16/08/2026
الحمدللہ رب العالمین 🤍📖
آج میرے ایک پیارے طالبِ علم نے قرآنِ پاک مکمل کر لیا۔ 🌸
ماشاءاللہ تبارک اللہ!
اللہ پاک قرآن کو اس کے لیے دنیا و آخرت میں ہدایت اور کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲🏻❤️
#الحمدللہ #ماشاءاللہ
12/08/2026
آج کی قرآن کلاس کا ایک خوبصورت سبق
کبھی زندگی میں کوئی چیز ہم سے چھن جائے تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جس رب نے پہلے عطا کیا تھا، وہ دوبارہ بھی عطا کرنے پر قادر ہے۔
Quran Teacher Online
11/08/2026
آج ہم نے قرآن کلاس میں سورۃ الفیل کی translation پڑھی۔
کل کی پوسٹ میں میں نے بتایا تھا کہ اکثر والدین چاہتے ہیں کہ بچہ قرآن مکمل کرنے کے بعد بھی قرآن کے ساتھ جڑا رہے، قرآن پڑھتا رہے اور سنتا رہے۔
یہ بھی ایسے ہی ایک student کی کہانی ہے۔ ماشاءاللہ اس بچے نے قرآن مکمل کر لیا ہے، لیکن اس کی والدہ کی خواہش ہے کہ بچہ قرآن کے ساتھ جڑا رہے اور قرآن کے ساتھ ساتھ کچھ نئی اسلامی باتیں بھی سیکھتا رہے۔
خاص طور پر میرے جو بچے بیرونِ ملک سے میرے پاس پڑھتے ہیں، ان کے والدین اکثر یہ بات کہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو اسکول میں Islamic Studies یا دین کے بارے میں سیکھنے کے مواقع نہیں ملتے، اس لیے آپ قرآن کے ساتھ ساتھ ایسی چھوٹی چھوٹی اسلامی باتیں بھی سکھایا کریں جو ان کی روزمرہ زندگی میں کام آئیں۔
اسی لیے میں نے اس بچے کے لیے ایک چھوٹا سا lesson plan بنایا۔
پہلے تقریباً 3 ماہ ہم نے حلال اور حرام کھانے، ایمان کے بارے میں اور دوسری چھوٹی چھوٹی اسلامی باتیں سیکھیں۔
اس کے بعد ہم نے Prophet Stories پڑھیں، اور اب ہم نے قرآن کی سورتوں کی translation اور meaning پڑھنا شروع کیا ہے۔
بچے کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ترجمہ کو رنگین اور آسان انداز میں بنایا
ماشاءاللہ بچہ بھی خوش ہوگیا اور میں بھی۔ ❤️
مجھے ہمیشہ ایسا لگتا ہے کہ ایک teacher صرف بچوں کو نہیں سکھاتا، بلکہ خود بھی ہر روز نئی چیزیں سیکھتا رہتا ہے۔ ہر بچے کے ساتھ ایک نیا تجربہ ہوتا ہے اور انہی تجربات سے ہمیں بھی نئے نئے طریقے سیکھنے کو ملتے ہیں۔ 🌸
میری کوشش یہی ہے کہ بچے صرف قرآن پڑھنا نہ سیکھیں، بلکہ قرآن کے ساتھ جینا اور اس سے سیکھنا بھی شروع کریں۔ 🤍
Quran Teacher Online
10/08/2026
میرے پاس دو بہنیں قرآن پڑھتی ہیں۔ بڑی بہن کا قرآن مکمل ہو چکا ہے۔ وہ کبھی پڑھتی تھیں اور کبھی نہیں پڑھ پاتی تھیں، جبکہ چھوٹی بہن روزانہ قرآن پڑھتی تھی۔
قرآن مکمل ہونے کے بعد بڑی بہن کبھی دو دن پڑھتی، کبھی ہفتے میں اور کبھی پورے مہینے میں صرف چار دن ہی وقت نکال پاتی تھیں، لیکن ان کی والدہ ہر ماہ کی مکمل فیس بھیج دیتی تھیں۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ پورے مہینے کی فیس کیوں بھیجتی ہیں؟ مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہےاتنی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ تو انہوں نے بہت خوبصورت جواب دیا:
میں فیس اس لیے بھیجتی ہوں تاکہ مجھے یہ احساس رہے کہ میرے پیسے جا رہے ہیں، تو میں اپنی بیٹی کو قرآن کے لیے وقت نکالنے کا کہوں۔ اب یونیورسٹی کی وجہ سے اسے پڑھنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔
اسی طرح ہفتہ اتوار کے دن میرے پاس چار بچے پڑھتے ہیں۔ یہ چاروں بچے دو تین سال پہلے ہی میرے پاس قرآن مکمل کر چکے ہیں۔ لیکن ان کی والدہ نے کہا کہ آپ انہیں قرآن پڑھاتی رہیں، تاکہ بچے قرآن کھولتے رہیں اور اس سے جڑے رہیں۔لیکن ویک ڈیز میں یہ ممکن نہیں ہے کیا آپ ایک اینڈ اویلیبل ہوں گی
آج کل بچوں کی پڑھائی بہت مشکل اور مصروف ہو چکی ہے۔ ان کے لیے قرآن کے لیے وقت نکالنا آسان نہیں، لیکن ان بچوں نے اپنے والدین کی ہمت اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے قرآن سے اپنا تعلق آج بھی قائم رکھا ہوا ہے۔
میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوگی کہ جن بچوں نے سالوں پہلے قرآن مکمل کیا، وہ آج بھی قرآن کو اپنی زندگی سے دور نہیں ہونے دے رہے۔ ❤️ سب سے بڑی بات اللہ تعالی والدین کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
Quran Teacher Online
۔
07/08/2026
الحمدللہ! ہمارے والدِ محترم نے ہمیں قرآنِ کریم حفظ کروایا، اور آج بھی وہ اخلاص کے ساتھ بچوں اور بڑوں کو حفظِ قرآن، ناظرہ اور تجوید کی تعلیم دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔