Jamia Al Rahman Khanewal

Jamia Al Rahman Khanewal

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Al Rahman Khanewal, Religious school, Jamia Tur Rahman, Ameen Town, Colony No. 3, Khanewal.

جامعۃ الرحمن خانیوال، انجمن جامعۃ الرحمن کے زیر اہتمام دینی ادارہ ہے۔ طلبہ و طالبات کو قرآن و سنت کی تعلیم، علماء و فضلاء کی تیاری، رفاہی خدمات اور تعمیر مساجد میں مصروف عمل ہے۔ معاشرے میں دینی شعور اور اصلاح امت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Photos from Jamia Al Rahman Khanewal's post 07/07/2026

مورخہ 2 جولائی 2026ء جامعہ الرحمن امین ٹاؤن کالونی نمبر 3 خانیوال میں معزز علماء کرام کے ایک وفد نے جامعہ کا دورہ کیا۔ وفد میں مولانا محمد اسماعیل، حافظ ریاض عاقب اثری، حکیم فاروق اور حافظ سلیم مدنی شامل تھے۔
اس موقع پر مولانا محمد اسماعیل نے بتایا کہ وہ جامعہ کے مدیر مولانا خبیب احمد علی محمد سعیدی کے والد گرامی، شیخ الحدیث حضرت مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی رحمہ اللہ کے قدیم شاگردوں میں سے ہیں۔ آپ تقریباً 1961ء–1962ء کے دوران ان سے اکتساب علم کرتے رہے، جب جامعہ سعیدیہ شہر میں مرکزی جامع مسجد اہل حدیث کی جگہ میں قائم تھا۔ نشست کے دوران بزرگوں کی یادیں تازہ کی گئیں، ماضی کے علمی ماحول اور اساتذۂ کرام کے تذکرے ہوئے، جنہیں حاضرین نے نہایت دلچسپی سے سنا۔
بعد ازاں وفد نے جامعہ الرحمن کی لائبریری مکتبہ سعیدیہ کا مشاہدہ کیا، جہاں محفوظ نادر علمی ذخیرے، خصوصاً حضرت مولانا شمس الحق ملتانی رحمہ اللہ سے متعلق نوادرات کا مشاہدہ کیا اور انہیں بے حد سراہا۔ س موقع پر مدیر جامعہ مولانا خبیب احمد علی محمد سعیدی نے حافظ ریاض عاقب اثری صاحب کو ماہنامہ مجلہ اہل حدیث کی فائلیں بطورِ ہدیہ پیش کیں۔ مجلس میں فضیلۃ الشیخ حافظ ظہیر احمد السعیدی اور حافظ عمار سعیدی بھی موجود تھے۔

06/06/2026

اپنی بیٹیوں کو دیں ایک بہترین علمی تحفہ!
زینب انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک لرننگ میں سمر کورس 2026ء کے داخلے جاری ہیں۔
قرآن پاک، سیرت النبی ﷺ، فقہی مسائل اور اخلاقیات پر مبنی ایک جامع نصاب
​​آج ہی اپنی نشست بک کروائیں!
رابطہ: 03336215594

​مزید تفصیلات کے لیے گوگل میپ پر لوکیشن ملاحظہ کریں: https://maps.app.goo.gl/Mv76m81n9acN1u87A

Jamia Al Rahman Khanewal جامعۃ الرحمن خانیوال، انجمن جامعۃ الرحمن کے زیر اہتمام دینی ادارہ ہے۔ طلبہ و طالبات کو قرآن و سنت کی تعلیم، علماء و فضلاء کی تیاری، رفاہی خدمات اور تعمیر مساجد میں مصروف عمل ہے۔ معاشرے میں دینی شعور اور اصلاح امت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Photos from Jamia Al Rahman Khanewal's post 03/06/2026

مکتبہ سعیدیہ امین ٹاؤن میں ڈاکٹر ادریس زبیر کی آمد

15 فروری 2025ء کو الہدیٰ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس زبیر تبلیغی دورے پر خانیوال تشریف لائے۔ اس موقع پر مدیر جامعہ مولانا خبیب احمد علی محمد سعیدی نے اپنے برادر خورد حافظ ظہیر احمد السعیدی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ دوران گفت گو ڈاکٹر صاحب نے مکتبہ سعیدیہ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اگرچہ ان کا شیڈول انتہائی مصروف تھا تاہم انہوں نے خصوصی طور پر وقت نکالا اور مکتبہ سعیدیہ تشریف لائے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ادریس زبیر ممتاز عالم دین مولانا شمس الحق افغانی ملتانی رحمہ اللہ کے صاحب زادے ہیں۔ مولانا شمس الحق افغانی ملتانی رحمہ اللہ اور شیخ الحدیث مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی رحمہ اللہ کے درمیان گہرے علمی و قلبی روابط قائم تھے۔ دونوں بزرگوں کو ایک ہی استاد مولانا ابو سعید محمد شرف الدین دہلوی رحمہ اللہ سے شرف تلمذ حاصل تھا، جس کے باعث زمانۂ طالب علمی ہی سے ان کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں اَکابر ایک دوسرے کے مدارس میں امتحانات کے لیے بطور ممتحن مدعو ہوتے رہے۔

مکتبہ سعیدیہ کے دورے کے دوران ڈاکٹر صاحب نے مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی رحمہ اللہ کی تصانیف و تالیفات کا بغور مشاہدہ کیا اور بالخصوص قدیم رسائل و جرائد میں خصوصی دل چسپی کا اظہار کیا۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر ادریس زبیر اپنے زمانۂ طالب علمی میں جمعیۃ طلبہ اہل حدیث پاکستان کے ذمہ دار رہے ہیں۔ مکتبہ سعیدیہ میں جمعیۃ طلبہ اہل حدیث کے ترجمان ”ہم سفر“ کی مکمل فائل بھی محفوظ ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کا تفصیلی مطالعہ کیا، پرانی یادیں تازہ کیں، اپنے دور طلبہ کی متعدد دل چسپ یادیں اور واقعات بیان کیے اور ان قیمتی یادوں کو اپنے موبائل فون میں محفوظ بھی کیا۔

اگرچہ ان کی آمد مختصر وقت کے لیے تھی، لیکن علمی و تاریخی دل چسپی کے باعث نشست طویل ہوگئی اور ان کا اگلا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ اس دوران انہیں حافظ عمار سعیدی کے ایم فل کا تحقیقی مقالہ بھی پیش کیا گیا، جس کا عنوان ”مخطوط کتاب الطلاق از مولانا ابو سعید محمد شرف الدین دہلوی: تخریج و تدوین“ ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے مقالے کے مندرجات کا طائرانہ جائزہ لیا اور اس پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے اسلاف کی ایسی علمی خدمات، جو ابھی تک منصۂ شہود پر نہیں آسکیں، ان پر تحقیق و تدوین کا کام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ علمی ورثہ محفوظ ہو اور نئی نسل اس سے استفادہ کرسکے۔

Photos from Jamia Al Rahman Khanewal's post 01/06/2026

مورخہ 31 مئی 2026ء کو خانیوال مولانا خبیب احمد علی محمد سعیدی مدیر جامعۃ الرحمن خانیوال کی بقیۃ السلف مولانا محمد یوسف انور حفظہ اللہ سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر فضیلۃ الشیخ حافظ ابوعمار ظہیر احمد السعیدی، حافظ عمار ظہیر سعیدی اور حافظ یاسر شاکر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا محمد یوسف انور حفظہ اللہ نے مدیر جامعہ کے والد گرامی اور اپنے دیرینہ رفیق شیخ الحدیث ابوالحسنات مولانا علی محمد سعیدی رحمہ اللہ کے ساتھ گزرے ہوئے خوبصورت ایام کو یاد کیا۔ دونوں بزرگوں کے درمیان نہ صرف گہرا ذاتی تعلق تھا بلکہ تنظیمی و جماعتی رفاقت بھی مثالی تھی۔ مولانا ابو الحسنات رحمہ اللہ فیصل آباد کے متعدد اسفار کے دوران مولانا انور صاحب سے ملاقاتوں کا اہتمام کرتے رہتے تھے اور ان ملاقاتوں کی کئی یادگار باتیں اس نشست میں تازہ ہوئیں۔
اس موقع پر مولانا محمد یوسف انور حفظہ اللہ کے صاحبزادگان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی اپنے والد محترم اور مولانا ابوالحسنات رحمہ اللہ کی باہمی محبت، دوستی اور ملاقاتوں سے متعلق یادیں بیان کیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اکابر کی علمی، دعوتی اور تنظیمی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔

Mobile uploads 14/04/2015
08/04/2015

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا "صدقہ دینے سے کوئی مال نہیں گھٹا اور جو بندہ معاف کر دیتا ہے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے جو بندہ اللہ تعالی کے لیے عاجزی کرتا ہے اللہ تعالی اس کا درجہ بلند کرتا ہے" مسلم 6592

06/04/2015

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا "مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں سلام کا جواب دینا دعوت قبول کرنا جنازوں کے پیچھے چلنا مریض کی بیمار پرسی کرنا اور چھینکنے والے کی چھینک کا جواب دینا بشرطیکہ وہ الحمداللہ کہے" سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ2788

Want your school to be the top-listed School/college in Khanewal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Jamia Tur Rahman, Ameen Town, Colony No. 3
Khanewal
58251