15/08/2026
🇵🇰
یومِ آزادی کی خوبصورت تقریب — راجہ فتح محمد ہسپتال دھرکنہ
14 اگست کے موقع پر راجہ فتح محمد ہسپتال دھرکنہ میں منعقدہ پُروقار پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ تقریب وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور جذبۂ حب الوطنی کی خوبصورت عکاسی تھی۔
تقریب میں اسپتال کے MS ڈاکٹر اکرام الحق،ایڈمن انچارج مسٹر فہیم ، HR Manager مس رابعہ ربانی، اور پرنسپل پرل سٹی اسکول، ملک خالد ضمیر نے مل کر سبز ہلالی پرچم لہرایا، جبکہ اسپتال کے مریضوں اور اسٹاف کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ایسے مواقع ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ہماری مشترکہ پہچان، امید اور ذمہ داری ہے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
💚 آزادی مبارک!