24/12/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجئے ۔
We Provide online Islamic tutoring to the Muslim students across the world. We offer very superior classes and teaching to every student.
Our Qur'an teaching includes the courses in which students are taught how to read and learn Quran online.
24/12/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجئے ۔
23/12/2025
🌟 الـعـزيـز آنـلائـن قـرآنـی اکیڈمی 🌟
گھر بیٹھے قرآن سیکھیں، درست تجوید اور خوبصورت تلاوت کے ساتھ۔
بچوں اور بڑوں کے لیے آن لائن کلاسز، مستند اساتذہ، آسان اور مؤثر طریقہ تدریس۔
آج ہی قرآن سے جُڑنے کا آغاز کریں اور علم کی روشنی پائیں۔
#قرآن #تجوید
21/12/2025
🌟 الـعـزيـز آنـلائـن قـرآنـی اکیڈمی 🌟
آپ کے بچوں کا مستقبل قرآن سے روشن ہو سکتا ہے۔
الـعـزيـز آنـلائـن قـرآنـی اکیڈمی میں بچوں کو محبت، آسان طریقے اور درست تجوید کے ساتھ قرآن پڑھایا جاتا ہے۔
گھر بیٹھے، محفوظ ماحول میں بہترین اساتذہ کے ساتھ تعلیم — تاکہ بچہ شوق سے قرآن سیکھے اور دین سے جُڑ جائے۔
#قرآن
20/12/2025
🌟 الـعـزيـز آنـلائـن قـرآنـی اکیڈمی 🌟
قرآن صرف پڑھنے کی کتاب نہیں، بلکہ جینے کا سلیقہ ہے۔
ہم بچوں اور بڑوں کو درست تجوید، خوبصورت آواز اور سمجھ کے ساتھ قرآن سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
گھر بیٹھے، مستند اساتذہ کے ساتھ آن لائن تعلیم — تاکہ قرآن دل میں اتر جائے، صرف زبان تک محدود نہ رہے۔
آئیے! قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔
#قرآن #تجوید
19/12/2025
#
بچوں کو قرآن
مصحفُ المُعلِّم کے طریقے پر پڑھایا جا رہا ہے 📖
استاد پڑھتا ہے، شاگرد ساتھ دہراتے ہیں —
یوں قرآن سیکھنا آسان بھی ہوتا ہے اور مؤثر بھی
1. بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم مصحفُ المُعلِّم کے طریقہ کار کے تحت دی جا رہی ہے، جہاں استاد تلاوت کرتے ہیں اور شاگرد ان کے پیچھے دہراتے ہیں۔
2. یہ طریقہ کار قرآن کی تعلیم کو آسان اور مؤثر بناتا ہے۔
3. Al Aziz Online Quran Academy اس عمل کو فروغ دے رہی ہے۔
21/11/2025
*نیک اولاد کہاں سے آئے؟*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Part:01
نیک اولاد کہاں سے آئے جب ماں کا سارا دھیان صرف کھانے، گھر، انٹرنیٹ اور بازار میں ہو؟
نیک، عالم یا حافظ بچہ کہاں سے آئے جب ماں فیس بک اور واٹس ایپ پر گھنٹوں گزار سکتی ہے، مگر ایک گھنٹہ بھی بچے کے ساتھ بیٹھ کر آدھا صفحہ قرآن یا ایک حدیث یاد کروانے کا کام نہیں کرتی؟
نیک بچہ کہاں سے آئے جب ماں باپ میں سے کوئی بھی اس کے ساتھ بیٹھ کر صحابہ اور صالحین کے قصے نہیں سناتا؟
نیک اور قائد بچہ کہاں سے آئے جب پیسہ، میک اپ، فیشن، زیورات، ریستورانوں اور سیر و تفریح پر خرچ تو ہو، مگر علمِ نافع پر نہیں؟
نیک بچہ کہاں سے آئے جب والدین کے جھگڑوں اور چیخوں کی آوازیں پڑوسی سنتے ہوں؟
مضبوط اور با اعتماد بچہ کہاں سے آئے جب اسے ہمیشہ ڈانٹا، ذلیل کیا اور دوسروں کے سامنے شرمندہ کیا جاتا ہو؟
نیک بچہ کہاں سے آئے جب والدین خود علم و ذکر کی مجلسوں میں بیٹھنے اور دین سیکھنے کا شوق نہیں رکھتے؟
نیک بچہ کہاں سے آئے جب باپ اولاد کی تربیت سے غافل ہے اور ماں کے ساتھ مل کر یہ ذمہ داری نہیں نبھاتا ؟
نیک بچہ کہاں سے آئے جب ساری توجہ ظاہری چیزوں، دنیاوی آرائش اور آسائش پر ہے،۔
*نیک اولاد کہاں سے آئے؟*
# Al Aziz Quran Academy
Continue.....
19/11/2025
*نیک اولاد کہاں سے آئے؟*
--------
`Part:02`
نیک بچہ کہاں سے آئے جب ساری توجہ ظاہری چیزوں، دنیاوی آرائش اور آسائش پر ہے، اور روح، نماز، قرآن و دین کو بھلا دیا گیا ہے؟
نیک بچہ کہاں سے آئے جب ہم نے اسے چھوٹی عمر میں ہی موبائل پکڑا دیا، اور بغیر نگرانی کے سوشل میڈیا کی خطرناک دنیا میں اکیلا چھوڑ دیا؟
*والدین کی نیکی اور ان کی جدوجہد ہی نیک نسل پیدا کرتی ہے، اور نیک نسل ہی امت کی اصلاح کا سبب بنتی ہے۔*
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿ وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا ﴾
“اور ان کا باپ نیک تھا” (الکہف: 82)
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اپنی والدہ کے بارے میں فرماتے ہیں:
“میری والدہ نے مجھے دس سال کی عمر میں قرآن حفظ کروایا، وہ فجر سے پہلے مجھے جگاتی تھیں، سرد راتوں میں میرے لیے وضو کا پانی گرم کرتیں، مجھے کپڑے پہناتیں، خود پردہ کر کے میرے ساتھ مسجد جاتیں کیونکہ ہمارا گھر مسجد سے دور تھا اور راستہ اندھیرا ہوتا تھا۔”
ایک عالم نے کہا:
“ *یہ نہ سمجھو کہ ہر وہ عورت جو اپنے بیٹے کو علم کے لیے بھیجتی ہے، وہ امام مالک یا سفیان بنے گا؛ اصل راز مالک یا سفیان میں نہیں، بلکہ ان کی ماں میں ہے — امام مالک کی ماں اور سفیان کی ماں میں۔”*
*یقیناً اللہ تعالیٰ والدین کی نیک نیت سے اولاد کو نفع پہنچاتا ہے۔*
*(عربی سے ماخوذ)* # Al Aziz Quran Academy
10/11/2025
برزو حشر کچھ لوگ اس طرح رب کے عرش کے سائے میں بیٹھے ہونگے 🖤
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |