Al-Ansaar Schools Official

Al-Ansaar Schools Official Education with Skills

محترم جناب سر عمر حیات صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک نہایت باوقار شفیق اور مدبر استاد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی علم کی خدمت...
20/03/2026

محترم جناب سر عمر حیات صاحب رحمۃ اللہ علیہ
ایک نہایت باوقار شفیق اور مدبر استاد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی علم کی خدمت اور طلبہ کی تربیت کے لیے وقف کر دی آپ صرف ایک معلم نہیں بلکہ ایک بہترین مربی بھی تھے جو بچوں کی اخلاقی روحانی اور تعلیمی نشوونما پر خصوصی توجہ دیتے تھے

آپ کی تدریس میں اخلاص محبت اور حکمت نمایاں تھی جس کی وجہ سے طلبہ نہ صرف علم حاصل کرتے بلکہ کردار سازی کی اعلیٰ اقدار بھی سیکھتے تھے آپ نے بے شمار طلبہ کی زندگیوں کو سنوارا اور انہیں ایک باکردار اور مفید انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا

آپ کی تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آپ کے شاگرد آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن کر آپ کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کے درجات بلند فرمائے آمین
۔
۔
۔
۔

Allama Iqbal Public High School Kasur
Siddique Khan Baloch Al-Ansaar Schools Official Hafiz Tayyab Kasur City KIPS College Kasur Kasur Shehr Ahad Studio

17/03/2026
مجبوری کی ان چھٹیوں میںطلبہ و طالبات کو کون سی سکلز سکھائی جائیں!"ٹیگسا پتوکی" ضلع قصور کا یہ واحد ادارہ ہے جو بچوں کو ج...
10/03/2026

مجبوری کی ان چھٹیوں میں
طلبہ و طالبات کو کون سی سکلز سکھائی جائیں!

"ٹیگسا پتوکی" ضلع قصور کا یہ واحد ادارہ ہے جو بچوں کو جدید مہارتیں سکھا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی روبوٹکس کوڈنگ اور دیگر اسکلز کی وجہ سے یہ ادارہ دوسرے اداروں سے منفرد حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

رمضان المبارک سے پہلے اس ادارے کا وزٹ کرنے کا موقع ملا۔ ٹیگسا کے سی ای او جناب عدنان کاشف صاحب سے ملاقات ہوئی۔ آپ نے بڑی تفصیل سے ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ٹکنالوجی میں ضلع قصور کو نمایاں شہر طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اس بات کا اظہار کیا ۔

میرے ساتھ بھائی احمد بن شفیع صاحب بھی تھے جو ایک اچھے ویب ڈویلپر ہیں۔ ان شاء اللہ ان کی دونوں کی رہنمائی سے قصور شہر میں ان چھٹیوں میں بچوں کے لیے سکل پروگرام شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

اہل قصور سے رائے درکار ہے کہ بچوں کو چھٹیوں میں کون سی سکلز سکھائی جائیں اور کورس کا دورانیہ کتنا ہونا چاہیے تاکہ بچے واقعی کوئی ہنر سیکھ سکیں۔
www.alansaarschools.com

Tagxa Trainings, Multan Road Darbar Stop Pattoki | 03001194511
www.tagxa.com

10/03/2026

الانصار کے ڈائمنڈ اور پھول

08/03/2026

یہ صرف ایک ترانہ نہیں
یہ الانصار کے بچوں کے خوابوں عزم اور
روشن مستقبل کی آواز ہے
۔
۔
۔
www.alansaarschools.com

04/03/2026
04/03/2026

جب ننھی آوازوں میں قرآن گونجتا ہے تو دل جھوم اٹھتے ہیں…۔۔۔۔۔۔۔

27/02/2026
23/02/2026

مستقبل کی تیاری آج سے!
🚀 بچوں اور نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل سکلز پروگرام

ہفتہ وار خصوصی کلاسز
مہینے میں صرف 4 دن (ہر ہفتے ہفتہ کے دن)

آج کا دور ڈیجیٹل سکلز کا دور ہے جو بچہ آج ویب ڈیویلپمنٹ ایپ ڈیویلپمنٹ کوڈنگ اینیمیشن آن لائن بزنس اور فری لانسنگ سیکھ لیتا ہے وہ کل کو جاب کرنے اپنے پروجیکٹس بنانے اور ہزاروں سے لاکھوں روپے کمانے کے قابل بن جاتا ہے۔

ہم بچوں کو ویب سائٹ بنانا موبائل ایپس تیار کرنا
کوڈنگ سکریچ کے ذریعے کارٹون اور اینیمیشن بنانا
آن لائن سٹور بنانا اور فری لانسنگ کی مکمل عملی تربیت دیں گے تاکہ بچے کم عمری میں ہی ہنر مند بن سکیں۔

یہ سکلز اس لیے ضروری ہیں کیونکہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل سسٹم کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہر ادارے کو ڈیجیٹل ماہرین کی ضرورت ہے۔ یہ ہنر سیکھ کر بچے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں میں جاب کر سکتے ہیں آن لائن کام کر سکتے ہیں، اپنا بزنس شروع کر سکتے ہیں اور خود کفیل بن سکتے ہیں۔

ہم فیس نہیں لے رہے ہم امت تیار کر رہے ہیں۔
اپنی ذات پر چند ہزار خرچ کریں تاکہ آپ کا بچہ لاکھوں کمانے کے قابل بن سکے۔

فیس تفصیل:
الانصار سکول کے طلبہ کے لیے صرف 1000 روپے ماہانہ
دیگر تمام سکولوں کے طلبہ کے لیے صرف 2000 روپے ماہانہ
دورانیہ بچوں کی صلاحیت پر منحصر ہے
ایک ماہ دو ماہ یا چھ ماہ میں مکمل مہارت
حاصل کی جا سکتی ہے۔

کلاس ٹائمنگ (رمضان المبارک میں):
الانصار سکول کے طلبہ: صبح 10:30 سے 12:30
دیگر سکولوں کے طلبہ: دوپہر 1:00 سے 3:30

مقام: الانصار سکول مدینہ ٹاؤن کیمپس قصور

خصوصی دعوت!
قاری صاحبان مدرسین اور مساجد سے وابستہ افراد کے لیے بھی ہے جو وقت نکال سکتے ہیں ضرور تشریف لائیں اور یہ قیمتی ہنر سیکھ کر اپنی آمدن میں اضافہ کریں۔
منتظمین سے گزارش ہے کہ اپنے امام مسجد کی فیس ادا کرکے انہیں یہ سکل سکھائیں اور انکے وقت کو قیمتی بنائیں ۔

رجسٹریشن کے لیے فوری رابطہ کریں نشستیں محدود ہیں۔
📞 0303 56 17 187

آج سیکھیں کل کمانا شروع کریں۔
اپنے بچے کا مستقبل ڈیجیٹل مہارت کے ساتھ محفوظ بنائیں۔
۔
۔
۔


Al-Ansaar School Madina town Campus
Siddique Khan Baloch Kasur City District Kasur

Address

House #57 Madina Town Raiwind Road Kasur
Kasur
55050

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Ansaar Schools Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category