*🌸 بچپن کی بنیاد، زندگی بھر کی آسانی 🌸*
اگر پہلی تختی سے ہی ہر حرف کو صحیح مخرج کے ساتھ ادا کرنے کی محنت کی جائے...
اگر ہر تختی میں ایک حرف کو سنوارنے پر وقت لگایا جائے...
تو یقین کریں! پورے قرآن مجید میں نہ بچے کو اٹکنا پڑے گا، نہ استاد کو بار بار ٹوکنا پڑے گا۔
*ہمارا مقصد: ہر بچہ، ہر مسجد، ہر مدرسہ، ہر سکول — ناظرہ قرآن مجید تجوید کے ساتھ ✨* حکمت علی
* #تجوید
Learn Quran With Tajweed
استاد قاری حکمت علی - کبیروالا
📖 بچوں کی قرآن تلاوت | فی سبیل اللہ
🌸 ہاتھ کے بنے جہیز سیٹ | حلال کاروبار
📞 03346363232
🌸 *ایک بچہ = ایک پورا خاندان* 🌸
ہر بچہ صرف ایک فرد نہیں... وہ ایک پورا خاندان ہے 🏡
اگر ایک بچہ قرآن مجید تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھ جائے، گویا اس کے پورے خاندان نے قرآن سیکھ لیا۔
*بنیاد مضبوط، عمارت مضبوط*
اس لیے ہم شروع میں مشقت برداشت کرتے ہیں... نورانی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھاتے ہیں... 2 پارے محنت سے پختہ کراتے ہیں...
*ہمارا مشن:*
ہر بچہ، ہر مسجد، ہر مدرسہ - ناظرہ قرآن مجید تجوید کے ساتھ 📖✨
` `
🌸 *نورانی قائدہ - قرآن کی بنیاد* 🌸
عمارت جتنی بھی خوبصورت بنا لیں، اگر بنیاد کمزور ہو تو سب کچھ ضائع ہو جاتا ہے۔
🌿 بالکل اسی طرح قرآن کی تعلیم میں "نورانی قائدہ" بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔
اگر شروع سے ہی حروف کے مخارج و صفات پر محنت کر لی جائے تو آگے کی تمام منزلیں آسان ہو جاتی ہیں۔ جب تک ایک حرف درست ادا نہ ہو، اگلا سبق نہ دیں۔ صرف 1-2 دن کی مسلسل مشق سے بچے کا تلفظ درست ہو جاتا ہے۔
یہ کام آسان نہیں۔ چھوٹے بچوں کو سنبھالنا اور سمجھانا مشکل ہے۔ لیکن استاد کی چند دن کی محنت، توجہ اور فکر بچے کی پوری سوچ بدل دیتی ہے۔ آہستہ آہستہ وہ طالبِ علم خود ٹھیک ہو جاتا ہے۔
✨ *ہمارا مشن:* ✨
ہر گھر، ہر بچہ، ہر مسجد، ہر مدرسہ - ناظرہ قرآن تجوید کے ساتھ۔
📿 پیج فالو کریں: *Learn Quran with Tajweed*
🤲 ویڈیو شیئر کر کے اس نیکی میں شامل ہوں۔
حکمت علی۔
📖 ہمارا مقصد: ہر بچہ، ہر گھر، قرآن تجوید کے ساتھ 📖
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمدللہ! جس محنت اور لگن سے ہم نے شعبہ حفظ کے بچوں کی روانگی، تلفظ، لہجہ اور تجوید کو عمدہ بنایا، اسی معیار کو اب شعبہ ناظرہ میں لانا ہمارا مشن ہے۔
💡 ہم کیوں فکرمند ہیں؟
آج ہمارا ناظرہ پڑھنے والا بچہ کل بڑا ہو کر امام بنے گا، باپ بنے گا۔ اگر آج اس کا قرآن تجوید کے بغیر ہے تو کل:
- اسے قرآن پڑھتے ہوئے شرمندگی ہو گی
- اس کی نماز میں قراءت درست نہ ہو گی
- وہ نمازِ جنازہ تک صحیح نہ پڑھا سکے گا
- مسنون دعائیں غلط تلفظ سے بے اثر ہو جائیں گی
لیکن اگر آج ہم محنت کر لیں تو:
✅ زندگی میں جب بھی قرآن کھولے گا، دل کو اطمینان ملے گا
✅ کسی عزیز کے ایصالِ ثواب کے لیے پڑھے گا تو واقعی فائدہ ہو گا
✅ نسل در نسل قرآن کا صحیح تلفظ منتقل ہو گا
🤲 آئیے، عہد کریں
کہ ہر مسجد، ہر مدرسہ، اور ہر گھر میں جہاں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم ہو، وہ صرف تجوید کے ساتھ ہو۔
یہ صرف بچے کی نہیں، پوری امت کی ذمہ داری ہے۔
آپ سے درخواست ہے: اس پیغام کو آگے پہنچائیں۔ شاید آپ کا ایک شیئر کسی بچے کا قرآن درست کروا دے۔ یہی صدقہ جاریہ ہے۔
دعا گو: حکمت علی
حفظِ قرآن میں کامیابی کا اہم راز:
مضبوط ناظرہ
قرآنِ مجید حفظ کروانے کے سلسلے میں والدین اور اساتذۂ کرام سے ایک اہم گزارش ہے:
اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچہ قرآنِ مجید جلدی، آسانی سے اور شوق کے ساتھ حفظ کرے، تو اس کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس کا ناظرہ قرآنِ مجید مکمل اور مضبوط کر لیا جائے۔
بلاشبہ اس مرحلے میں کچھ وقت لگتا ہے، لیکن یہی وقت آگے چل کر حفظِ قرآن کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض بچوں کا ناظرہ مکمل طور پر پختہ نہیں ہوتا۔ انہیں دیکھ کر روانی سے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے، مخارجِ حروف درست نہیں ہوتے اور قراءت میں روانی کی کمی ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں جب بچے کو حفظ کروانا شروع کیا جاتا ہے تو اس کے سامنے دو بڑے کام آ جاتے ہیں:
1. ناظرہ، روانی اور مخارج کی اصلاح۔
2. نئے سبق کا حفظ کرنا۔
یوں ایک ہی وقت میں دو مشکل کام جمع ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے طالبِ علم پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ نتیجتاً بچہ بھی پریشانی محسوس کرتا ہے اور استاد کو بھی زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔
تجربہ اور مشاہدہ یہی بتاتا ہے کہ جس طالبِ علم کا ناظرہ مضبوط، روانی اچھی اور مخارج درست ہوں، وہ حفظِ قرآن میں نسبتاً زیادہ آسانی اور تیزی کے ساتھ کامیاب ہوتا ہے۔
لہٰذا والدین اور اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ حفظ شروع کرنے سے پہلے بچے کا ناظرہ مکمل اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔ ان شاء اللہ یہ محنت بعد میں حفظِ قرآن کے سفر کو آسان، خوشگوار اور کامیاب بنا دے گی۔
یاد رکھیں
"مضبوط ناظرہ، آسان حفظ؛ یہی کامیاب حافظِ قرآن کی بنیاد ہے۔"
ابو عکراش ۔
معیاری قرآنی تعلیم و تربیت
#حفظ #آسان #طریقہ #ناظرہ #مضبوط #کامیابی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Kabeerwala
Sargodha
58250