Jauhar Model School

Jauhar Model School

Share

Jauhar Model School has been serving the nation since 1969. One of the oldest institution in Khanpur.

06/09/2025
14/08/2025

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

07/06/2025

عید الاضحی مبارک!

اپنے بچوں کو قربانی کی حقیقت سے روشناس کرائیں کہ یہ صرف جانور ذبح کرنے اور گوشت تقسیم کرنے کا نام نہیں، بلکہ اپنی خواہشات، لالچ اور انا کی قربانی دینے کا درس ہے۔ یہ تو درحقیقت "اپنی ہر پیاری چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کر دینے" کا سبق ہے۔

جس طرح حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا واقعہ ہمیں "سر تسلیم خم کر دینے" کی تعلیم دیتا ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنی انا، ضد، لالچ اور خود غرضی کو اللہ کے سامنے قربان کرنا ہوگا۔

قربانی کا گوشت بانٹیں. مگر یاد رکھیں، حقیقی قربانی تو وہ ہے جب ہم اپنے دل کی سختی، غرور اور مفاد پرستی کو ذبح کر دیں۔

سلامت رہیں، سلامتی کا باعث بنیں۔
محتشم نقوی

19/12/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری محترم اُستاد غزالہ ایوب (سابق پرنسپل جوہر ماڈل سکول)، جنہوں نے اپنی زندگی علم و تربیت کے لیے وقف کی، آج اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئی ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے سبزہ زار ، خانپور میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں۔

14/08/2024

Happy independence Day 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

28/05/2024

یوم تکبیر 28 مئی؛
آج کے دن ہم ان سائنسدانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں خصوصا ڈاکٹر عبدل قدیر خان اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ممکن بنایا۔ اسے پاکستان کی دفاعی اور سیکورٹی صلاحیتوں کی علامت کے طور پر بھی دیکھایا۔
یوم تکبیر پاکستان کے پہلے جوہری تجربات کی یاد میں منایا جاتا جو 28 مئی 1998 کو بلوچستان میں چاغی کی پہاڑیوں پر کیے گئے تھے اس دن پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کرنے والا ساتواں ملک بن گیا اور ایسا کرنے والا مسلم دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ یہ تجربات مئی 1998 میں بھارت کے جوہری تجربات کے جواب میں کیے گئے تھے۔

01/05/2024

زاہد کو اگر فخر ہے سجدے کے نشاں پر ۔
مزدور کے چھالے بھی بڑے غور طلب ہیں ۔

( يكم مئی یوم مزدور )

21/04/2024

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کی وفات
Apr 21, 1938
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1899ء میں انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور پھر تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ 1905ء میں وہ یورپ چلے گئے جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور میونخ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپسی کے بعد آپ وکالت کے پیشے سے کل وقتی طور پر وابستہ ہوگئے۔ علامہ اقبال کی شاعری کا آغاز زمانۂ طالب علمی ہی سے ہوچکا تھا۔ ابتدا میں انہوں نے داغ دہلوی سے اصلاح لی۔ 1910ء کی دہائی میں آپ نے شکوہ، جواب شکوہ، شمع اور شاعر اور خضر راہ جیسی یادگار نظمیں تحریر کیں۔ اسی زمانے میں آپ کی فارسی مثنویاں اسرار خودی اور رموز بے خودی شائع ہوئی۔ 1922ء میں حکومت برطانیہ نے آپ کو سر کا خطاب عطا کیا۔ 1930ء میں آپ نے الٰہ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے جو خطبہ دیا اس میں مسلمانوں کی ایک علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔
علامہ سر محمد اقبال کا انتقال 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں ہوا۔ آپ کو بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کے پاس سپرد خاک کیا گیا۔
علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، ضرب کلیم، بال جبرئیل، اسرار خودی، رموز بے خودی، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ، پس چے چہ باید کرد اے اقوام شرق اور ارمغان حجاز کے نام شامل ہیں۔ انہیں بیسویں صدی کا سب سے بڑا اردو شاعرتسلیم کیا جاتا ہے .

Want your school to be the top-listed School/college in Khanpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


695 B Model Town
Khanpur
64100

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:30
Tuesday 08:00 - 13:30
Wednesday 08:00 - 13:30
Thursday 08:00 - 13:30
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 13:30