درسگاہ جامعہ ولایت خیرپور میرس(رجسٹرڈ)۔
فقہ جعفریہ کی عظیم مثالی درسگاہ.
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
درسگاہِ جامعہ ولایت (خیرپور میرس) 13 جون 2010 بمطابق اول رجب 1431 ھجری کو وجود میں آئی۔ اس کی ابتداٗ ایک چھوٹے سے مکان سے کی گئی، تقریباً دو ماہ بعد اسے باقاعدہ طور پر محلہ پنجھٹی خیرپور میرس کے ایک قدیمی امام بارگاہ ہندوروپڑ (جھولے والا پڑ) کے واقفین کے اسرار پر منتقل کیا گیا۔ جہاں پہلے سے 20X18 فٹ کی ایک مسجد اور 20X18 فٹ کا ایک عزاخانہ (جہاں جھولے والے تعزیہ) رکھے ہوئے
ہیں اور تقریباً 18X50 فٹ کا امام بارگاہ کا ہال اور 8X100 فٹ کا برآمدہ پہلے سے تعمیر شدہ تھے، اور بعد میں 30X16 فٹ کا ایک ہال تعمیر کیا گیا، باوٗنڈری وال انتہائی مخدوش حالت میں تھی بعد میں تعمیر نو کی گئی 11000 فٹ کا سحن تھا جو کہ چار فٹ نیچے تھا اسے بھراوٗ ڈال کے کہ مناسب حالت میں لانے کی کوشش کی گئی ۔ اسی طرح چار بیت الخلاء اور ایک حمام بھی تعمیر کیا گیا۔
درحالِ حاضر 44 طلباء زیر تعلیم ہیں جو مستقل بنیاد پر مدرسے کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں۔ 25 مقامات پہ اقامہ جماعت و دینیات سینٹرز کا سلسلہ نیز جاری ہے۔ 2011 میں ایک دوسرا پلاٹ جس کا رقبہ تقریباً 12000 فٹ ہے نیز واقفین کی طرف سے ’’ خواہران ‘‘ کی درسگاہ کی تعمیر کے لیے دیا گیا تھا، جہاں جون 2012 سے خواہران کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں 26 خواہران حوزوی تعلیم اور 30 خواہران ابتدائی دینی تعلیم کی تحصیل میں مصروف ہیں۔ حوزوی خواہران میں سے 3 طالبات دینیات سینٹرز بھی چلارہی ہیں جن کے شاگردوں کی تعداد 60 ہے۔ برادران و خواہران کی دونوں درسگاہوں میں دینی مناسبت سے پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ، ان پروگرامز سے علاقہ کے مومنین و مومنات بھی مستفید ہوتے ہیں۔
ذرائع آمدن انتہائی محدود ہیں، تقریباً ہرماہ مذکورہ علاقہ کے مومنین سے ملنے والے ہدایا و صدقات وغیرہ کی کل رقم 5 ہزار ماہانہ ہوتی ہے، جبکہ اوسط ماہانہ اخراجات ایک لاکھ روپے ہیں۔ تعمیراتی اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ 40 طلباء درسگاہ کے ہاسٹل میں مستقل رہائش پذیر ہیں جن کے تمام اخراجات درسگاہ کے ذمے ہیں۔ درسگاہ کے امور کی نگرانی کے لیے 7 رکنی کمیٹی موجود ہے، درسگاہ کے مدیر و بانی محترم آقا احمد علی طاہری صاحب ہیں۔
خواہران کی درسگاہ کی نئی بلڈنگ قابل استفادہ ہوچکی ہے، برادران کی درسگاہ کے لیے حدِاقل دو کلاس رومز ایک لائبریری ہال اور لائبریری کے لیے کتب بمعہ کمپیوٹرز،پراجیکٹر،مووی کیمرے کی اشد ضرورت ہے اور ماہانہ اخراجات کے لیے معاونت کی انتہائی ضرورت ہے۔
مخیّرینِ ملت سے تعاون کی گذارش ہے۔
والسلام:
دعاگو مدیر درسگاہِ جامعہ ولایت (خیرپور میرس) آقا احمد علی طاہری۔
معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0302-3121580
0306-3643604
Email:[email protected]