی کورٹ نے بھی مبینہ طور پر حافظ نعیم کی ایک آئینی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے فیصلے تک نتائج روکنے کا حکم دیا ہے۔
فرض کیا یہ دونوں مراحل بھی عبور ہوگئے۔
تو جب ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوگا تو کل غیر حاضر ہونے والے 29 ارکان کو بھی آنا یا لانا پڑے گا۔
اب 2 صورتیں ہوں گی۔
یا تو یہ ارکان اپنے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر اور اپنے پارلیمانی رہنما کی اقتداء میں اپنی حمایتی پارٹی، جماعت اسلامی کے ساتھ ہی اپوزیشن بنچز پر بیٹھیں گے...
یا پھر (دھونس، دھاندلی، ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات کی سچائی کی صورت میں) مرتضیٰ وہاب کی پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے، جسے ان کی غیر حاضری سے فائدہ پہنچا۔
پہلی صورت میں غیر حاضری کی وجہ سامنے آئی تو پیپلز پارٹی کا اقتدار میں اخلاقی جواز ختم، اور وجہ سامنے نہ بھی آئی تو ایوان میں اکثریت ختم... یعنی تحریکِ عدم اعتماد اور ٹاٹا بائے بائے
دوسری صورت میں پارٹی وفاداری بدلنے کے خمیازے کے طور پر 29 ارکان کی رکنیتیں ختم... ضمنی انتخاب... اور جو لوگ ان بکاؤ امیدواران کی جگہ آئے وہ جماعتی یا کپتان کی مضبوط ساتھی ہوئے تو پھر بھی عدم اعتماد مرتضیٰ وہاب کے خلاف اور اس کی چھٹی....
اور ابھی تو ویسے بھی مرتضیٰ وہاب کو یونین کونسل کی سیٹ جیتنی ہے... اگروہاں ہی اپ سیٹ ہوگیا تو....

اس لیے ابھی تو بہت مراحل ہیں، پیپلز پارٹی نے ان سب کے باوجود حکومت بچا بھی لی تو حقیقی اور مضبوط اپوزیشن کے مقابلے میں چل کیسے پائے گی... کام بھی کرنا پڑے گا اور کمائی کے دھندے بھی بند ہوں گے.... حکومت چلانا مشکل اور اپوزیشن کرنا آسان ہوتا ہے۔

08/06/2023

اب کی بار تو جھنڈا بھی فوجی اسٹائل کا ہے... 😜

اب آپ ہی بتائیں....
01/06/2023

اب آپ ہی بتائیں....

12/10/2020
20/05/2020

27th night of Ramazan ul Mubarak 1441 AH
Lets seek forgiveness from Allah SWT in this holy night
with UMT Radio FM 98.2
Suno UMT Ki Awaz !!!
From 8:00 PM to midnight

Address

Ch. Fazal Elahi Road
Kharian
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Taleem ul Islam High School Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category