23/09/2026
🌱 شجرکاری — سرسبز پاکستان کی جانب ایک قدم
کیڈٹ کالج خانپور میں اولپرز دودھ، اینگرو فوڈز کی جانب سے شجرکاری کے لیے پودے فراہم کیے گئے۔ اس موقع پر ایریا آفیسر فاروق صاحب اور ایگریکلچر سروس آفیسر ڈاکٹر انس صاحب، اختر رسول صاحب اور نوید صاحب نے کالج کا دورہ کیا۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے ایڈجوٹنٹ عمیر ذوالفقار، برسر محمد علی ملک اور او آئی سی ایڈمیشن و امتحانات برانچ صفدر علی دانش نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
فراہم کردہ پودے کالج کے مختلف مقامات پر لگائے گئے۔ یہ خوبصورت اقدام ماحول کو سرسبز بنانے اور نئی نسل میں شجرکاری و ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
کیڈٹ کالج انتظامیہ کی جانب سے اینگرو فوڈز کا اس قومی و ماحول دوست کاوش میں تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔
🌳 ایک پودا، ایک بہتر مستقبل — آئیے پاکستان کو سرسبز بنائیں۔ 🇵🇰