Unique educators Barah UEB

  • Home
  • Unique educators Barah UEB

Unique educators Barah UEB Unique Educators Barah (UEB)
Shaping minds with care, building hearts with purpose. (UEB)

At UEB, we inspire students to think deeply, act kindly, and grow confidently. We empower students to think critically, help others, and become leaders with values.

21/02/2026









📚✨ New Admission Open – 2026 ✨📚
روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم آج ہی بڑھائیں!
Unique Educators Barah میں تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
ہم فراہم کرتے ہیں:
✅ معیاری اور جدید تعلیم
✅ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ
✅ محفوظ اور دوستانہ تعلیمی ماحول
✅ کردار سازی کے ساتھ تعلیمی تربیت
🎯 آج ہی آنلائن داخلہ جمع کریں!
🔗 آنلائن داخلہ کے لیے کلک کریں
https://forms.gle/MW2zGEYaHVZukYiY6
📌 محدود نشستیں — آج ہی داخلہ یقینی بنائیں!
Hashtags:








📚✨ New Admission Open – 2026 ✨📚روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم آج ہی بڑھائیں!Unique Educators Barah میں تعلیمی سال 2026 کے ...
02/02/2026

📚✨ New Admission Open – 2026 ✨📚
روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم آج ہی بڑھائیں!
Unique Educators Barah میں تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
ہم فراہم کرتے ہیں:
✅ معیاری اور جدید تعلیم
✅ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ
✅ محفوظ اور دوستانہ تعلیمی ماحول
✅ کردار سازی کے ساتھ تعلیمی تربیت
🎯 آج ہی آنلائن داخلہ جمع کریں!
🔗 آنلائن داخلہ کے لیے کلک کریں
https://forms.gle/MW2zGEYaHVZukYiY6
📌 محدود نشستیں — آج ہی داخلہ یقینی بنائیں!
Hashtags:








الحمدللہ 🤍چھٹی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات آج نہایت شاندار، منظم اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔اس بابرکت اور یادگار ت...
15/12/2025

الحمدللہ 🤍
چھٹی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات آج نہایت شاندار، منظم اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔

اس بابرکت اور یادگار تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب حاجی عبدالحمید صاحب (سابقہ وزیرِ بلدیات) جبکہ صدرِ محفل جناب سلطان علی خان صاحب (صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گنگ چھے) تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں
نمبردار موسی خان
ریٹائر صوبیدار میجر عبداللہ جان صاحب
سرکردہ جابر قولیوا صاحب،
حاجی ثناءاللہ صاحب (صدر غازیان گنگ چھے)،
غلام نبی صاحب (صدر عسکری ویلفیئر آرگنائزیشن)،
وسیم قمبر صاحب (صدر براہ یوتھ آرگنائزیشن)
اور علاقے کے دیگر معززینِ کرام شامل تھے۔

تقریب کا آغاز بچوں کی خوبصورت تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت، تقاریر اور ننھے منے بچوں کی جانب سے تین دلکش ٹیبلو پیش کیے گئے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے بے جا استعمال کے نقصانات پر مبنی ایک مؤثر اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بچوں کے اعتماد، نظم و ضبط اور کارکردگی کو دیکھ کر اساتذہ اور منتظمین کی محنت کو دل کھول کر خراجِ تحسین پیش کیا۔

آخر میں پرنسپل یونیک ایجوکیٹرز براہ نے خطبۂ شکرانہ پیش کرتے ہوئے سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔
الحمدللہ! اس سال سکول کا مجموعی نتیجہ 97٪ رہا۔
تمام پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر معزز شخصیات کی جانب سے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا:

حاجی عبدالحمید صاحب کی طرف سے 30,000 روپے

وسیم قمبر صاحب کی طرف سے 20,000 روپے

سلطان علی خان صاحب کی طرف سے 10,000 روپے

حاجی جابر قولیوا صاحب کی طرف سے 5,000 روپے

حاجی ثناءاللہ صاحب کی طرف سے 5,000 روپے

ایک خاتون کی طرف سے 1,000 روپے

تمام بچوں کو مارک شیٹ کے ساتھ ساتھ ان کا تعلیمی رجسٹر بھی دیا گیا، جس میں سال بھر کے ماہانہ ٹیسٹ، فرسٹ ٹرم اور فائنل ٹرم کے پیپرز شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ اس تعلیمی سفر کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے، آمین۔
یونیک ایجوکیٹرز براہ — تعلیم، تربیت اور اعتماد کا روشن مرکز

🌟 اہم اطلاع / دعوتِ عام 🌟یونیک ایجوکیٹرز براہ کی جانب سےچھٹی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات 2025کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس ...
13/12/2025

🌟 اہم اطلاع / دعوتِ عام 🌟
یونیک ایجوکیٹرز براہ کی جانب سے
چھٹی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات 2025
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر
تمام معزز والدین، احبابِ علاقہ اور معزز مہمانوں
سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی قیمتی شرکت سے اس تقریب کو رونق بخشیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔
📅 تاریخ: 15 دسمبر 2025
🗓 دن: بروز پیر
⏰ وقت: صبح 10:00 بجے
📍 مقام: یونیک ایجوکیٹرز براہ
ضلع گانچھے، گلگت بلتستان
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔
منجانب:
انتظامیہ
یونیک ایجوکیٹرز براہ

28/10/2025

UEB

28/10/2025

ECD Students
Welcome Tablo
Afaq Parents Session 2025

28/10/2025
آج آفاق والدین سیشن نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس نے محفل کو رو...
25/10/2025

آج آفاق والدین سیشن نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس نے محفل کو روحانی اور پرسکون فضاء عطا کی۔ تلاوت کے بعد بچوں نے نعت رسول مقبول پیش کی اور اپنے خوبصورت انداز اور بہترین تلفظ سے محفل میں موجود تمام والدین اور مہمانان گرامی کے دل جیت لئے۔

اس کے بعد بچوں نے ویلکم ٹیبلو پیش کیا۔ ساتھ ہی دو مختلف ٹیبلو بھی دکھائے گئے جن میں بچوں نے نہایت اعتماد اور تربیت یافتہ انداز میں اپنی پرفارمنس دکھائی۔ بچوں کی ان محنتوں کو دیکھ کر مہمانوں اور والدین نے بے حد سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

آج کے سیشن میں زونل ہیڈ جناب ولایت خان صاحب نے بھی نہایت سنجیدہ اور مؤثر انداز میں گفتگو فرمائی۔ آپ نے تعلیم کی اہمیت، والدین کا کردار اور موجودہ تعلیمی تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ ان کے خطاب کے بعد ٹرینر جناب عاصف علی صاحب نے بچوں کی تربیت، گھر اور سکول میں ذمہ داریوں اور سکول کی نئی پالیسیوں کے حوالے سے تفصیلی اور مثالی گفتگو کی۔ ان کی بات چیت نہایت سادہ، مؤثر اور دلوں پر اثر کرنے والی تھی۔ ماشاءاللہ آج تمام والدین نے انتہائی توجہ اور دلجمعی کے ساتھ ان کی باتوں کو سنا، جو کہ اس سیشن کی کامیابی کی ایک روشن دلیل ہے۔

اگرچہ چند بچوں کے والدین کسی مجبوری کے سبب شریک نہ ہوسکے، مگر باقی تمام والدین نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام کو وقار بخشا۔

آخر میں ہم تمام والدین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس سیشن میں شرکت کی۔ امید ہے کہ آئندہ بھی آپ اسی طرح تعاون جاری رکھیں گے اور سکول اور بچوں کی تربیت کے اس مشترکہ سفر کو مزید بہتر بنانے میں حصہ لیتے رہیں گے۔
اللہ ہم سب کے بچوں کے مستقبل کو روشن فرمائے۔ آمین
*از۔منتظمین یونیک ایجوکیٹرز براہ*

25/09/2025

Address

Barah Payeen Khaplu Road , District Ghanche

16801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unique educators Barah UEB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share