Jamia Makhzan Uloom Khanpur

Jamia Makhzan Uloom Khanpur جامعہ شیخ الاسلام حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمتہ اللہ علیہ کی عظیم دینی درسگاہ ہے

11/09/2026

ایک صاحبِ علم و دعوت کی جدائی پر دل سوگوار ہے
جانشینِ حافظ الحدیث حضرت مولانا فضل الرحمن درخواستی صاحب، مبلغِ اسلام حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب کے لیے دعائے مغفرت کراتے ہوئے

امارتِ پنجاب مبارک ہو!خطیب ابن خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا امجد خان صاحب حفظہ اللہ کو صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر د...
07/09/2026

امارتِ پنجاب مبارک ہو!

خطیب ابن خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا امجد خان صاحب حفظہ اللہ کو صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ انتخاب ایک اعزاز سے بڑھ کر اعتماد کی ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس کے لیے حضرت کی صلاحیتوں، اخلاص اور دینی و تنظیمی خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت کو اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی توفیق عطاء فرمائیں، ان کی قیادت کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائیں اور صوبہ پنجاب میں دین و ملت کی خدمت کے نئے دروازے کھولیں
آمین یا رب العالمین

29/08/2026

علم کی سلطنت کا جو تھا بادشاہ
وہ کہاں چھپ گیا شیخ درخواستی
بانی جامعہ مخزن العلوم خانپور
امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان


🌿 28 اگست 1994 — یومِ وفاتشیخ الاسلام حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی نور اللہ مرقدہ۔آج اُس عظیم مردِ حق، ...
27/08/2026

🌿 28 اگست 1994 — یومِ وفات
شیخ الاسلام حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی نور اللہ مرقدہ۔
آج اُس عظیم مردِ حق، محدثِ جلیل، عالمِ ربانی اور مجاہدِ ختمِ نبوت حضرت حافظ الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ وفات ہے، جن کی پوری زندگی قرآن و حدیث کی خدمت، اشاعتِ دین اور تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے لیے وقف رہی۔
حضرت درخواستیؒ نے اپنی علمی و دینی جدوجہد سے ایک ایسا روشن باب رقم کیا جس کی تابانی آج بھی محسوس کی جاتی ہے۔ 1962ء میں حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کے وصال کے بعد آپ جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب ہوئے اور 1994ء تک اس ذمہ داری کو نبھایا۔
حضرت درخواستیؒ کی سب سے عظیم علمی یادگاروں میں جامعہ مخزن العلوم عیدگاہ خانپور بھی ہے؛ وہی علمی مرکز جہاں سے حضرت نے قرآن و حدیث کی تعلیم و تدریس کا چراغ روشن کیا، اور آج الحمدللہ اسی علمی شمع سے نسلِ نو کے قلوب منور ہو رہے ہیں۔
آپ کی خدمات صرف ایک ادارے یا ایک خطے تک محدود نہیں تھیں، بلکہ تحریکِ ختمِ نبوت، دینی مدارس کے فروغ اور اشاعتِ علومِ نبوت ﷺ کے میدان میں آپ کی جدوجہد ایک مستقل تاریخ ہے۔
28 اگست 1994ء کو نمازِ فجر کے بعد یہ آفتابِ علم و عمل غروب ہوگیا، مگر ان کا علمی فیض، ان کی یاد اور ان کا قائم کردہ مشن آج بھی زندہ ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت حافظ الحدیثؒ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے اور جامعہ مخزن العلوم عیدگاہ خانپور کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور اس علمی مشن کو قیامت تک جاری رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ! ❤️خالد سیف درخواستی آپ تمام احباب کی مخلصانہ کاوشوں، محبتوں اور دعاؤں کے طفیل خیر و عافیت کے ساتھ ...
26/08/2026

الحمدللہ ثم الحمدللہ! ❤️

خالد سیف درخواستی آپ تمام احباب کی مخلصانہ کاوشوں، محبتوں اور دعاؤں کے طفیل خیر و عافیت کے ساتھ گھر پہنچ گئے ہیں۔

اس کڑے وقت میں جس طرح آپ سب نے فکر مندی کے ساتھ ساتھ دیا، تلاش میں تعاون کیا اور بارگاہِ الٰہی میں دعائیں کیں، وہ ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ تشکر رہے گا۔

آپ سب کا یہ خلوص اور محبت کبھی فراموش نہیں ہوگی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ! ❤️خالد سیف درخواستی آپ تمام احباب کی مخلصانہ کاوشوں، محبتوں اور دعاؤں کے طفیل خیر و عافیت کے ساتھ ...
26/08/2026

الحمدللہ ثم الحمدللہ! ❤️

خالد سیف درخواستی آپ تمام احباب کی مخلصانہ کاوشوں، محبتوں اور دعاؤں کے طفیل خیر و عافیت کے ساتھ گھر پہنچ گئے ہیں

نام: خالد سیف درخواستی
رہائش: دینپور کالونی
گمشدگی: آج صبح 9 بجے سے لاپتا ہیں۔
لباس: مہندی کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔
خصوصی نشانی: دماغی طور پر قدرے کمزور ہیں۔
آخری مرتبہ مورخہ 25-08-26 ہزارہ ٹرین پر صبح 20 :11 پر خان پور اسٹیشن سے کراچی کی طرف جاتے ہوئے پایا گیا ہے

اگر کسی بھائی کو خالد سیف درخواستی صاحب کہیں نظر آئیں یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

رابطہ نمبر: 0335,5572518
0307,8703130
براہِ کرم اس اعلان کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاید آپ کی ایک شیئر کسی پریشان خاندان کو اپنے پیارے سے ملا دے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے اور خیریت سے گھر واپس پہنچائے۔ آمین

االحمدللہ ثم الحمدللہ! ❤️خالد سیف درخواستی آپ تمام احباب کی مخلصانہ کاوشوں، محبتوں اور دعاؤں کے طفیل خیر و عافیت کے ساتھ...
25/08/2026

االحمدللہ ثم الحمدللہ! ❤️

خالد سیف درخواستی آپ تمام احباب کی مخلصانہ کاوشوں، محبتوں اور دعاؤں کے طفیل خیر و عافیت کے ساتھ گھر پہنچ گئے ہیں

نام: خالد سیف درخواستی
رہائش: دینپور کالونی
گمشدگی: آج صبح 9 بجے سے لاپتا ہیں۔
لباس: مہندی کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔
خصوصی نشانی: دماغی طور پر قدرے کمزور ہیں۔

اگر کسی بھائی کو خالد سیف درخواستی صاحب کہیں نظر آئیں یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

رابطہ نمبر: 0335,5572518
0307,8703130
براہِ کرم اس اعلان کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاید آپ کی ایک شیئر کسی پریشان خاندان کو اپنے پیارے سے ملا دے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے اور خیریت سے گھر واپس پہنچائے۔ آمین

25/08/2026

محبت جہاں کھینچ لائے، وہاں فاصلے معنی نہیں رکھتے؛ جانشین حافظ الحدیث حضرت مولانا فضل الرحمن درخواستی صاحب حفظہ اللہ سے ملاقات کے لیے احباب کی حاضری کے خوبصورت لمحات

24/08/2026

یہ صرف ایک مسجد کی تعمیر نہیں… ایک ایسی نیکی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جس کی خوشبو نسلوں تک باقی رہے گی۔ 🕌

جامع مسجد علی المرتضیٰ، رشیدہ باد فیروزہ، شاخ جامعہ مخزن العلوم خانپور زیرِ تعمیر ہے۔

آج یہاں اینٹیں رکھی جا رہی ہیں، کل ان شاء اللہ انہی دیواروں کے سائے میں سجدے ہوں گے، قرآن کی صدائیں بلند ہوں گی، اذانیں گونجیں گی اور دل اللہ کے ذکر سے آباد ہوں گے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«مَنْ بَنَى لِلّٰهِ مَسْجِدًا بَنَى اللّٰهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ»
جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بناتے ہیں۔

سوچیے…
جنت میں ایک گھر کی بنیاد رکھنے کا موقع آپ کے دروازے پر آیا ہے۔

آئیے! اس مسجد کی تعمیر میں اپنا حصہ شامل کیجیے۔
ممکن ہے آپ کی دی ہوئی ایک اینٹ، ایک بوری سیمنٹ یا ایک معمولی سا تعاون، اللہ کے ہاں آپ کے لیے ہمیشہ باقی رہنے والا صدقۂ جاریہ بن جائے۔

Address

Jamia Makhzan Uloom Khanpur
Khanpur
64100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Makhzan Uloom Khanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Makhzan Uloom Khanpur:

Shortcuts

Share