Education department information

Education department information Education

17/02/2025
تعلیم، غریب طلبا اور پولیو ڈیوٹی پر مامور استادآج انسپکشن کے لیے ایک سکول جانا ہوا۔کلاس میں داخل ہوئے۔ بچوں سے سوال پوچھ...
16/02/2025

تعلیم، غریب طلبا اور پولیو ڈیوٹی پر مامور استاد

آج انسپکشن کے لیے ایک سکول جانا ہوا۔
کلاس میں داخل ہوئے۔ بچوں سے سوال پوچھا۔
ایک دم بچوں نے بول کر جواب دینا شروع کر دیا۔
ایک بچہ پیچھے بیٹھا ہوا جواب دے رہا ہے۔
لیکِن تمام بچوں کے جواب دینے کی وجہ سے شور میں کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔
اب طلبا کو گائڈ کیا کہ ایک بچہ ایک وقت میں بات کرے۔
جو سوال کیا جاتا ہے ۔
ایک ہی بچہ جواب دے۔
جس جو جواب آتا ہے ۔ ہاتھ کھڑا کریں سر جس کو کہیں وہی جواب دے۔
آخر میرے کولیگ نے سوال کیا۔
تمام بچے خاموش۔ دو بچوں نے جواب دینے کے لیے ہاتھ کھڑا کیا ہوا ہے۔
پیچھے بیٹھے ہوئے بچہ جس نے ہاف سلیوز پھٹی ہوئی جرسی پہنی ہوئی ہے۔ہاتھ کڑھا کیا ہوا ہے۔ غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ سر کہلے بال بکھرے ہوئے۔ اس کی قمیض آرمپٹ سے پھٹی ہوئی ہے اور بغل نظر آ رہی ہے۔
جواب دینے کے لئے کھڑا ہوا۔
بہترین جواب دیا۔
اس کے جواب دینے پے ہم سب حیران اور بے چینی میں مبتلا۔
کسی غریب خاندان کا کسمپرسی میں مبتلا محنتی بچہ کمرہ جماعت میں پیچھے پیچھے بیٹھا ہوا ہے۔
پوچھنے پر معلوم ہوا کہ سر میری جرسی پھٹی ہونے کی وجہ سے استاد نے آگے بیٹھنے سے منع کر دیا ہے۔
طلبا سے باقی سوالات کرنے پر معلوم ہوا کہ استاد نے دو چیپٹر پڑھائے ہیں۔ باقی وقت وہ پولیو ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا ہے۔ جبکہ پولیو ڈیوٹی ذیادہ تر پرائمری اساتذہ کی ہوتی ہے۔
خدارا ایسے طلبا کا اللہ اور آپ کے سوا کوئی نہیں ہے ۔ ان کا خیال رکھیں۔ ان پے محنت کریں۔ ذاتی پسند نا پسند کو پس پشت ڈال کر ان کو پڑھائیں اور محنت کریں تاکہ ایسے غریب طلبا کا بہتر اور روشن مستقبل ممکن ہو۔
ایسے ہونہار بچوں کو اگے بٹھایا جائے ناکہ پیچھے جو کلاس، سکول اور استاد کی عزت کا باعث بنتے ہیں۔I'

12/02/2025

Woman 🤣

11/02/2025

Jab Sir mujh sa viva laa raha hun

Le fer Me😥🤣

26/10/2024

"A teacher affects eternity; he can never tell where his influence stops.” – Henry Adams.

20/01/2023

ملک مسعود ندیم چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA) مظفرگڑھ کی جانب سے AEOs کو گالم گلوچ ، چوڑھے،گھٹیا،کمینے،کٹانے اور بے غیرت کہنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اس سے قبل کچھ ماہ پہلے بھی یہ شخص مظفرگڑھ پر لعنت اور جہنم میں جائے ضلع مظفرگڑھ جیسے کلمات ادا کر چکا ہےجو اس شخص کے ذہنی توازن کے بگاڑ کا واضح ثبوت ہے۔ اس شخص کو عہدہ سے فی الفور ہٹایا جائے کیونکہ اس شخص کو ضلع مظفرگڑھ کے غیور عوام کو ایسا کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مہہ جبیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (W-EE) مظفرگڑھ کی جانب سے مردانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور خصوصی طور پر زنانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز تحصیل مظفرگڑھ کی تزلیل، گالم گلوچ،ہراسمنٹ اور نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ خواتین AEOs کے ساتھ ضلعی دفتر تعلیم کے باہر سڑک پر متعلقہ دفتر کے کلرک، درجہ چہارم ملازمین، رکشہ ڈرائیور اور خواتین AEOs کے گھر والوں کے سامنے گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال، کنٹریکٹ منسوخی کی دھمکیاں،دو ماہ انسپکشن الاؤنس کی بندش (معاشی استحصال)، انتقامی کارروائیوں کی دھمکی اور تزلیل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ عورت اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کرتی ہے اور عہدہ کا تقدس پامال کیا ہے اور اس عہدہ پر بیٹھنے کے قابل نہ ہے لہذا اس عورت کو فی الفور اس عہدے سے ہٹایا جائے اور خواتین AEOs اور خواتین اساتذہ کو مزید تذلیل سے بچایا جائے۔ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے دیگر تنظیموں جن میں پنجاب ٹیچرز یونین مظفر گڑھ، پنجاب فزیکل ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے عہدیداران اور صحافی برادری کے ساتھ مل کر اپنے مطالبات محترم ڈی سی صاحب مظفرگڑھ کو پیش کر دئے۔

Address

Khangarh

Telephone

+923060897301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education department information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category