Gov.Degree College Khaplu

Gov.Degree College Khaplu information and announcement

21/05/2026

Painting Poster Competition on the topic of "75 years Pak-China Friendship"

پریس ریلیزگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خپلو میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں دو روزہ تقریبات کا انع...
21/05/2026

پریس ریلیز

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خپلو میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں دو روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان اور ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ آف کالجز بلتستان ڈویژن سکردو کی ہدایات کے مطابق منعقد کیے گئے۔ جو وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کردہ پروگرامز کا تسلسل تھا۔
20 مئی 2026 کو کالج میں مضمون نویسی اور پوسٹر پینٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ طلبہ وطالبات نے پاک چین دوستی، ثقافتی تعلقات اور باہمی تعاون کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
21 مئی 2026 کو مرکزی تقریب کا آغاز کالج گراؤنڈ میں پرچم کشائی سے ہوا جہاں پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے گئے اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر کالج کے سکاوٹس نے پرچموں کو سلامی پیش کی جس سے تقریب کا ماحول مزید پُروقار بن گیا۔ اساتذہ، طلبہ اور کالج عملے کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔
بعد ازاں کالج ہال میں بقیہ تقریبات منعقد ہوئیں جن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے جبکہ طلبہ اور اساتذہ نے پاک چین دوستی کی اہمیت پر تقاریر کیں۔ مقررین نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل صاحب نے خطاب کرتے ہوئے پاک چین دوستی کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، اخلاص اور تعاون کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
آخر میں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے انتظامات کالج ہذا کے ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک ترقی و تعاون کے نئے مراحل طے کریں گے۔

19/05/2026
Entry test for intermediate 1st year 2026.About 470  students appeared in the 1st-year entry test for the limited seats ...
18/05/2026

Entry test for intermediate 1st year 2026.About 470 students appeared in the 1st-year entry test for the limited seats at Degree College Khaplu, reflecting the growing passion for quality education and academic excellence among the youth.

*گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو میں سیمینار کا انعقاد*------------------------------------------ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائیر ٹیکنیکل ...
14/05/2026

*گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو میں سیمینار کا انعقاد*
------------------------------------------
ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بلتستان ریجن *پروفیسر علی رضا* کی زیرِ نگرانی گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو میں بوائز ڈگری کالج سکردو، گرلز ڈگری کالج سکردو اور ڈگری کالج خپلو کے اشتراک سے “عالمی امن و سلامتی میں پاکستان کا کردار” کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار منعقد ہوا۔
سیمینار میں بطورِ مہمانِ خصوصی *راجہ راشد علی، سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان* نے شرکت کی، جبکہ دیگر مہمانوں میں *پروفیسر محمد عالم، معروف قلمکار و صحافی قاسم نسیم* بلتستان ریجن کے مختلف کالجز کے پرنسپلز اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
نظامت کے فرائض اردو ادب کے استاد *پروفیسر مظاہر شگری* نے انجام دیے جبکہ پروگرام کے فوکل پرسن *ڈاکٹر خالد اشرف* تھے۔
خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے *پروفیسر محمد عالم ڈائریکٹر ہائیر ٹیکنکل ایجوکیشن گلگت بلتستان*
نے کہا کہ یہ سیمینار یومِ فتح کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات کا تسلسل ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور دفاعِ وطن کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسے نازک وقت میں فتح و کامیابی سے ہمکنار کیا جب دنیا یہ سمجھ رہی تھی کہ پاکستان کمزور ہو جائے گا، مگر پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر کالج انتظامیہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
سیمینار میں مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات نے اہم قومی اور بین الاقوامی موضوعات پر مقالات پیش کیے۔ڈگری کالج سکردو کی طالبہ *عزرا بتول* نے “بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان کا کردار”ڈگری کالج خپلو کے طالب علم *مصطفیٰ کمال* نے “آپریشن بنیان مرصوص” گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ *نسیمہ علی* نے “آپریشن غضب للحق” جبکہ ڈگری کالج سکردو کے طالب علم *یاسین علی* نے “سی پیک اور پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل” کے موضوعات پر جامع مقالات پیش کیے۔ اس موقع پر ملی نغموں کے ذریعے بھی وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔
*معروف صحافی قاسم نسیم* نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان نے خود کو ایک ذمہ دار، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر دنیا میں متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، دفاعی شعور اور سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
*مہمانِ خصوصی راجہ راشد علی* نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور اس نے ہر جارحیت کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ موبائل اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں، ادب، فلسفہ اور تاریخ کے مطالعے کی طرف توجہ دیں اور اپنی تہذیبی و ثقافتی روایات کی پاسداری کریں، کیونکہ قوموں کی کامیابی اتحاد و یکجہتی میں مضمر ہے۔
انہوں نے علامہ اقبال کے اشعار پڑھتے ہوئے نوجوانوں کو اتحاد، قوتِ ایمان اور جدوجہد کا پیغام دیا:
ہو حلقۂ یاراں تو بہ ریشم کی طرح نرم
رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
"زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے دل سے پوچھ
جوئے شیر و تیشہ و سنگِ گراں ہے زندگی"
آخر میں پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ ادارے کی جانب سے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظاہر شگری نے اپنی نئی تصنیف بھی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو پیش کی۔

09/05/2026
Pre-Board examination concluded successfully. Best of luck for next step
27/04/2026

Pre-Board examination concluded successfully. Best of luck for next step

The Vice Chancellor of the University of Baltistan, Skardu, Professor Dr. Masood Akhtar, visited an affiliated education...
13/04/2026

The Vice Chancellor of the University of Baltistan, Skardu, Professor Dr. Masood Akhtar, visited an affiliated educational college of the University of Baltistan on Saturday, April 11. He was accompanied by Chairman Affiliation Committee Dr. Ghulam Raza, Advisor Zafar Sial, and other senior officials.

Leading the delegation, the Vice Chancellor visited Government Degree College Khaplu, where he held a detailed meeting with the Principal and discussed academic standards and administrative affairs. During the visit, Professor Dr. Masood Akhtar went into classrooms, interacted with students, and asked them various questions related to their academic curriculum. He encouraged the students for their confident and satisfactory responses.

Later, the Vice Chancellor also conducted a detailed inspection of the Technical Incubation Center established in District Ghanche and assured its early restoration. Speaking on the occasion, he stated that the center would soon be made operational in line with modern requirements. Regular technical training programs would be launched from the center, which would not only create new employment opportunities for local youth but would also prove to be a milestone in the socio-economic development of the region.

Deputy Director Livestock Dr. Ghulam Muhammad Shakir was also part of the delegation during the visit. The Vice Chancellor and his team also met with local elders, where discussions were held on the promotion of higher education in the area and other matters of mutual interest.

We are pleased to announce that two students from the Department of Educational Development have successfully completed ...
10/04/2026

We are pleased to announce that two students from the Department of Educational Development have successfully completed their final capstone projects and defended them with distinction.

Heartiest congratulations to both students on this significant academic achievement. We also extend our sincere appreciation to their supervisors for their guidance, dedication, and support throughout the process.

We wish them continued success in their future academic and professional endeavors.

Address

Khapalu
KHAPLU

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gov.Degree College Khaplu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share