09/05/2026
آج شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی رشید احمد حقانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، مہتمم جامعہ فاروقیہ کاٹلنگ، نے حضرت شیخ ادریس شہید رحمہ اللہ کی وفات پر تعزیت فرماتے ہوئے نوجوان شیخ الحدیث مولانا انس صاحب، مولانا سید حجابی صاحب اور شیخ یوسف صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حضرت شیخ ادریس شہید رحمہ اللہ کی دینی، علمی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ حضرت شیخ ادریس شہید رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
#تعزیت
ؒ