10/04/2024
شیخ الحدیث والتفسیر، شہریارِ تصوف، حضرت علامہ صاحبزادہ پیرمفتی مظہر مختار درانی دامت برکاتہم العالیہ کی معیت میں مرکزی جامع مسجد النور ماڈل ٹاؤن اے خان پور میں ہزاروں احبابِ محبت کی نمازِ عید الفطر کی ادائیگی کے عکس بند مناظر
01/02/2022
کرم جنﷺ کا ہے شیوہ اور عادت درگزر جنﷺ کی
مجھے محروم رکھیں گے وہﷺ, ایسا ہو نہیں سکتا۔
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم♥️
06/09/2020
دفاع از وطن جزئی از ایمان است
وطن کا دفاع ایمان کا حصّہ ہے
05/09/2020
ریاست بہاول پور کی دھرتی بڑی مردم خیز ہے، اس کی مٹی سے بڑے بڑے نابغوں نے جنم لیا، جنہوں نے علوم و فنون کے علاوہ زندگی کے دوسرے شعبوں میں اپنی صلاحیت اور لیاقت کا لوہا منوایا۔ اسی سرزمین پرایک ایسی روشن اور جگمگاتی ہوئی شخصیت نے جنم پایا۔ جن کا اسم گرامی ہے سراج الملت والدین، سراج العارفین، سراج اہل سُنت، قاسم دردِ دولت، عاشق رسول حضرت مولانا خواجہ حافظ سراج احمد درّانی چشتیؒ خانپوری ہے اس تاریخ ساز شخصیت نے اپنی علمیت، ذہانت، محنت اور ریاضت سے تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ کے لئے اپنے نام کو محفوظ کر لیا۔ جس کے علم و بصیرت کے چراغوں سے آج بھی ہم اکتساب فیض کر رہے ہیں۔
19/08/2020
جگر گوشہ حضور قبلہ عالم بادشاہ غریبنواز علیہ رحمت صاحبزادہ محمد حسان الخیر مہاروی صاحب کی شیخ التصوف مفسرِ قران حضرت علامہ مختار احمد درانی صاحب سے خانپور میں ملاقات
حضرت صاحب کو تفسیر کے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی