07/01/2023
آن لائن اتنا کام ملے گا کہ آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ۔۔۔
ایک بہترین اور لاجواب پلیٹ فارم جہاں آپ اپنے لئے کلائنٹ خود تلاش کرتے ہیں اور کلائنٹ آپ کو ڈھونڈتا ہے۔۔۔
لیکن ایک بات ذہن میں رہے یہ ایک پروفیشنل اور ماہر کلائنٹس کا پلیٹ فارم ہے یہاں کامیاب وہی ہوگا جو کسی بھی سکل میں پروفیشنل ہوگا۔۔۔
آپ فیوچر میں فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں یا اپنا شاندار کیریئر بنانا چاہتے ہیں تو یقین کریں کہ یہ پلیٹ فارم آپ کی خواہش کو پایہ تکمیل پر پہنچا کر آپ کی سوچ سے زیادہ آمدن کا ذریعہ بن سکتا ہے۔۔۔
اور وہ پلیٹ فارم ہے "لنکڈان (LinkedIn)"۔۔۔
دنیا بھر کے پروفیشنل اور ماہر لوگ "لنکڈان" پر موجود ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیز کے مالکان، ٹیکنالوجی کے ماہرین، اورہر شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین اور پروفیشنل لوگ اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔۔۔
دنیا کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیز، نیشنل کمپنیز کے مالکان کے اکاؤنٹ آپ کو شائد سوشل میڈیا پر نہ ملیں لیکن لنکڈان پر سب کے ذاتی اکاؤنٹ موجود ہیں جیسےگوگل، مائیکروسافٹ، ایپل، الفابیٹ، ایچ پی، ڈیل، آئی بی ایم، یونی لیور، بریک شیئر ہیٹ وے، ایکسون، امازون، علی بابا گروپ، فیس بک، جانسن اینڈ جانسن، جنرل الیکٹرک، چائنہ موبائل، نیسلے، پیپسی، کوکاکولا، سٹی گروپ، نائیکی، پیزاہٹ، کے ایف سی، میکڈولنڈ، فلیپس، پینڈورا، ٹیوٹا، ہونڈا، مسٹوبشی، ایڈیڈاز، ڈی ایچ ایل، شاؤمی، پینا سونک، بی بی کے، ایل جی، سونی، سام سنگ اور دیگر سینکڑوں بڑی کمپنیاں۔۔۔
کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ملٹی نیشنل کمپنیز کی تعداد کیا ہے؟؟؟
ویکیپیڈیا کا یہ لنک چیک کریں اندازہ ہوجائے گا کتنی کمپنیز ہیں۔۔۔
https://en.wikipedia.org/wiki/List_of_multinational_corporations
ان تمام کمپنیز کو ڈیجیٹل سکل کے ماہر اور پروفیشنل لوگوں کی تلاش رہتی ہے۔۔۔
اور ان کی تنخواہیں ہمارے پاکستان جیسی نہیں کہ چند ہزار میں کام کروالیا یہ کمپنیز فی گھنٹہ کے حساب سے کام کرواتی ہیں اور یقین جانیں کہ پاکستان ہندوستان وغیرہ میں ایک ماہ کی جتنی سیلری دی جاتی ہے ان کمپنیز کے دو تین کا معاوضہ اس سے کہیں زیادہ ہو۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
لنکڈان ایک موسٹ ٹرینڈنگ اور پروفیشنل پیپل پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کی کمپنی مالکان اور پروفیشنل لوگ موجود ہیں۔۔۔
اسی کے اندر ایک "پروفائنڈر" کے نام سے الگ سیکشن ہے جہاں آپ اپنے لئے کلائنٹ تلاش کرتے ہیں جن کے ساتھ آپ کام کر کے بہترین انکم حاصل کر سکیں۔۔۔
یہ جان لیں کہ اس پلیٹ فارم پر وہی بندہ کامیاب ہوگا جس کے پاس پروفیشنل سکل ہوگی، اپنی سکل میں ماہر ہوگا۔۔۔
ہرکمپنی اور ادارے کو پروفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے اور اسی لئے وہ تلاش میں رہتے ہیں کہ ہمیں ایسی ٹیم مل جائے جو ہمارا کام سنبھال لے۔۔۔
موجودہ وقت میں چونکہ آن لائن کام کی ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور بڑی بڑی کمپنیز ورچوئل کام کرنے کو ہی ترجیح دے رہی ہیں۔۔۔
ایسی کمپنیز جن کی پروڈکٹس فزیکلی ہی سیل ہوتی ہیں مالز اور سٹورز پر وہ بھی موجودہ وقت میں اپنے بزنس کو آن لائن کر رہے ہیں۔۔۔
اسی لئے آن لائن کام کی ڈیماند میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔
اگر آپ کسی ایک سکل میں ماہر اور پروفیشنل ہیں تو یقین کریں کہ آپ آن لائن اتنی بہترین انکم کر سکتے ہیں کہ آپ کی سوچ ہے۔۔۔
ایسی سکل جن کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہورہا ہے ہر کمپنی اور ادارے کی ضرورت بن چکی ہے اس میں سرفہرست مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، پائیتھون، ڈاٹ نیٹ، لاراویل، پروجیکٹ مینجمنٹ، اسسٹنٹس، کنٹینٹ رائٹنگ، ویب ڈویلپرز، ایپ ڈویلپرز، گیم ڈویلپرز، ایس ای او، بلاک چین، برینڈنگ، گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، یو آئی، کمیونیکیشن، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اینالائسسز، ٹرانسلیشن، ویڈیو پروڈکشن، آڈیو پروڈکشن، وائس اؤر، سیلز لیڈرشپ، سیلز مینجمنٹ، اور دیگر بہت ساری پروفیشنل سکلز ہیں جن میں بے تحاشہ آن لائن کام ہے۔۔۔
اگر آپ کسی بھی ڈیجیٹل سکل میں ماہر ہیں اور پروفیشنل لیول پر کام کرنا جانتے ہیں تو یقین مانیں کہ آپ کی سوچ سے زیادہ آپ کو آن لائن کام مل سکتا ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
لنکڈان پر اپنی پروفائل بنائیں، اس میں اپنا تعارف، ڈیٹیل اور پورٹ فولیو ایڈ کریں، سابقہ کام کا حوالہ دیں۔۔۔
پروفائنڈر سیکشن میں مختلف کمپنیز مینجرز اور آن لائن سیکشن ٹیم سے کنٹیکٹ کریں۔۔۔
آپ کو یہاں سے آپ کی سوچ سے بہت زیادہ کام اور معاضہ ہر حال میں ملے گا یہ گارنٹی ہے۔۔۔
لیکن دوبارہ یاد رکھیں کہ آپ اپنی سکل میں ماہر ہوں، کوئی بھی ایک سکل ہو لیکن اس میں مہارت حاصل ہو۔۔۔
اگر آپ واقعی میں ماہر ہیں، کسی ایک سکل کو پروفیشنل لیول پر جانتے ہیں تو ہی یہاں ٹرائی کریں ورنہ سوائے ٹائم کے ضیاع اورڈسکنکٹنگ کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔۔۔
ظاہر سی بات ہے یہ کمپنیاں سینکڑوں ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے معاوضہ دیتی ہیں تو ان کو کام بھی اسی لیول کا چاہئے ہوگا ۔۔۔
آن لائن فیلڈ میں کام کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے، ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ہر کمپنی کی خواہش ہے کہ ہم کمپیٹیشن جیت جائیں، ہماری کمپنی کامیاب ہوجائے۔۔۔
اسی خواہش کی تکمیل کے لئے ہر کمپنی کو ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
اور جب ٹیم ماہر اور پروفیشنل ہو کام میں محنت کرے، جذبہ اور شوق سے کام ہورہا ہو تو یقین بات ہے کہ کمپنی کامیاب ہوگی اور انکم میں اضافہ ہوگا تو یہ ٹیم کمپنی کی ضرورت بنے گی اور کمپنی اس ٹیم کو منہ مانگا معاوضہ دے گی۔۔۔
اس لئے گزارش ہے کہ کوئی بھی ایک سکل پروفیشنل لیول پر سیکھ لیں ان شاء اللہ العزیز سوچ سے زیادہ اچھی انکم حاصل کریں گے۔۔۔
This is a complete list of multinational corporations, also known as multinational companies in worldwide or global enterprises.