Muhammad Zahid Shafiq

Muhammad Zahid Shafiq

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Zahid Shafiq, Tutor/Teacher, Khanewal.

Photos from Muslim Group of Schools and Colleges Khanewal's post 23/08/2025
18/11/2024
04/04/2024

Experience an exciting campus life and gain access to Exclusive Digital Resources with Muslim College today! Enroll in the Free Pre-1st Year to kick-start your early college journey. ​

04/04/2024

𝗬𝗼𝘂𝗿 𝗧𝗿𝗮𝗻𝘀𝗳𝗼𝗿𝗺𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗝𝗼𝘂𝗿𝗻𝗲𝘆 𝗕𝗲𝗴𝗶𝗻𝘀 𝗛𝗲𝗿𝗲!

𝗣𝗿𝗲-𝟭𝘀𝘁 𝗬𝗲𝗮𝗿 𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻𝘀 𝗢𝗽𝗲𝗻 𝗦𝗲𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝟮𝟬𝟮𝟰!

𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻𝘀 𝗢𝗽𝗲𝗻! The gateway to a transformative educational journey awaits you at Muslim Group of Schools and Colleges Khanewal as Pre 1st Year Session 2024 Admissions are open for FSc. ICS & F.A. Whether you're fueled by curiosity, passion, or a thirst for knowledge, this is your opportunity to step on a path of academic excellence.

𝘿𝙤𝙣’𝙩 𝙈𝙞𝙨𝙨 𝙊𝙪𝙩! Enroll Now & Ensure Your Lead

Visit Muslim Group of Schools and Colleges 67/15•L khanewal

065-2625193
03065815067
03077945258



25/01/2023

ہمارا پیارا پاکستان بھینس کے دودھ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر۔
گائے کے دودھ میں تقریباً پانچویں نمبر پر
بکری کے دودھ میں چوتھے نمبر پر۔
اوور آل دودھ پیدا کرنے میں ملک پاکستان کا دنیا میں تیسرا نمبر ہے ❤️
لیکن جب بات دودھ سے بنی ڈیری پراڈکٹس کی پیدوار اور برآمدات کی جاتی ہے تو ملک پاکستان کا ٹاپ ٹین کیا ٹین ٹونٹی میں بھی نمبر نہیں آتا 🫣
ہم سے آبادی اور رقبے میں بہت چھوٹے یورپی ممالک ڈیری پراڈکٹس بنا کر دنیا کو برآمد کرنے میں سرفہرست ہیں اور اربوں ڈالرز کما رہے ہیں اور ہم ایک ارب ڈالر قرض کے لیے دنیا کی منتیں کر رہے ہیں 👏
ہمارے بچے اپنی آبائی زمینں اور مال مویشی بیچ کر یورپ امریکہ میں ذرعی فاموں اور ڈیری فاموں پر نوکریاں کر رہے صرف علم اور ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے 😞
اگر حکومتی سطح پر ہماری زراعت کا ہاتھ تھامہ جائے یہاں جدید مشینری لگائی جائے آسان قرضے دیے جائیں، لوگوں کو ڈیری پراڈکٹس بنانے اور ایکسپورٹ کرنے میں مدد دی جائے تو ہمارا ملک کیا کسی یورپی ملک سے کم ہے 🤔
پھر ہمارے بچے کیوں پردیسوں میں دھکے کھائیں؟
ہمارے لوگ سستی خوراک کے لیے کیوں ترسیں؟
یہ ملک پاکستان واقعی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں دیا گیا ایک عظیم تحفہ ہے لیکن ہم اس کی زرا بھی قدر نہیں کر رہے۔ افسوس۔

12/01/2023

*زندگی کے کچھ مسائل خود حل نہیں ہوتے ان کو حل کرنا پڑتا ہے اپنے آپ کو کچھ اذیتوں سے خود نکالنا پڑتا ہے ۔ یہ آسان نہیں ہوتا مگر یقین کریں جتنا ہمیں مشکل لگ رہا ہوتا ہے اتنا بھی مشکل نہیں ہوتا بس پہلا قدم لینے کی دیر ہے ۔ اللّٰہ کی مدد ان کے لیے آتی ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں ۔ آپ اس رب پر بھروسہ کر کے پہلا قدم اٹھا کر تو دیکھیں اس بات پر کامل یقین رکھیں کہ وہ رب آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا اپنا یقین حضرت ابرہیم(علیہ السلام) جیسا بلند کر لیں کہ جنہیں آگ میں جھونکا جا رہا تھا مگر انہوں نے کہا کہ "میرے لیے میرارب کافی ہے" جو رب ابراہیم(علیہ السلام) کا تھا وہی آپ کا بھی رب ہے ۔ وہ سب ٹھیک کر دے گا بس ایک بار ہمت کریں وہ رب آپ کا حامی و ناصر ہوگا 🥰*

01/01/2023

❤️💙💛💜💚
(خوش امیدی)

لندن کے ایک ہسپتال میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ھوئی ۔

اور وہاں کمرے میں رکھے ھوئے گلدستے کو سنوارنے اور درست کرنے لگی .

ایسے میں جبکہ وہ پورے انہماک کے ساتھ اپنے اس کام میں مصروف تھی،

اس نے اچانک ھی مریض سے پوچھ لیا ۔
ریسپیکٹڈ سر ۔۔۔
کونسا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کر رہا ھے؟

مریض نے نقاہت کی حالت میں بے دلی سے نرس کو دیکھے بغیر ھی اچاٹ سے لہجے میں کہا ۔
ڈاکٹر جِبسن۔
*
نرس نے حیرت کے ساتھ ڈاکٹر کا نام سنا ۔

اور اپنا کام چھوڑتے ھوئے مریض سے قریب ھو کر پوچھا:
سر، کیا واقعی ڈاکٹر جِبسن نے آپ کا آپریشن کرنا قبول کر لیا ھے؟

مریض نے کہا: جی، میرا آپریشن وہ ھی کر رھے ہیں۔
*
نرس نے کہا ۔
بہت عجیب بات ھے، مجھے یقین نہیں آ رہا۔

مریض نے پریشان ھوتے ھوئے پوچھا ۔

مگر اس میں ایسی کونسی عجیب بات ھے؟

نرس نے کہا ۔
دراصل اس ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں آپریشن کیئے ہیں۔
اور ان کے آپریشنز میں کامیابی کا تناسب سو فیصد ھے۔
لہٰذا ان کی شدید مصروفیت کی بناء پر، ان سے وقت لینا انتہائی دشوار کام ھے۔ میں اسی لیئے حیران ھو رھی ھوں کہ آپ کو کس طرح ان سے وقت مل گیا ھے؟.
*
مریض نے ایک طمانیت کے ساتھ نرس سے کہا۔ بہرحال۔
یہ میری خوش قسمتی ھے کہ مجھے ڈاکٹر جِبسن سے وقت ملا ھے۔ اور وہ ھی میرا آپریشن کر رھے ہیں۔

نرس نے ایک بار اپنی بات دہراتے ھوئے کہا کہ:
یقین جانئے میری حیرت ابھی تک برقرار ھے ۔
کہ اس دنیا کا سب سے بہترین ڈاکٹر آپ کا آپریشن کرنے والا ھے۔

اس گفگتگو کے بعد مریض کو آپریشن تھیٹر پہنچا دیا گیا،
مریض کا کامیاب آپریشن ھوا ۔

اور آج کل وہ مریض بخیروعافیت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ھے۔۔۔۔
**

دراصل ایک خاص بات جو آپ کو بتانے والی ھے ۔
وہ یہ ھے۔ کہ مریض کے کمرے میں آنے والی خاتون کوئی عام نرس نہیں ، بلکہ اسی ہسپتال کی ایک ماہر نفسیات لیڈی ڈاکٹر تھی ۔
جس کا کام مریضوں کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر آپریشن کیلئے، کچھ ایسے طریقے سے تیار اور مطمیئن کرنا تھا ۔
جس کی طرف مریض کا شک بھی نہ جا سکے.
اور مریض نہایت اطمینان اور آسودگی سے نہ صرف آپریشن کیلئے خوشی خوشی تیار ہو جائے۔
بلکہ اسے یہ بھی یقین کامل ہو جائے ۔کہ اس کا آپریشن کوئی عام ڈاکٹر نہیں بلکہ دنیا کا سب سے بہترین اور انتہائی کامیاب ڈاکٹر کر رہا ھے ۔
**
اور اس بار اس لیڈی ڈاکٹر نے اپنا کام نہایت خوش اسلوبی سے نرس کی یونیفارم میں مریض کے کمرے میں رکھے گلدستے کو سنوارتے سنوارتے کر دیا تھا۔
اور مریض کے دل و دماغ میں یہ بات بہت ھی خوبصورتی سے بٹھا دی تھی ۔
کہ جو ڈاکٹر اس کا آپریشن کرے گا وہ دنیا کا مشہور اور کامیاب ترین ڈاکٹر ھے ۔
جس کا ہر آپریشن ایک کامیاب آپریشن ھوتا ھے۔
اور ان سب باتوں سے مریض بذات خود آپریشن سے پہلے ہی ایک مثبت انداز میں بہتری کی طرف لوٹ آیا۔
***
امید اور اچھا احساس دلانا اور مثبت سوچنے پر مجبور کرنے کیلئے آپ کا ماہر نفسیات ھونا ضروری نہیں ۔
*
کسی مایوس شخص کو تسلی اور خوش امیدی کے دو بول جادوئی اثر اور وہ توانائی دیتے ہیں ۔
جو کسی بھی دوا میں نہیں ہیں ۔

اس لیئے ہمیشہ اچھا بولیئے۔ دوسروں کو نئی امید دلائیے۔۔۔
*
شاید آپکے چند خوبصورت الفاظ کسی کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا دیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

31/12/2022

‏جارج میک لاورین
پہلا سیاہ فام شخص جس نے 1948 میں اوکلاہوما یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔گوروں سے دور ایک کونے میں بیٹھنے پر مجبور ہوا۔لیکن
اس کا نام اعزاز کی فہرست میں یونیورسٹی کے اولین تین طلباء میں شامل ہے۔اس کے الفاظ یہ ہیں
کچھ ساتھیوں نے میری طرف دیکھا جیسے میں ایک جانور‏ہوں؛کسی نے مجھے ایک لفظ نہیں کہا؛ماسٹروہاں موجود تھے مگر میرے سوالات نہیں لیتے تھے؛لیکن
میں نے اپنے آپکو علم کےلئے اتنا وقف کردیا کہ بعد میں انہوں نے اپنے سوالات کے جوابات اور وضاحت کے لیے مجھے تلاش کرنا شروع کردیا

"بےشک دنیاکو بدلنے کاواحد ہتھیار تعلیم ہے"

28/12/2022

کوشش کریں جہاں رہیں وہاں اچھا کردار اچھا اخلاق اور خوبصورت یادیں چھوڑ جائیں لوگوں کی خدمت کریں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں کیونکہ آپ تو چلے جائیں گے مگر آپ کا کردار آپ کا اخلاق آپ کی خوبصورت یادیں باقی رہ جائیں گی۔۔۔✍️

Want your school to be the top-listed School/college in Khanewal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address


Khanewal