Life & Learning

Life & Learning Train the Minds to Transform Lives

22/07/2023

22/07/2023

‏بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کے 2005 کے زلزلے میں ایک پہاڑ ٹوٹ کر سیدھا آ کر ایک گاؤں پر گرا اور بہنے والے پانی کا راستہ ہر طرف سے بند ہو گیا اور یوں ہزاروں لوگوں پر مشتمل یہ گاؤں ایک جھیل بن گئی اور وہ پورا کا پورا گاؤں اس جھیل کے نیچے زندہ دفن ہو گیا۔
‏بتایا جاتا ہے کے ہزاروں لوگوں میں ایک فیملی ایسی بھی تھی جس کے 40 سے زیادہ لوگ بھی اس جھیل کے نیچے زندہ دفن ہو گئے۔ یاد رہے یہ گاؤں آزاد کشمیر میں چکار باغ روڈ پر واقع ہے اور تباہی کن زلزلے کے نتیجہ میں بننے کی وجہ سے اس جھیل کا نام بھی زلزال جھیل رکھ دیا گیا ہے۔

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

کاش کوئی سمجھ سکے۔۔

‏بعض معاملات میں عربوں کا مقابلہ ہی نہیں الجزائر کے صوبے حنشلہ کا باشندہ "شمس الدین کادہ" جسے لوگ "موكا" کے نام سے جانتے...
21/07/2023

‏بعض معاملات میں عربوں کا مقابلہ ہی نہیں

الجزائر کے صوبے حنشلہ کا باشندہ "شمس الدین کادہ" جسے لوگ "موكا" کے نام سے جانتے اور بلاتے ہیں، پیدائشی اندھا تو ہے ہی، غربت اور افلاس کا مارا بھی ہے۔ شادی کی بات ہوئی، ماں کے ساتھ درزی کے پاس سوٹ کا ناپ دینے گیا تو درزی کے پوچھنے پر ‏غمزدہ لہجے میں شکوہ کر بیٹھا کہ ہم غریبوں کی شادی میں کون شرکت کرے گا، جبکہ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں میری خوشیاں اور میری ہونے والی بیوی میرا اہتمام دیکھ کر خوش اور راضی ہوں؟

درزی نے بالکل یہی پیغام موکا کی تصویر کے ساتھ صوبہ حنشلہ کے ایک سوشل میڈیا پیج پر ڈالا، اور پھر ‏اس کے بعد یہ پوسٹ ایسی وائرل ہوئی کہ موکا کی شادی میں صرف جزائری ہی نہیں ساتھ لگتے ملکوں تیونس، لیبیا اور فلسطین کے ہزاروں لوگ بھی شمولیت کیلئے پہنچ گئے۔ موکا کے گھر کو تحائف، سامان، زیورات اور اثاث سے بھر دیا اور اس کی شادی کو جزائر کی تاریخ کی سب سے خوبصورت شادی بنا دیا۔
‏2 ہزار سے زیادہ کاریں اور ان میں سوار بچے اور ان کے گھر والے ، 100 سے زیادہ سوپر موٹر سائیکل سوار لوگ، 50 کے قریب گھڑ سوار، دسیوں سے زیادہ ہمہ قسم میوزک بینڈز جن میں قبائلی، صحرائی، ماڈرن موسیقی اور شادی بیاہ کیلیئے مخصوص رقص اور بینڈ باجے والے اور 70 کے قریب بارودی مظاہرہ ‏کرنے والی ٹیمیں شامل تھیں۔ ہزاروں لوگ دولہا کو کندھوں پر اٹھائے دولہن کے گھر پہنچے۔ (کل باراتیوں کا تخمینہ 10 ہزار سے زیادہ افراد کا لگایا گیا ہے)۔

اتنا ہی نہیں، باراتیوں کی طرف سے ملنے والے دولہا دولہن کیلیئے ہنی مون پکیجز معمہ بن چکے ہیں کہ وہ دونوں ترکی جائیں یا تیونس۔
‏بارات میں کچھ لوگوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا: ہاں ہم جزائری ہیں، ہاں ہم بھائی ہیں۔

مختلف ٹی وی چینلز موکا، اس کے ماں باپ اور اس کے بھائیوں کا انٹرویو کرتے رہے۔ جن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین نہیں آ رہا کہ حنشلہ والے ہمارے بیٹے کی شادی کو ایسا یادگار بنا دیں گے؟

‏فیس بک اور ٹویٹر پر موکا کی شادی کی بہار دیکھنے کیلیئے لفظ ( موكا ) لکھنا ہی کافی ہے۔

Copied

If u want to get rid of ur ego.. pay attention!
20/07/2023

If u want to get rid of ur ego.. pay attention!

‏ایک درخت سے ایک سے زیادہ فائدہ حاصل کیے جا سکتے ہیں اس تصوراتی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے مختلف لوگ اپنی من پسند چیز حا...
18/07/2023

‏ایک درخت سے ایک سے زیادہ فائدہ حاصل کیے جا سکتے ہیں اس تصوراتی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے مختلف لوگ اپنی من پسند چیز حاصل کر رہے ہیں
کوئی پھل کھا رہا ہے کسی کو پھولوں کا حصول ہورہا ہے ،کوئی اس کی چھاؤں سے لطف اندوز ہے اور کوئی پرندوں کی آواز سے محظوظ ہو رہا ہے اور یہی درخت ایک ‏پرندے کے گھونسلے کو بھی سہارا دے رہا ہے۔

خدارا درخت 🌳 لگائیں خود بھی لطف اٹھائیں اور دوسروں کو بھی فائدہ دیں۔

‏خوبصورت زندگی کا راز1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں۔2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔3۔ ناشتے کے و...
18/07/2023

‏خوبصورت زندگی کا راز
1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں۔
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا ‏اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔
7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔
8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں.
‏9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔
11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔
‏12- باقاعدگی سے چہل قدمی کریں۔
13-تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔

تمام احباب سے گزارش ہے اگر آپ یہ سارہ پلین افوڈ نہیں کرسکتے تو جتنا اس میں آسان لگے وہ روٹین بنالیں۔

‏پانچ بہترین فری لانس ویب سائٹس جہاں کنٹنٹ لکھنے والے فری لانسرز کو بہترین مواقع ملتے ہیںکنٹنٹ لکھنے والے فری لانسرز کے ...
16/07/2023

‏پانچ بہترین فری لانس ویب سائٹس جہاں کنٹنٹ لکھنے والے فری لانسرز کو بہترین مواقع ملتے ہیں

کنٹنٹ لکھنے والے فری لانسرز کے لئے ، دنیا بھر کے ویب سائٹس پر آپ کا کلائنٹس کے ساتھ تعلق بنانے اور
پروجیکٹس کو منصوبہ بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
‏1. Upwork (upwork.com‎):
آپ ورک دنیا بھر میں سب سے بڑی فری لانسنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یہاں آپ کو کنٹنٹ لکھنے کے لئے بہت سارے پروجیکٹس مل سکتے ہیں۔ آپ اس پر اکاؤنٹ بنا کر اپنی تفصیلات اور سروسز کو کو آفر کر سکتے ہیں
‏2. Freelancer (freelancer.com‎):
فری لانسر بھی ایک مشہور فری لانسنگ پلیٹ فارم ہے جہاں آپ کنٹنٹ لکھنے والے پروجیکٹس کے لئے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ آپ کو یہاں پروجیکٹس کی لسٹ دستیاب ہوگی اور آپ پروپوزلز کرکے پروجیکٹس کے لئے آفر کر سکتے ہیں۔
‏3. Fiverr (fiverr.com‎):
فائیور ایک خصوصی مارکیٹ پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی خدمات کو گگز کی شکل میں پیش کرسکتے ہیں۔ آپ یہاں اپنی کنٹنٹ لکھنے کی خدمات کو مارکیٹ کرسکتے ہیں اور کلائنٹس کے لئے خدمات پیش کرسکتے ہیں۔
‏4. Guru (guru.com‎):
گرو بھی ایک فری لانسنگ ویب سائٹ ہے جو کنٹنٹ لکھنے والے فری لانسرز کو کلائنٹس کے ساتھ جوڑتی ہے۔ آپ یہاں کنٹنٹ لکھنے والے پروجیکٹس تلاش کرسکتے ہیں اور اپنے سکلز کو آفر کر سکتے ہیں کلائنٹس کے پروجیکٹس کے مطابق۔
‏5. PeoplePerHour (peopleperhour.com‎):
پیپل پر ہور بھی ایک فری لانسنگ ویب سائٹ ہے جو مختلف مہارتوں کو شامل کرتی ہے، جن میں لکھنا بھی شامل ہے۔ آپ یہاں اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں، اپنی پورٹ فولیو کو تیار کرسکتے ہیں اور کنٹنٹ لکھنے والے پروجیکٹس تلاش کرسکتے ہیں۔

31/05/2023
Some Powerful ImagesNo. 8
28/05/2023

Some Powerful Images
No. 8

Address

Kharian

Telephone

+923456909297

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life & Learning posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Life & Learning:

Shortcuts

Share

Category