TheMaster Academy kasur

TheMaster Academy kasur Page is informative.

“Read and your Lord is Most Honorable, who taught (to write) with the pen, who taught man what he knew not.”(Qur’an}
EducationForAlL

Page is informative.

22/07/2026

حکومتِ پنجاب
محکمہ خزانہ
بنیادی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نظرثانی
نوٹیفکیشن (22 جولائی 2026)
حکومتِ پنجاب نے یکم جولائی 2026 سے تمام سول سرونٹس کے لیے نئی بیسک پے اسکیلز 2026 نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اہم نکات
1۔ نئی بنیادی تنخواہیں
یکم جولائی 2026 سے Basic Pay Scales-2026 نافذ ہوں گے۔
یہ Basic Pay Scales-2022 کی جگہ لیں گے۔
2۔ موجودہ ملازمین کی تنخواہ مقرر کرنے کا طریقہ
30 جون 2026 کو جو بنیادی تنخواہ حاصل تھی، اسے نئے پے اسکیل 2026 میں اسی اسٹیج پر منتقل کیا جائے گا۔
جن ملازمین کو Personal Pay مل رہی ہے، وہ نئے اسکیل میں بھی برقرار رہے گی۔
3۔ سالانہ انکریمنٹ
سالانہ انکریمنٹ حسبِ سابق یکم دسمبر کو ملے گی۔
نئے پے اسکیل میں پہلی انکریمنٹ 1 دسمبر 2026 کو دی جائے گی۔
الاؤنسز
4۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022
15٪ (BPS-2017 بنیادی تنخواہ پر) دیا جانے والا Adhoc Relief Allowance-2022
یکم جولائی 2026 سے ختم کر دیا گیا۔
5۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025
10٪ (BPS-2022 بنیادی تنخواہ پر)
یکم جولائی 2026 سے ختم کر دیا گیا۔
6۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023
موجودہ ملازمین کے لیے 30 جون 2023 والی شرح پر برقرار (Freeze) رہے گا۔
نئے ملازمین کو:
BS-1 تا BS-16 = کم از کم بنیادی تنخواہ کا 35٪
BS-17 تا BS-22 = کم از کم بنیادی تنخواہ کا 30٪
یہ الاؤنس آئندہ احکامات تک منجمد رہے گا۔
7۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024
موجودہ ملازمین کے لیے:
BS-1 تا BS-16 = 25٪
BS-17 تا BS-22 = 20٪
یہ بھی موجودہ سطح پر منجمد رہے گا۔
نئے ملازمین کو بھی یہی شرحیں کم از کم بنیادی تنخواہ پر ملیں گی۔
8۔ نیا ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026
تمام پنجاب سرکاری ملازمین کو چل رہی بنیادی تنخواہ (Running Basic Pay) کا 7٪ دیا جائے گا۔
یہ کنٹریکٹ ملازمین (جو باقاعدہ پے اسکیل پر ہیں) کو بھی ملے گا۔
اس الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔
چھٹی کے دوران بھی قابلِ ادائیگی ہوگا۔
پنشن یا ہاؤس رینٹ کے حساب میں شامل نہیں ہوگا۔
بیرون ملک تعیناتی کے دوران نہیں ملے گا۔
معطلی (Suspension) کے دوران بھی قابلِ ادائیگی ہوگا۔
Lump Sum تنخواہ والے کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں ملے گا۔
9۔ خصوصی الاؤنسز
جو خصوصی الاؤنس بنیادی تنخواہ پر ملتے ہیں، وہ نئی بنیادی تنخواہ 2026 کے مطابق بڑھ جائیں گے۔
اگر کسی الاؤنس کے لیے مخصوص پے اسکیل درج ہے تو وہ اسی کے مطابق رہے گا۔
10۔ کنوینس الاؤنس (Conveyance Allowance)
بی پی ایس
پرانا
نیا
BS-1 تا BS-4
1,785 روپے
2,678 روپے
BS-5 تا BS-10
1,932 روپے
2,898 روپے
BS-11 تا BS-15
2,856 روپے
4,284 روپے
BS-16 اور اس سے اوپر
5,000 روپے
7,500 روپے
11۔ خصوصی کنوینس الاؤنس (معذور ملازمین)
معذور سرکاری ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس
6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا۔
عام کنوینس الاؤنس اس کے علاوہ بھی ملے گا۔
12۔ آپشن
موجودہ ملازمین (BS-1 تا BS-22) کو 30 دن کے اندر یہ اختیار ہوگا کہ:
پرانے Basic Pay Scale-2022 میں رہیں، یا
نئے Basic Pay Scale-2026 اختیار کریں۔
اگر 30 دن میں کوئی آپشن نہ دیا گیا تو ملازم کو خودکار طور پر Basic Pay Scale-2026 میں شمار کیا جائے گا۔
13۔ سابقہ احکامات
اس نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سابقہ قواعد میں ضروری ترمیم تصور ہوگی۔
باقی تمام قواعد حسبِ سابق نافذ رہیں گے۔
14۔ انوملی کمیٹی
اگر نئی تنخواہوں میں کوئی مسئلہ یا تضاد پیدا ہوا تو محکمہ خزانہ اس کے حل کے لیے Anomaly Committee قائم کرے گا۔

19/07/2026

birthday my little prince

19/07/2026

📢 شفاف امتحانی نظام ہر امیدوار کا حق ہے!

دنیا کے کئی ممالک میں Computer-Based Tests (CBT) کا نظام رائج ہے، جہاں امیدوار جیسے ہی اپنا ٹیسٹ مکمل کرتا ہے، اس کا اسکور فوراً کمپیوٹر اسکرین پر ظاہر ہو جاتا ہے۔

آخر ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سرکاری بھرتیوں کے امتحانات Computer-Based کیے جائیں اور ٹیسٹ ختم ہوتے ہی امیدوار کے حاصل کردہ نمبر اسی وقت اسکرین پر دکھائے جائیں۔

اس سے:
✅ ہر امیدوار کو اپنے اصل نمبر معلوم ہوں گے۔
✅ میرٹ پر اعتماد بڑھے گا۔
✅ نتائج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا بے ضابطگی کے خدشات کم ہوں گے۔
✅ شفافیت اور انصاف کو فروغ ملے گا۔

امیدوار کو اپنے حاصل کردہ نمبر نہ بتانا شفافیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ ہر محنت کرنے والے نوجوان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امتحان مکمل ہوتے ہی اپنے نتائج دیکھ سکے۔

ہمارا مطالبہ واضح ہے:
"Computer-Based Test، فوری Result، اور مکمل شفافیت!"

شفاف امتحان ہی میرٹ پر مبنی پاکستان کی بنیاد ہے۔
Master MoltyFoam

18/07/2026
📢 New Grading System for Matric & Intermediate 2026 onwards
18/07/2026

📢 New Grading System for Matric & Intermediate 2026 onwards

پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔*اہم تفصیلات:*- *ٹرین:* 257-UP / 258-DN بلھے شاہ پیسنجر - *رو...
17/07/2026

پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

*اہم تفصیلات:*
- *ٹرین:* 257-UP / 258-DN بلھے شاہ پیسنجر
- *روٹ:* لاہور - قصور - پاکپتن - لاہور
- *بحالی کی تاریخ:* 17-07-2026 سے

*ٹائمنگ شیڈول:*

*257-Up: پاکپتن → لاہور*
- *پاکپتن:* 05:00 روانگی
- *قصور:* 08:35 آمد، 09:15 روانگی
- *لاہور:* 10:50 آمد
Pakistan Railways & Tourism
*258-Down: لاہور → پاکپتن*
- *لاہور:* 16:00 روانگی
- *قصور:* 17:35 آمد، 18:05 روانگی
- *پاکپتن:* 21:30 آمد

*اہم اسٹاپس:*
قصور، رائیونڈ، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، منڈی احمد آباد، کنگن پور، کھڈیان خاص ڈھولن منڈی عثمان والا شامل ہیں۔

یہ سروس لاہور، قصور اور پاکپتن کے مسافروں کے لیے بہت سہولت لائے گی۔

*نوٹ:* یہ شیڈول 17 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

07/07/2026

‼️‼️‼️
پنجاب بھر میں دکانوں
اور کاروباری اداروں کو پلاسٹک شاپنگ بیگز کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق بعض کاروباری ادارے برانڈڈ پلاسٹک بیگز پر الگ رقم اور منافع وصول کر رہے تھے، جس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر شہری ای پی اے ہیلپ لائن 1373 پر شکایت درج کرا سکیں گے، جبکہ 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ، کاروبار سیل کرنے اور سنگین خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی بھی ہو سکتی ہ

04/07/2026

*📢 اہم سرکاری اطلاع*
*غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اینڈ فارمل اکیڈمیز کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق آخری وارننگ*
ضلع لاہور میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق جاری مہم کے دوران یہ بات سرکاری طور پر نوٹس میں آئی ہے کہ متعدد پرائیویٹ سکولز *قانونی رجسٹریشن حاصل کیے بغیر* تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو *Punjab Private Educational Institutions (Promotion & Regulation) Ordinance, 1984* اور اس کے تحت وضع کردہ Rules, 1984 نیز حکومتِ پنجاب کی جاری ہدایات کی صریح خلاف ورزی ہے۔
طلبہ کی جان و مال کے تحفظ، محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی اور حالیہ افسوسناک سانحات کے تناظر میں حکومتِ پنجاب نے *غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے خلاف Zero-Tolerance Policy* اختیار کر لی ہے۔ لہٰذا *تمام غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کے مالکان اور پرنسپلز کو بطور آخری موقع ہدایت کی جاتی ہے* کہ وہ *تین (03) دن کے اندر اندر PEPRIS Portal کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کی درخواست تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں۔*
*⚠️ واضح رہے کہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں، بغیر کسی مزید نوٹس کے درج ذیل قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:*
• بھاری جرمانے (Heavy Penalties/Fines)
• سکول کو سیل (Seal) کرنا
• سکول کی بندش (Closure)
• متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی (Legal Proceedings)
• مجاز اتھارٹی کی جانب سے مناسب سمجھی جانے والی دیگر کارروائیاں
مزید برآں، تمام *Deputy District Education Officers (M/W-EE)* اور *Assistant Education Officers (M/W-EE)* کو ہدایت جاری کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ اختیار میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ سکولز کی فوری نشاندہی کریں، یہ نوٹس ان تک پہنچائیں اور تعمیل رپورٹ مقررہ وقت میں جمع کروائیں۔
*یہ آخری موقع (FINAL OPPORTUNITY) ہے۔ تمام متعلقہ غیر رجسٹرڈ ادارے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر PEPRIS Portal پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔*
چیف ایگزیکٹو آفیسر
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، لاہور

08/06/2026

کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں نا، تب احساس ہوتا ہے کہ ان کی موجودگی، ان کی محبت اور ان کی میٹھی میٹھی آواز اور رس بھری باتیں کتنی بڑی نعمت تھیں۔گھر اور گھر کی رونقیں وہی ہوتی ہیں، لوگ وہی ہوتے ہیں اور انکا پیار بھی پہلے جیساہوتا ہے۔ مگر زندگی میں اک خلا اور کمی سی ہمیشہ محسوس ہوتی رہتی ہے۔
کبھی ان کی باتیں یاد آتی ہیں تو کبھی ان کی عادتیں ان کی کمی کا احساس دلاتی رہتی ہیں۔
محبت اور اپنا پن اس کا خاصہ تھا۔ محب اس قدر تھا کہ نفرت، منافقت، بغض اور حسد اس کی ڈکشنری میں نہیں تھے۔گفتگو میں الفاظ کے چناؤ اور اپنائیت کا یہ عالم تھا کہ جو بھی اسے ملتا ، اسی کا معترف اور گرویدہ ہو کے رہ جاتا فرض شناس تھا، ۔مخلص و وفادار تھا۔بہت ملنسار اور یاروں کا یار تھا۔ تمام دوستوں، محبت کرنے والوں، احباب اور عزیز و اقارب سے ہمیشہ کے لئے جدا ہونے کے لئے7 جون 2022 کو صبح ساڑھے چار بجے بلھے شاہ ہاسپٹل قصو ر سے ambulance کے ہمراہ گھر آیا تھا۔مگر مسکراتا چہرہ،دوسروں کو ہنسانےوالا اور محبت اور وفا کآ علمبردار آج سدا کے لئے چپ سادھے ہوئے دوستوں، عزیز و اقارب اور تمام پیاروں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آہوں اور سسکیوں کی سوغات دے کے سدا کے لئے جدا ہو گیا۔اللہ پاک ڈاکٹر ما سٹر فقیر محمد صا حب رحمۃ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں درجات بلند فرمائے۔آمین۔
تمام احباب سے درخواست ہے کہ تمام مومنین و مومنات اور بالخصوص ڈاکٹر ما سٹر فقیر محمد صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے اول آخر درود شریف کے ساتھ ایک بار سورت فاتحہ اور تین بار سورت اخلاص کی تلاوت فرما دیں۔ جزاک اللہ ۔ ۔ڑاکٹر ما سٹر فقیر محمد صا حب رحمۃ اللہ علیہ

Address

Master Academy Kasur
Kasur
55050

Opening Hours

Monday 14:30 - 20:00
Tuesday 14:30 - 20:00
Wednesday 14:30 - 20:00
Thursday 14:30 - 20:00
Friday 12:30 - 18:00
Saturday 14:30 - 20:00

Telephone

+923458562307

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TheMaster Academy kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to TheMaster Academy kasur:

Shortcuts

Share