24/03/2023
اپنی ذات کا مطالعہ کرنے سے آپ وہ چیزیں سیکھیں گے جو دنیا کا کوئی استاد آپ کو نہیں سیکھا سکتا۔اس دنیا میں صرف ایک ہی کتاب ہے جو اس معاملے میں آپ کی مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور وہ کتاب قرآن مجید فرقان حمید ہے۔باقی جتنی بھی کتابیں ہیں اس کے علاؤہ وہ آپ کو کچھ اصل نکال کر نہیں دے سکتیں۔میں یہاں اپنی مثال ہی دے دیتا ہوں میرا لکھا ہوا content کافی زیادہ مقصد حیات کے اوپر ہے تو میں بھی اس چیز کو مانتا ہوں کہ آپ چاہے اس چیز کو جس طرح مرضی بیان کر لے لیکن جو اصل بات اور concept for purpose of life اسلام نے دیے ہے وہ میرے جیسے چھوٹے اور کم فہم ہزار لوگ بھی نہیں دے سکتے۔
میں اس زندگی کو زندگی نہیں مانتا جو بغیر مقصد کے جی جاۓ۔بغیر مقصد کے تو جانور بھی جیتے ہیں زندگی۔ ان کا کام بھی یہی ہوتا ہے کہ کھا پی لو اور اپنی نسل آگے بڑھا لو اور بس۔انسان تو اشرف المخلوقات ہے تو پھر بغیر مقصد کے ہم کیسے جی لیں؟
ہم جب سے پیدا ہوئے ہیں ہر بندہ ہمیں سمجھا رہا ہے کہ زندگی میں یہ کر لو گے تو تم کامیاب ہو جاؤ گے میں نے جب ان سب کی باتوں کو ایک ترازو میں تولنے کی کوشش کی تو سوائے پیسے اور عہدے کے کچھ نہ نکلا تو پھر کیا ہم لوگ یہ مان لیں کہ پیسہ اور دولت یہ دونوں ہی ہمارا مقصد حیات ہیں؟اگر یہ دونوں چیزیں ہی ہمارا مقصد حیات ہیں تو پھر بہت سے لوگ یہ چیزیں ہوتے ہوئے بھی خوش کیوں نہیں ہیں؟
گونج: عبدالرحمٰن رفیع