فورٹ گرامر سکول سسٹم کوٹ اسلام

فورٹ گرامر سکول سسٹم کوٹ اسلام

Share

Managing Director / Prinicipal of System

05/01/2026
31/12/2025

Welcome back little star's🫰

31/12/2025

Welcome 2026 🎉

27/09/2025

Best of Luck 💫

27/09/2025

Thanks alot superior team🫂♥️

Photos from ‎فورٹ گرامر سکول سسٹم کوٹ اسلام ‎'s post 25/09/2025

ڈائریکٹر فورٹ گرائمر گروپ آف سکولز کوٹ اسلام، جناب راشد محمود چوہدری فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے جنرل سیکرٹری منتخب
ضلع خانیوال کے علمی و تعلیمی حلقوں کے لیے یہ خوشخبری اور باعثِ فخر ہے کہ ڈائریکٹر فورٹ گرائمر گروپ آف سکولز کوٹ اسلام، معزز ماہر تعلیم جناب راشد محمود چوہدری کو فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے ضلع خانیوال کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب نہ صرف ان کی ذاتی کاوشوں، لگن اور تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف ہے بلکہ پورے ضلع خانیوال کے نجی و رجسٹرڈ سکولوں کے لیے بھی ایک عظیم اعزاز تصور کیا جا رہا ہے۔
فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل، تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ و طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا ہے۔ اس اہم ادارے میں ضلع خانیوال کی نمائندگی کے لیے جناب راشد محمود چوہدری کا انتخاب ایک نہایت مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کا انتخاب دراصل ضلع خانیوال کی علمی و تعلیمی جدوجہد کا تسلسل ہے جو مستقبل قریب میں مزید ثمر آور ثابت ہوگا۔
جناب راشد محمود چوہدری کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ ایک جاندار، فعال اور متحرک ماہرِ تعلیم ہیں جنہوں نے فورٹ گرائمر گروپ آف سکولز کے ذریعے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات نے مقامی، ضلعی اور صوبائی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا۔ ان کی یہی کامیابیاں اور شفاف وژن آج انہیں ایک بڑے عہدے پر لے آئے ہیں۔
اساتذہ، والدین اور طلبہ نے ان کے انتخاب کو ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب اس بات کی ضمانت ہے کہ ضلع خانیوال میں نجی تعلیمی ادارے مزید مضبوط ہوں گے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے اور انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔ والدین کا کہنا ہے کہ راشد محمود چوہدری ہمیشہ طلبہ کے بہترین مستقبل کے خواہاں رہے ہیں، اور اب جنرل سیکرٹری کے طور پر وہ پورے ضلع میں تعلیمی ترقی کے نئے در وا کریں گے۔
جناب راشد محمود چوہدری نے اپنے انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں ضلع خانیوال کے نجی و رجسٹرڈ سکولوں کی بہتری کے لیے وقف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنا، طلبہ کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔
ضلعی عوام اور تعلیمی برادری نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی جان، مال، عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے، انہیں مزید کامیابیاں عطا کرے اور انہیں تعلیم کے میدان میں نئی تاریخ رقم کرنے کی توفیق بخشے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Khanewal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Khanewal

Opening Hours

Monday 07:00 - 15:00
Tuesday 07:00 - 15:00
Wednesday 07:00 - 15:00
Thursday 07:00 - 15:00
Friday 07:00 - 13:00
Saturday 07:00 - 15:00