Learning Enhancement Centre

Learning Enhancement Centre I have started LEC to attain my short terms objectives one of them is to enhance my learning and transfer it to other learners.

From 22/4/17 to 28th of September 2018 it was operational in physical location but now It is permanently closed.

27/11/2024

Bill Gates explains why his daughter can't marry a poor man 🥹💸💰

“A few years ago I attended a conference in the US on investment and finance. One of the speakers was Bill Gates and in the Q & A phase I asked him a question that made everyone laugh

If He, the richest man in the world could accept his daughter marrying a poor or modest man. His response turned something into me.

Billy

First, understand that wealth doesn't mean having a busy bank account.

Wealth is first the ability to create riches.

Example: Someone who wins the lottery or games of chance. Even if he makes 100 million is not a rich man: He is a poor man with a lot of money, that's why 90 % of lotto millionaires go back to being poor after 5 years.

You also have rich people who have no money. Example, Most entrepreneurs.

THEY are already on the road to wealth even if they don't have money, because they are developing their financial intelligence and that's wealth.

How rich and poor are different:

To make it simple: The rich can die to become rich, while the poor can kill to become rich.

If you see a young person who decides to train, learn new things, try to improve constantly, know that he is a rich man.

If you see a young person who thinks the problem is state, and who finds rich people are all thieves and constantly criticizing, know that he is a poor man.

The rich are convinced they just need information and training to take off, the poor think others need to give them money to take off.

In conclusion, when I say my daughter will not marry a poor man, I do not talk about money. I'm talking about this man's ability to create wealth.

Excuse me for what I'm going to say, but most criminals are poor people. When they are in front of money they lose their minds that's the reason they steal, robbery etc...

It's a grace to them because they don't know how they could make money on their own.

One day, a bank's guard found a bag full of money, he took the bag and went to hand it over to the bank manager.

People called this gentleman an idiot, but actually this gentleman was just a rich man who had no money.

1 year later, the bank offered him a receptionist position, 3 years later he was in charge of customers and 10 years later he manages the regional management of that bank, he manages hundreds of employees and his annual bonuses exceed the amount he could have stolen.

Wealth is first a state of mind

21/08/2022

ADJECTIVE ORDER

WE USUALLY PUT DESCRIPTIVE ADJECTIVES IN THIS ORDER:

QUANTITY, OPINION, SIZE, AGE, SHAPE, COLOUR, ORIGIN, MATERIAL

a lovely little old lady

ten large hen's eggs

a large white French lace tablecloth

six beautiful gold ceramic candlesticks

21/08/2022

"You are never too old to set another goal or to dream a new dream."

CS Lewis

21/08/2022
19/08/2022

Blood type, clothing color and even drinking beer could make you more prone to mosquito bites.

09/01/2021

؟
ایسی معلومات جو شاید آپ نے پہلے نہ پڑھی سنی ہوں۔

1۔ آپ کی دونوں بھنوؤں کی درمیانی جگہ کو گلابیلا Glabella کہتے ہیں۔

2۔ بارش کے بعد جو مٹی سے خوشبو اٹھتی ہے اس کو پیچی کور Petrichor کہتے ہیں۔

3۔ آپ کے جوتوں کے تسموں کے آخر پر جو پلاسٹک یا میٹل کی کوٹنگ ہوتی ہے اس کو ایگلٹ Aglet کہتے ہیں۔

4۔ آپ کے پیٹ میں کبھی کبھار جو گڑ گڑ کی آواز آتی ہے اس کو ویمبل Wamble کہتے ہیں۔

5۔ نئے پیدا ہونے والے بچے کی آواز یا چیخ کو ویجیٹس Vagitus کہتے ہیں۔

6۔ کانٹے یعنی فورک کے تیز نوکیلے سروں کو ٹائینز Tines کہتے ہیں۔

7۔ پیزا کے ڈبے میں چھوٹا سا پلاسٹک ٹیبل ہوتا ہے، وہ باکس ٹینٹ Box tent کہلاتا ہے۔

8۔ آنے والے پرسوں کو اورمارو Overmorrow کہتے ہیں۔

9۔ آپ کی ہاتھ یا پاؤں کی چھوٹی انگلی مینیمس Minimus کہلاتی ہے۔

10۔ صبح سویرے نیند سے بیدار ہونے میں جو مشکل پیش آتی ہے اس کو ڈائسینیا Dysania کہتے ہیں۔

11۔ آپ کی نتھنوں کی درمیانی جگہ کولو میلا ناسی Columella nasi کہلاتی ہے۔

12۔ جو لکھائی پڑھی نہ جائے وہ گرِفونیج Griffonage کہلاتی ہے۔

13۔ انگریزی حروف آئی i اور جے j کے اوپر جو نقطہ ہوتا ہے اسے ٹِٹل Tittle کہتے ہیں۔

14۔ جب آپ بہت زیادہ کھا یا پی لیتے ہیں تو بھاری پن محسوس کرتے ہیں، ایسی صورت حال کو کریپولینس Crapulence کہتے ہیں۔

15۔ جوتے کی دکانوں پر آپ کے پاؤں کی پیمائش کے لیے یے جو آلہ استعمال کیا جاتا ہے وہ بریناک ڈیوائس Brannock Device کہلاتا ہے۔

26/12/2020

ERATOSTHENES
(276 BC--194 BC)

وہ شخص جس نے 2200 سال قبل محض ایک چھڑی (stick) کی مدد سے دھرتی کا محیط (circumference) معلوم کیا!

بیسویں صدی کے وسط میں جب ہم نے سیٹلائٹ خلا میں لانچ کرنے کی صلاحیت حاصل کی تو ہم نے درستگی کے ساتھ زمین کا محیط معلوم کیا جو 40،030 کلومیٹر ہے. لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ آج سے تقریباً 2200 سال قبل قدیم یونان میں ایک آدمی نے دھرتی کے محیط کی لگ بھگ یہی ویلیو ریاضیاتی طور پر معلوم کی تھی اور وہ بھی محض زمین میں چھڑی گاڑ کر؟ وہ شخص اریٹوس تھینیس تھا.
اریٹوس تھینیس اپنے دور کے سب سے عظیم شہر مصر کے دارالحکومت اسکندریہ میں رہتا تھا. اس نے ایتھنز میں تعلیم حاصل کی تھی. وہ ایک ماہر فلکیات، تاریخ دان، شاعر، فلسفی، جغرافیہ دان، ڈرامے کا نقاد، ریاضی دان اور اس کے علاوہ اسکندریہ کی شاندار لائبریری کا ہیڈ بھی تھا. ایک دن اس نے لائبریری میں چھال (papyrus) پر لکھی ہوئی کتاب میں پڑھا کہ سائین (Syene)، اسکندریہ کے جنوب میں واقع شہر، میں 21 جون کی دوپہر کو زمین میں گڑی ہوئی عمودی چھڑیوں کا سایہ نہیں ہوتا (جب سورج گرمیوں میں خط استوا سے انتہائی شمال یا جنوب میں ہوتا ہے یعنی سال کے سب سے لمبے دن). جیسے جیسے دوپہر ہوتی ہے تو مندروں کے میناروں کے سائے چھوٹے ہوتے جاتے ہیں اور عین دوپہر کو بالکل غائب اور سورج کا عکس ایک گہرے کنوے کے پانی میں دیکھا جا سکتا ہے. سورج سر کے بالکل اوپر (overhead) ہوتا ہے.
یہ ایک عام مشاہدہ تھا جو کوئی بھی شخص آسانی سے نظر انداز کر سکتا تھا. چھڑیاں، سائے، کنوے میں عکس، سورج کا مقام جیسے سیدھے سادھے روزمرہ کے معاملات کی کیا اہمیت ہو سکتی تھی لیکن اریٹوس تھینیس ایک سائنسدان تھا. اس نے ایک تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ کیا 21 جون کی دوپہر کو اسکندریہ میں عمودی چھڑیاں زمین پر سایہ ڈالتی ہیں؟ اس نے زمین میں چھڑی گاڑ دی اور دوپہر کا انتظار کرنے لگا. اس نے مشاہدہ کیا کہ سایہ بن گیا. اس سائے کی پیمائش کی تو 7٠2 ڈگری کا نکلا. وہ غور و فکر میں ڈوب گیا کہ چونکہ سورج بہت دوری پر ہے تو اس کی شعائیں متوازی ہیں اور سورج کی شعائیں ایک ہی زاویے پہ پڑتی ہیں اور ایک ہی وقت میں (دوپہر)، پھر اسکندریہ میں نصب چھڑی کا سایہ بنتا ہے جبکہ سائین میں نصب چھڑی کا سایہ نہیں بنتا تو اس کا ایک ہی مطلب ہو سکتا ہے کہ دھرتی گول ہے (چپٹی نہیں). (اریٹوس تھیننیس غالباً جانتا تھا کہ دھرتی چپٹی نہیں ہے کیونکہ پانچ صدی قبل مسیح میں فیثا غورث نے اور پھر بعد میں ارسطو نے فلیٹ ارتھ کو شواہد کے ساتھ رد کیا تھا.) صرف یہی نہیں بلکہ جتنی زیادہ گولائی ہوگی اتنا ہی سایوں کی لمبائی میں فرق ہوگا. سایوں کی لمبائی کا مشاہداتی فرق Syene اور اسکندریہ کے درمیان زمینی فاصلے میں تقریباً 7 ڈگری ہے یعنی اگر آپ چھڑیوں کی لمبائی زمین کے مرکز کی طرف بڑھاتے جائیں تو مرکز پر یہ ایک دوسرے کو 7 ڈگری زاویہ سے کاٹیں گی. 7 ڈگری 360 ڈگری کا تقریباً پچاسواں (1/50) حصہ ہے : زمین کے مکمل کا محیط کا پچاسواں حصہ. اریٹوس تھینس کو معلوم تھا کہ Syene اور اسکندریہ کے درمیان تقریباً 800 کلومیٹر کا فاصلہ ہے. اور یہ فاصلہ اسے اس لئے معلوم تھا کہ اس نے ایک پیشہ ور آدمی کو یہ فاصلہ ناپنے پر مقرر کیا تھا. چنانچہ سادہ ریاضیاتی کلیہ کے استعمال سے اس نے زمین کا قطر معلوم کیا:
1/50 = 800 /x
X =800 ×500
X = 40,000 km

یہ بالکل ٹھیک جواب ہے. اریٹوس تھینس کے اوزار صرف چھڑیاں، آنکھیں، پیر، اور دماغ تھے. ہاں ایک چیز اور : تجربات کا شوق. ان کی مدد سے اس نے زمین کا محیط معلوم کر لیا تھا صرف معمولی فرق تھا. دو ہزار دو سو سال پہلے یہ ایک حیرت انگیز کامیابی تھی. وہ پہلا شخص تھا جس نے ایک سیارے کا صحیح سائز دریافت کیا.

14/11/2020

اسم ضمیر کی اقسام
نوٹ: جس اسم کی جگہ ضمیر استعمال کیا جائے اسے مرجع کہتے ہیں مثلاً حیدر اچھا آدمی ہے، وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ اس جملے میں ”حیدر“ مرجع اور ” وہ “ ضمیر ہے۔
اسم ضمیر کی درج ذیل 7 اقسام ہیں؛
1۔ ضمیر شخصی: وہ ضمیر جو تشخص کے لیے بولی جائے۔ اسکی 3 صورتیں ہیں؛
(1)ضمیر متکلم: جو ضمیر بولنے والا اپنے لیے استعمال کرے۔مثلاً میں۔ میرا۔ مجھے۔ ہم۔ ہمارا۔ ہمیں وغیرہ
(2)ضمیر حاضر یا مخاطب: جو ضمیر مخاطب یا سامنے موجود شخص کیلیے استعمال کی جائے۔مثلاً تو۔ تم ۔ آپ۔ تمھارا۔ تمھیں وغیرہ
(3)ضمیر غائب: وہ ضمیر جو غائب یا غیر موجود شخص کے بارے میں استعمال ہو۔مثلاً وہ۔ اس۔ ان۔ انہیں۔ انہوں وغیرہ
2۔ضمیر اشارہ: جو ضمیر کسی شخص یا چیز کی طرف اشارہ کرے۔ یہ ۔ وہ۔ یہی۔ وہی ۔اسی وغیرہ
3۔ضمیر موصولہ: وہ ضمیر ہے کہ جب تک اس کے ساتھ پورا جملہ نہ لگایا جائے مطلب سمجھ نہیں آتا۔ جیسے "جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوتا ہے۔" اس میں "جو" ضمیر موصولہ اور "کامیاب ہوتا ہے" جواب صلہ ہے۔
4۔ ضمیر استفہامیہ: وہ ضمیر ہے جو پوچھنے(سوال) کیلیے استعمال کی جاتی ہے۔ مثلاً کون۔ کیوں۔ کیا۔ کب ۔ کیسے۔ کہاں۔ کدھر۔ کونسا وغیرہ
5۔ضمیر تنکیری: یہ ضمیر غیر معین اشخاص کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جیسے کچھ۔ کوئی۔ کسی وغیرہ
6۔ضمیر تاکیدی: کسی شخصی ضمیر کی نسبت تاکید کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جیسے یہ۔ آپ۔ اپنی۔ اپنا وغیرہ
7۔ ضمیر صفتی: جس میں ضمیر کی صفت ساتھ واقع ہو۔ جیسے مجھ حقیر۔ اس عقلمند۔ (جتنا۔ کتنا۔ ایسا۔ ویسا۔ بھی ضمائر صفتی ہیں)
اسم ضمیر کی حالتیں
اسم ضمیر 4 حالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے؛
(1)ضمیر فاعلی: جب ضمیر فاعل کی جگہ استعمال کی جائے۔ وہ۔ تم۔ میں ۔ ان ۔ اس ۔ آپ۔ ہم۔
(2)ضمیر مفعولی: جب ضمیر مفعول کی جگہ استعمال کی جائے۔ اسے۔ انہیں۔ مجھے۔ ہمیں۔ تمھیں ۔آپ کو۔ تجھے
(3)ضمیر اضافی: جب ضمیر تعلق ظاہر کرے۔ میرا۔ اس کا۔ تمھارا۔ آپ کا۔ ہمارا۔ ان کا
(4)ضمیر مجروری: جب ضمیر مجرور کی جگہ آئے۔ اس پر۔ ان پر ۔ مجھ پر۔ ہم پر

01/09/2019

"" تاریخ صرف فتوحات گنتی ھے ""

تاریخِ اسلام کا کتنا عبرت ناک منظر تھا جب معتصم باللہ
آھنی زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑا ____چنگیز خان کے
پوتے ھلاکو خان کے سامنے کھڑا تھا ....!

کھانے کا وقت آیا تو ...... ھلاکو خان نے خود سادہ برتن
میں کھانا کھایا اورخلیفہ کے سامنے سونے کی طشتریوں
میں ھیرے ،، جواھرات رکھ دیئے ....!

پھر معتصم سے کہا ؛
" جو سونا ، چاندی تم جمع کرتے تھے اُسے کھاؤ ‘‘

بغداد کا تاج دار بے چارگی و بے بسی کی تصویر بنا کھڑا
تھا ____ بولا ؛ ’’ میں سونا کیسے کھاؤں '‘
ھلاکو نے فوراً کہا __؛
’’ پھر تم نے یہ سونا اور چاندی جمع کیوں کیا تھا "

وہ مسلمان جسے اُسکا دین ہتھیار بنانےاور گھوڑے
پالنے کیلئے ترغیب دیتا تھا ..کچھ جواب نہ دے سکا..

ھلاکو خان نےنظریں گھماکر محل کی جالیاں اورمضبوط
دروازے دیکھے ...
اور سوال کیا ؛
’’ تم نے اِن جالیوں کو پگھلا کر آھنی تیر کیوں نہ بنائے؟
تم نے یہ جواھرات جمع کرنےکی بجائےاپنے سپاھیوں کو
رقم کیوں نہ دی __ تاکہ وہ جانبازی اور دلیری سے میری
افواج کا مقابلہ کرتے ؟؟

خلیفہ نے تاسف سے جواب دیا __
’’ اللہ کی یہی مرضی تھی "

ہلاکو نے کڑک دار لہجے میں کہا ... ؛
’’ پھر جو تمہارے ساتھ ھونے والا ھے ، وہ بھی خدا ھی
کی مرضی ھو گی ... "

پھر ھلاکو خان نے معتصم باللہ کو مخصوص لبادےمیں
لپیٹ کر گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روند ڈالا ..
اور _____ بغداد کو قبرستان بنا ڈالا ......!!

ھلاکو نے کہا ؛
" آج میں نے بغداد کو صفحہ ھستی سے مٹا ڈالا ھے اور
ااب دنیا کی کوئی طاقت ____ اسے پہلے والا بغداد نہیں
بنا سکتی ..." اور ایسا ھی ھوا ...

تاریخ تو فتوحات گنتی ھے _____ محل، لباس، ھیرے
جواھرات اور انواع و اقسام کے لذیذ کھانے نہیں .....!!

تصور کریں ___جب یورپ کے چپے چپے پر تجربہ گاھیں
اور تحقیقی مراکز قائم ھو رھے تھے ________ تب یہاں
ایک شہنشاہ دولت کا سہارا لیکر اپنی محبوبہ کی یاد میں
تاج محل تعمیر کروا رھا تھا ..... اور اسی دوران برطانیہ
کا بادشاہ اپنی ملکہ کے دوران, ڈلیوری فوت ھو جانے پر
ریسرچ کے لیئے ____ برطانیہ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل
سکول بنوا رھا تھا .....!!

جب مغرب میں ____علوم و فنون کے بم پھٹ رھے تھے،
تب ____ یہاں تان سین جیسے گویئے نت نئے راگ ایجاد
کر رھے تھے اور نوخیز خوبصورت و پر کشش رقاصائیں
شاھی درباروں کی زینت و شان اور وی.آئی. پیز تھیں..!

جب ___ انگریزوں ، فرانسیسیوں اور پرتگالیوں کے بحری
بیڑے برصغیر کے دروازوں پر دستک دے رھے تھے ,, تب
ھمارے اَرباب, اختیار شراب و کباب اور چنگ و رباب سے
مدھوش پڑے تھے ....!

تن آسانی ، عیش کوشی اور عیش پسندی نے کہیں کا
نہیں چھوڑا ______ ھمارا بوسیدہ اور دیمک زدہ نظام
پھیلتا چلا گیا ....

کیونکہ__تاریخ کو اِس بات سے کوئی غرض نہیں ھوتی
کہ ,,, حکمرانوں کی تجوریاں بھری ھیں ____ یا خالی ؟
شہنشاھوں کے تاج میں ھیرے جڑے ھیں __ یا نہیں ؟
درباروں میں ____ خوشامدیوں ، مراثیوں ، طبلہ نوازوں
طوائفوں ، وظیفہ خوار شاعروں اور جی حضوریوں کا
جھرمٹ ھے ___ یا نہیں؟؟

تاریخ کوصرف کامیابیوں سےغرض ھوتی ھے
اور تاریخ کبھی ,,,, عذر قبول نہیں کرتی ..!!!

    Learning from my favorite TV series
28/06/2019

Learning from my favorite TV series

Address

Khar
23020

Opening Hours

Monday 14:00 - 20:00
Tuesday 14:00 - 20:00
Wednesday 14:00 - 20:00
Thursday 14:00 - 20:00
Friday 14:00 - 20:00
Saturday 14:00 - 20:00

Telephone

923454555588

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learning Enhancement Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Learning Enhancement Centre:

Shortcuts

Share

Category