31/07/2026
Al Hamd School . khanpur
Alhamd Islamic School
📘 Learning with Values
🕌 Islamic Environment
🎓 Playgroup – Class 8
31/07/2026
اہم اطلاع برائے والدین
السلام علیکم!
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الحمد اسکول، رحمان کالونی، خانپور میں 29 اور 30 جون کو صبح 7:00 بجے سے 10:00 بجے تک اساتذہ موجود ہوں گی۔
جن والدین نے ابھی تک اپنے بچوں کا سمر پیک وصول نہیں کیا، وہ ان دو دنوں میں اسکول آ کر لازمی وصول کر لیں۔
اہم نوٹ:
- 30 جون کے بعد سمر پیک جاری نہیں کیا جائے گا۔
- سمر پیک کے 50 نمبر فرسٹ ٹرم امتحان میں شامل کیے جائیں گے۔
- جو طالب علم سمر پیک وصول نہیں کرے گا اور مکمل نہیں کرے گا، اسے فرسٹ ٹرم میں ان 50 نمبروں کا فائدہ نہیں ملے گا۔
لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت کے اندر اسکول آ کر سمر پیک ضرور وصول کریں۔
شکریہ
انتظامیہ، الحمد اسکول، رحمان کالونی، خانپور
09/06/2026
Alhamdulillah! 🌟
Our Summer Camp is in full swing. The children are learning, exploring, and enjoying educational activities every day. We are proud to help young minds grow with knowledge, creativity, and confidence.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم والدین!
آپ کی سہولت کے لیے پہلے بھی دو مرتبہ آگاہ کیا جا چکا ہے کہ سمر کیمپ کا وقت صبح 7:00 بجے سے 9:30 بجے تک ہے۔ تمام طلبہ کو صبح 7:15 بجے تک اسکول پہنچا دیا جائے، کیونکہ صرف 15 منٹ انتظار کے بعد اسکول کا گیٹ صبح 7:15 بجے بند کر دیا جائے گا۔
گیٹ بند ہونے کے بعد طلبہ کو داخل کرنا یا بار بار گیٹ کھلوانا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ سمر کیمپ کے دوران نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اچھے ادارے نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کے ذریعے ہی اپنی بہترین کارکردگی برقرار رکھتے ہیں۔
اسی طرح اگر کسی والدین نے فیس جمع کروانی ہو یا سمر پیک وصول کرنا ہو تو وہ صبح 8:00 بجے کے بعد تشریف لائیں۔
آپ کے تعاون اور وقت کی پابندی کا شکریہ۔
انتظامیہ
الحمد اسکول
🌹 الحمد اسکول، رحمان کالونی 🌹
محترم والدین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الحمد اسکول کے سمر کیمپ کا آغاز 09 جون سے ہو رہا ہے۔
دن: سوموار، منگل، بدھ، جمعرات
⏰ وقت: صبح 7:00 بجے تا 9:30 بجے
🚪 گیٹ بند ہونے کا وقت: صبح 7:15 بجے
تمام طلبہ و طالبات وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ سمر کیمپ کے دوران یونیفارم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
📚 اہم اطلاع:
سمر پیک اسکول میں نہیں کروایا جائے گا بلکہ بچے اپنا سمر پیک گھر پر مکمل کریں گے۔
سمر کیمپ میں درج ذیل تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی:
✏️ ریڈنگ اور رائٹنگ
✏️ اردو املا
✏️ انگلش ڈکٹیشن (Spelling & Dictation)
✏️ میتھ ٹیبلز
📖 ناظرہ قرآن کی تلاوت، مشق اور اصلاح
📖 طلبہ کی قراءت کو بہتر بنانے اور تجوید کی بنیادی غلطیوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
✏️ بنیادی تعلیمی مشقیں اور مہارتوں کی بہتری
ہماری کوشش ہے کہ تعطیلات کے دوران بچوں کی تعلیمی اور دینی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ وہ نئی جماعت کے لیے بہتر انداز میں تیار ہو سکیں۔
جزاکم اللہ خیراً
منجانب:
محمد احسن نظامی
وائس پرنسپل
الحمد اسکول، رحمان کالونی
18/04/2026
Eid Milan Party
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Rahman Colony Khanpur
Khanpur