Kashmir my jaan

Kashmir my jaan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kashmir my jaan, Tutor/Teacher, Khaki.

12/08/2024

کشمیری سرکار

20/10/2023
04/03/2023
28/02/2023
🥀 _*تم چپل کو روتے ہو حالانکہ لوگ پاؤں ہی سے محروم ہیں!*_ 🥀کل ایک جگہ ہم دو ساتھی بیٹھے ملکی تشویش ناک صورتحال پر افسوس ...
28/02/2023

🥀 _*تم چپل کو روتے ہو حالانکہ لوگ پاؤں ہی سے محروم ہیں!*_ 🥀

کل ایک جگہ ہم دو ساتھی بیٹھے ملکی تشویش ناک صورتحال پر افسوس کا اظہار کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صاحب آئے اور مسئلہ پوچھنے لگے کہ ایک شخص جس کو منہ کا کینسر ہے مرض کی نوعیت ایسی خطرناک اور خوفناک ہے کہ ناقابلِ بیان ہے ڈاکٹر اسے لا علاج قرار دے کر جواب دے چکے ہیں کہ اب بس موت ہی کا انتظار کریں مریض کے لیے اس مرض کی شدت ناقابلِ برداشت ہے کہ وہ اذیت سے چِلاتا رہتا ہے میرے سوا اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے کیا اسے موت کا انجکشن لگانے کی گنجائش ہے؟
یہ سوال سن کر تو بندہ تھوڑی دیر کے لیے سکتے میں چلا گیا پھر اپنے آپ کو سنبھالا اور اہلِ علم سے مشاورت کے بعد اسے جواب دیا کہ موت کا انجکشن لگانے کی تو اجازت نہیں البتہ گہری نیند کا یا ایسا انجکشن لگا دیا جائے جس سے اس کے اعضا سُن ہوجائیں اور یہ اذیت ممکنہ حد تک کم ہوسکے لیکن اُس سائل نے کہا کہ یہ ساری تدبیریں غیر مؤثر ثابت ہورہی ہیں
دکھ اور غم پر مشتمل یہ ساری صورتحال دیکھ کر ہم دونوں ساتھیوں کو بڑی شدت سے یہ احساس ہوا کہ ہم پر اللہ تعالٰی کی کس قدر کرم نوازی ہے کہ ایسی سنگین بیماریوں سے بچا کر اور عافیتیں نصیب کرکے کس قدر فضل فرمایا ہے الحمدللہ اس وقت بندہ نے موقع کی مناسبت سے یہ مسنون دعا پڑھی کہ
*اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاہُ بِهٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰى كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا*
درحقیقت ہم تو دکھ اور اذیت میں لپٹا یہ سوال سن کر ملکی حالات بھول کر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنے میں لگ گئے بلکہ بندہ تو رات گئے تک وقفے وقفے سے یہ بات یاد کر کرکے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا رہا کہ ہمیں تو بغیر استحقاق کے بے شمار نعمتیں عطا کی گئی ہیں ہم اس قابل کہاں ہیںبھائیو! یہ بات بات پہ رب کی شکایتیں کرنے والے حالات کا رونا رونے والے اور شکوے کرنے والے ذرا ہسپتالوں میں جاکر تڑپتے مریضوں کی حالتیں دیکھ لیں تاکہ انھیں اندازہ ہو کہ رب نے انھیں کتنی عافیتیں اور راحتیں نصیب فرمائی ہیں!کسی خستہ حال بستی میں جاکر ان کی حالتِ زار دیکھ لیں تاکہ اندازہ ہو کہ انھیں رب نے کتنی دولتیں عطا فرمائی ہیں تم تو اس بات کو روتے ہو کہ تمہارے پاس پہننے کو چپل نہیں جبکہ بہت سے لوگ تو پاؤں ہی سے محروم ہیں تم نے کبھی اپنے پاؤں کا شکر ادا کیا ہے
ہاں! اپنے پاس موجود نعمتوں کو سوچیں ان کی اہمیت کا احساس پیدا کریں دل سے ان کی افادیت کا اعتراف کریں ان کی بھرپور قدر دانی کریں تمہیں بڑی راحت نصیب ہوگی
_*مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کے لیے ھمارا گروپ جواٸن کریں*_
_*📖اصــــــــلاحِ معاشرہ📖*_
_*☜ گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے Join لکھ کر اس نمبر پر WhatsApp کریں*_

_*قاری شفیق الرحمان تبسم*_
_*📱 +923154856932*_

Mara kaid
01/08/2022

Mara kaid

میرا قائد مقبول بٹ شہید
15/03/2022

میرا قائد مقبول بٹ شہید

Address

Khaki

Telephone

03473185225

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir my jaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category