Aligarh Public School & College Khangarh

Aligarh Public School & College Khangarh A Step Towards Quality Education.

22/08/2025
02/06/2025

کم سن بچوں کو پڑھائی کی طرف کیسے راغب کیا جائے؟

والدین کا مثال بننا
ہمارے ہاں والدین کو معلوم نہیں ہوتا کہ بچوں کو پڑھائی کی عادت ڈالنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

بچوں کا سکول، کتابوں اور سکول کے کام سے متعلق ابتدائی تاثر بہت اہم ہوتا ہے، جس کے بعد فیصلہ ہوتا ہے کہ بچے کی لکھنے پڑھنے سے دوستی ہوگی یا دشمنی، وہ اس سے مسرت پائے گا یا اسے جبری مشقت سمجھے گا۔

بہرحال بات یہ تھی کہ ایسے ماحول میں چھوٹے بچوں کو لکھنے پڑھنے پر لگانا والدین کی خصوصی مگر سمجھ دار توجہ مانگتا ہے۔

میں نے جب اپنے پہلے بچے کو سکول داخل کرایا تو گھر میں سختی سے تاکید کی کہ
اسے کتابیں کھولنے اور پڑھنے کا کبھی نہ کہا جائے۔

اسے یہ احساس نہ ہو کہ یہ کوئی کام ہے جسے مشقت سمجھ کر کرنا ہوتا ہے، یا کوئی ڈیوٹی ہے جسے انجام دینا اس عمر میں اس پر لاگو کر دیا گیا ہے۔

چنانچہ جس وقت ہم چاہتے کہ
✍ بچہ سکول کا کام کرنے بیٹھے ہم اس اس کی کتابیں خود لے کر بیٹھ جاتے۔ اس کی پنسل اور کلرز لے کر خود کچھ بنانے اور رنگ بھرنے لگتے۔

🎨 بچہ فوراً ہی متوجہ ہو کر چلا آتا ، ہم سے کتابیں لے کر سبق دہرانے لگتا، قرطاس کار (ورک شیٹ) نکال کر کام شروع کر دیتا اور ہم فقط رہنمائی کرتے رہتے۔
یہ سلسلہ تقریباً دو سال چلتا رہا یہاں تک کہ اسے پڑھائی کی عادت ہو گئی۔

🏏 بچے کی پسندیدہ سرگرمی کے وقت پڑھائی کی ہدایت کرنا۔

دوسری ہدایت میں نے یہ دے رکھی تھی کہ
📺 بچہ جب ٹی وی دیکھ رہا ہوں، اپنا من پسند کوئی کھیل کھیل رہا ہوں یا دوسرے بچوں کے ساتھ انجوائے کر رہا ہو، اس وقت اسے سکول کا کام کرنے کا ہرگز نہ کہا جائے، ورنہ اسے یہ تاثر ملے گا کہ سکول کا کام لطف اندوزی کے مقابل کوئی ناگوار کام ہے۔

ہمارے ہاں والدین کا خاص وتیرہ ہے کہ جیسے ہی بچہ اپنا من پسند کام، مشغلہ کھیل یا کوئی پروگرام دیکھنا شروع کرتا ہے، عین اسی لمحے والد اور والدہ کو ان کے سکول کا کام یاد آ جاتا ہے۔ لطف کے لمحات زبردستی چھڑائے جاتے ہیں اور پڑھنے بٹھا دیا جاتا ہے۔

اس وقت بچے کو کتابیں زہر لگتی ہیں، رقیب محسوس ہوتی ہیں۔ ہم اسے اپنی کامیابی سمجھتے ہیں کہ بچے کو پڑھنے بٹھا دیا اور بچہ کتاب سے مستقل دشمنی پال لیتا ہے۔

والدین اگر بچے کی ابتدائی سکول کی عمر میں یہ نا مناسب حرکتیں نہ کریں تو کتاب اور سکول کے کام سے بچے کی دوستی ہو سکتی ہے، جو اگلے مراحل میں کہ جب پڑھائی مشکل ہو جاتی ہے اور تقریباً ہر بچے کی پڑھائی میں دلچسپی میں کمی آنے لگتی ہے تو بھی اس سے وحشت پیدا نہیں ہوتی۔ کتاب اور کام سے لطف کا پہلا تاثر کبھی ختم نہیں ہوتا اپنا کام کرتا رہتا ہے۔

🌺 سہولتوں کی فراہمی
گھر میں اگر کتابیں موجود ہوں، گھر والوں کے زیر مطالعہ آتی ہوں تو یہی محرک کافی ہوتا ہے بچوں کو پڑھائی پر لگانے کے لیے۔ والد صاحب اگر کاروبار یا ملازمت کے مسائل کے علاوہ کوئی بات کرنے کے قابل نہ ہوں، اور والدہ دن بھر کی روٹین کے تذکرے کے علاوہ کوئی علم و عقل کی بات کرنے کے لائق نہ ہو، تو بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے سے بھی وہ پڑھائی کی طرف مائل نہیں ہو جایا کرتے۔
بلکہ۔۔۔
زیادہ سہولیات بچوں کو پڑھائی سے دور کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

لیکن ناسمجھ والدین، اپنی کمی کوتاہیوں کو پیسے کے ذریعے سے سہولیات دے کر پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ بعد میں بچوں کا الزام دے سکیں کہ ہم نے تو کوئی کمی نہ چھوڑی تھی، ہر خواہش پوری کی لیکن اس نے پڑھنے لکھنے کی ہماری خواہش پوری نہیں کی۔

یاد رکھیے۔۔۔
پڑھائی لکھائی ایسی چیز نہیں جو دوسرے کی خواہش پر کی جا سکے۔ یہ فرد اپنی ہی خواہش سے کر پاتا ہے۔

والدین کی تربیت
حقیقت یہ ہے کہ بچوں سے پہلے والدین کی تربیت ضروری ہے۔۔۔

ورنہ ہمارے ناتربیت یافتہ والدین کی اکثریت کی وجہ سے اسی قسم کے افراد اس سماج میں سامنے آتے رہیں گے جیسا کہ آج ہمارے درمیان موجود ہیں، جن کا تعلیم سے جبری تعلق ہے، کتاب سے دوستی نہیں اور یوں سطحی ذہانتیں ہمارے سماج میں پھیلتی چلی جا رہی ہیں۔ انہیں پڑھائی سے زیادہ اچھے گریڈز لینے کی فکر ہے، جنہیں تعلیم سے شعور نہیں ڈگری کا حصول مقصود ہے، جو امتحان دیتے ہی کتابیں ردی والے کو دے کر گھر کی صفائی کرتے ہیں۔

بچوں کا آپس میں موازنہ ( مقابلہ ) کرنا
اکثریت کے لحاظ سے ہمارا سماج نیم پڑھے لکھوں کا سماج ہے۔ کئی گھرانوں میں جدید تعلیم کی طرف توجہ موجودہ نسل میں ہوئی ہے۔ ایسے نیم پڑھے لکھے والدین کے لیے اپنے بچوں کا ان کے کزنز سے ہر کام، ہر چیز میں موازنہ ایک مستقل مسئلہ ہے۔

ہر بچے کا اپنا انداز ہوتا ہے، اپنا ہنر ہوتا ہے، اپنا رجحان ہوتا ہے۔
یہاں حالت یہ ہے کہ خاندان میں کوئی ایک شخص تعلیم کے کسی میدان میں کامیاب ہو جائے تو پورے خاندان کے لیے واحد نمونہ عمل بن جاتا ہے۔ اب سب کے لیے وہی میدان علم چننا گویا لازم قرار دے دی جاتا ہے۔

بچوں کی صلاحیت اور رجحان جانچنے کا کوئی تصور ہی نہیں پایا جاتا۔
ضروری نہیں کہ خالہ کا بیٹا اگر ریاضی میں ماہر ہے تو اپنا بیٹا بھی اس میں ماہر ہونا چائے۔ معلوم کیجیے شاید وہ کسی اور شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے پیدا ہوا ہو۔

غرض یہ کہ
بچوں کی ابتدائی عمر میں ان کے رجحانات کو درست سمت دینا والدین کی ذمہ داری ہے۔
اس کے لیے بڑی سمجھ داری کی ضرورت ہے۔ جتنا شوق والدین بننے کا ہوتا ہے اس سے زیادہ بچوں کی درست تربیت کی فکر مندی ہونی چاہیے۔
Copied

17/01/2025

والدین کے لئے ایک اہم پیغام🔔 نوٹ فرما (جن کے بچے اب کلاس نہم میں داخل ہونے جا رہے ہیں)
میٹرک کے لیے اب صرف دو آپشن نہیں رہے جیسا کہ پہلے ہوتا تھا میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس
انٹرنیشنل نظام کو سامنے رکھتے ہوئے اب پاکستان میں بھی میٹرک کے لیے مختلف مضامین / کورسز کا آغاز کر دیا گیا خدارا اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر مت لگائیں بلکہ بچے کی دلچسپی اور مستقبل کی ڈیمانڈ کو سامنے رکھ کر بچے کے مستقبل کے بارے ضرور سوچیں !!!
اب 2025 سے میٹرک میں درج ذیل گروپس کو شامل کر دیا گیا ہے .
1. Matric Computer Science
2. Matric Informational & Technology Science
3. Matric Health Science
4. Matric Agricultural Science
5. Matric Fashion Designing.

9th & 10th Class Final Official Date Sheet 2025 for all Punjab Boards
16/01/2025

9th & 10th Class Final Official Date Sheet 2025 for all Punjab Boards

*🚨🌤️☀️🌎🌍22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور دسمبر کی 23 ویں شب سب سے لمبی رات ہوگی*22 دسمبر رواں سال کا سب سے مختصر دن اور...
20/12/2024

*🚨🌤️☀️🌎🌍22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور دسمبر کی 23 ویں شب سب سے لمبی رات ہوگی*

22 دسمبر رواں سال کا سب سے مختصر دن اور 23 دسمبر کی رات سب سے طویل رات ہوگی ، 22 دسمبر کو سورج 7 بج کر 6 منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ 5 بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا ، تو اس طرح دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 8 منٹ کا ہوگا جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے52 منٹ ہو گا۔ ، 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا ، 21 , 22 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔
دراصل یہ سب اللّٰہ پاک کی قدرت کی نشانیاں ہیں
کمال ہے اس بابرکت ذات کا جس نے اتنا بڑا نظام تھاما ہوا ہے جس میں اربوں سالوں سے ذرا برابر بھی کمی بیشی نہیں آئی 💫💫💫.

9th & 10th Class Tentative Date Sheet 2025 For All Punjab Boards
07/12/2024

9th & 10th Class Tentative Date Sheet 2025 For All Punjab Boards

*9 نومبر (اقبال ڈے) بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری*
07/11/2024

*9 نومبر (اقبال ڈے) بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری*

25/07/2024

تعلیمی سیشن 2024-25 میں نہم کلاس میں 100 نمبر کا اسلامیات کا پیپر ہو گا۔ اس سیشن میں نہم کلاس میں معاشرتی علوم کا پیپر نہیں ہوگا۔
تعلیمی سیشن 2025-26 میں دہم کلاس میں معاشرتی علوم کا 100 نمبر کا پیپر ہو گا۔ اس تعلیمی سیشن میں دہم کلاس میں اسلامیات کا پیپر نہیں ہو گا۔

Address

Khangarh

Telephone

+923003167214

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aligarh Public School & College Khangarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Aligarh Public School & College Khangarh:

Shortcuts

Share

Category