GHS CHAK 94 NP

GHS CHAK 94 NP

Share

Government High School Chak 94 NP is a trusted educational institution dedicated to quality learning.

30/04/2026

ایڈمیشن اوپن۔📢

گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 94 این پی خانپور۔

کیا آپ اپنے بچوں کے لیے بہترین تعلیمی ادارہ تلاش کر رہے ہیں؟ اب انتظار ختم ہوا۔ ہمارے ہاں نئے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

⭐ نمایاں خصوصیات

▪️ تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ
▪️ شاندار امتحانی نتائج کا ریکارڈ
▪️ بہترین اخلاقی اور تعلیمی تربیت
▪️ وسیع میدان اور صاف ستھرا ماحول
"آج کا داخلہ، کل کی کامیابی"

📍 رابطہ کی تفصیلات
Phone:
03027647251
Time:
08:30 AM - 12:00 PM
Location:
GHS Chak 94/NP Khanpur
آج ہی تشریف لائیں اور اپنے بچے کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

01/04/2026

گورنمنٹ ہائی اسکول چک 94 این پی خانپور میں سال 2026 کے لیئے داخلے اوپن ہیں۔

اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے آج ہی ہمارے ادارے کا انتخاب کریں۔

01/04/2026

Annual Result Day 2026
GHS CHAK 94 NP KHANPUR

25/03/2026

گورنمنٹ ہائی سکول چک 94 این پی میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے داخلے کھول دیے گئے ہیں۔
ہم مفت کتابیں، کاپیاں، صاف پانی، متفرق سہولیات اور مستحق طلبہ کے لیے امداد فراہم کر رہے ہیں۔
آئیں اور ہمارے اسکول کا حصہ بنیں
! 🏫📚☀️

I'm excited to share some great news! 🎉 Admissions are now open for the 2026-27 academic year at GHS Chak 94 NP. We're offering free books, notebooks, clean water,
other facilities, and aid for deserving students. Come join our school family! 🏫📚☀️

21/03/2026

عید الفطر مبارک

گورنمنٹ ہائی سکول چک 94 این پی خانپور

23/02/2026

GHS Chak 94 NP
آج ہمارے ننھے ستاروں نے ایک انوکھی ایکٹیویٹی کی۔
زمین پر ایک بڑا چوکور بنایا گیا۔ ہر کونے پر گول دائرہ، ہر دائرے کے آدھے پر تکون، اور ہر سمت کے آخر پر پھر دائرہ۔ بچے اس پر چلتے گئے اور جس شکل پر قدم رکھا اس کا نام بولتے گئے۔

اس ایکٹیویٹی سے بچوں نے کیا سیکھا؟
بچوں نے شکلیں پہچاننا اور ان کے نام بولنا سیکھا۔ چلتے ہوئے توازن برقرار رکھنا سیکھا۔ ایک ترتیب کو سمجھنا اور یاد رکھنا سیکھا۔ باری باری آنا اور صبر سیکھا۔ اور سب سے بڑھ کر یہ اعتماد ملا کہ میں بھی کر سکتا ہوں۔

ماہرین کیا کہتے ہیں

دنیا کے مشہور ماہر تعلیم جین پیاجے کے مطابق تین سے چھ سال کے بچے دیکھ کر، چھو کر اور خود کر کے سیکھتے ہیں۔ جب بچہ خود چل کر کسی شکل پر قدم رکھتا ہے تو وہ علم اس کے ذہن میں ہمیشہ کے لیے پکا ہو جاتا ہے۔ یہی آج ہوا۔

والدین سے گزارش

آپ کے بچے یہاں صرف حروف نہیں پڑھتے۔ یہاں وہ سوچنا سیکھتے ہیں، سمجھنا سیکھتے ہیں اور خود کرنا سیکھتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ بھی اس طرح کھیلتے ہوئے سیکھے تو آج ہی اپنے بچے کا داخلہ کروائیں۔
یہاں تعلیم جدید بھی ہے، عملی بھی ہے اور مفت بھی ہے۔

📍 GHS چک 94 NP

20/02/2026

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام اہل اسلام ،اساتذہ، طلباء اور ان کے گھر والوں کو جمعے کی برکتوں سے نوازے۔
یہ مبارک دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ علم اور تربیت دونوں مل کر ایک اچھا انسان بناتے ہیں۔
اللہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو روشن کرے۔ آمین
جمعہ مبارک ہو 🤲
📍 GHS چک 94 NP

20/02/2026

🌟 GHS CHAK 94 NP-ECCE Class Activity 🌟
آج ہمارے چھوٹے ستاروں نے کھیلتے کھیلتے انگلش سیکھی!
بچوں نے زمین پر بنی لائن پر جمپ کرتے ہوئے اپنا پہلا انگلش جملہ سیکھا۔
➡ I پر کھڑے ہوئے اور کہا "I"
➡ Am پر جمپ کیا اور کہا "M"
➡ سرکل پر آئے اور اپنا نام بتایا
یہ بچے سرائیکی اور پنجابی بولتے ہیں لیکن آج انہوں نے مسکراتے ہوئے انگلش میں اپنا تعارف دیا۔
I am Ali
I am Sara
I am Ahmad
ان کی محنت اور خوشی دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ بھی اس طرح کھیلتے ہوئے سیکھے تو آج ہی سکول ہذا میں داخلہ کروائیں۔
تعلیم جو دل سے دی جائے
📍 GHS چک 94 NP

06/02/2026

حدیث مبارک

جس نے جمعہ کے دن غسل کیا، جلدی مسجد گیا، توجہ سے خطبہ سنا اور خاموش رہا، اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔

05/02/2026
03/02/2026

آج ای سی سی ای جماعت میں اُردو حرف ب فیملی کی چھوٹی شکل کی ایک دلچسپ تعلیمی سرگرمی کروائی گئی، جس میں بچوں نے کھیل کے ذریعے ب کے ساتھ الفاظ بنانا سیکھے۔ اس سرگرمی کے دوران بچوں نے بھرپور دلچسپی لی اور سیکھنے کے عمل سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اُن میں اعتماد اور شوق بھی پیدا کرتی ہیں

Want your school to be the top-listed School/college in Khanpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Chak 94 Np Khanpur
Khanpur

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:30
Tuesday 08:00 - 13:30
Wednesday 08:00 - 13:30
Thursday 08:00 - 13:30
Friday 08:00 - 13:30