Govt. Degree College Bagan, Tribal District Kurram, KPK, Pakistan.

Govt. Degree College Bagan, Tribal District Kurram, KPK, Pakistan.

Share

Govt. Degree College Bagan, Tribal District Kurram, KPK Pakistan is the Hub of Education in Lower Kurram situated at the top of the hill above Bagan City.

23/05/2026

GDC Bagan

25/04/2026

(نمائندہ ایکسپریس) کوہاٹ بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 6 مئی سے شروع ہوں گے، رول نمبر سلپس جاری، امتحانی ہال میں موبائل فون و دیگر الیکٹرانک آلات پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ اول امتحان 2026 کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 6 مئی 2026 سے شروع ہوں گے، جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

کوہاٹ بورڈ حکام کے مطابق کوہاٹ بورڈ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں، طلبہ و طالبات اور ادارہ سربراہان کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امتحانات کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات کوہاٹ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طاہر اللہ جان نے بتایا کہ تمام امیدواروں کے رول نمبر سلپس بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔پرائیویٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپس ویب سائٹ سے براہ راست ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر سکتے ہیں

جبکہ ریگولر امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ تعلیمی اداروں سے رول نمبر سلپس حاصل کریں۔ کوہاٹ بورڈ انتظامیہ نے طلبہ کو تاکید کی ہے کہ وہ بروقت رول نمبر سلپس حاصل کریں اور اگر کسی قسم کی غلطی، تصحیح یا تبدیلی درکار ہو تو فوری طور پر بورڈ کے پروگرامر سیکشن سے رابطہ کریں،کیونکہ امتحان کے دوران کسی قسم کی تبدیلی یا تصحیح نہیں کی جائے گی۔مزید برآں، امتحانی ہال میں موبائل فون، اسمارٹ واچ، ہیڈفون اور دیگر الیکٹرانک آلات یا امدادی مواد لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ امیدوار کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہر اللہ جان نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ نقل جیسی لعنت سے اجتناب کریں اور شفاف امتحانی نظام کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

21/03/2026

جملہ سٹاف گورنمنٹ ڈگری کالج بگن کی طرف عید الفطر کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ھوں خدا بزرگ و برتر بارھا یہ خوشیاں نصیب فرمائے امین

15/02/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Khanewal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Govt. Degree College Bagan, District Kurram
Khanewal
263000