25/05/2026
یہ پاکستانی لڑکا صرف ایک ٹریڈ میں تقریباً پاکستانی 18 کروڑ روپے لاس میں جانے کے بعد ہاسپٹل داخل ہے، حقیقت یہ ہے کہ ٹریڈنگ ایک پراپر ہائی رسک بزنس ہے لیکن جتنا مرضی سمجھ بوجھ آ جائے لوگ اس میں راتوں رات کروڑوں کمانے اور جلد امیر ہونے کا رسک لیتے رہتے ہیں ، جیسے اس ٹریڈ میں بھائی نے سٹاپ لاس نہیں لگایا ہوا اور انتظار کر رہا ہے ریکوری کا اگر خدا نخواستہ river کوائن 3.58 پہ آ گیا تو اس کا مکمل اکاؤنٹ خالی ہو جائے گا اور تقریباً 30 کروڑ ضائع ہو جائیں گے
ٹریڈنگ کا اصول ہے کہ یا تو صرف سپاٹ ٹریڈنگ ہی کی جائے اور سپاٹ ٹریڈنگ بھی سٹاپ لاس لگا کر کی جائے یا پھر ایک ہی کوائن میں زیادہ پورٹ فولیو نا لگایا جائے اور اگر فیوچر ٹریڈ کر رہے ہیں تو ہر ٹریڈ میں میکسیمم ایک پرسنٹ پورٹ فولیو اور 10x لیوریج یا پھر میکسیمم دو فیصد کا رسک مطلب سٹاپ لاس ہٹ ہونے پہ زیادہ سے زیادہ ایک ٹریڈ میں آپ کی کل رقم کا دو فیصد نقصان ہو، رسک مینجمنٹ ہی صرف ایک ایسی چیز ہے جو ٹریڈنگ میں پیسے بچاتی انیلسز وغیرہ تو ہر کوئی سیکھ ہی جاتا ہے، لیکن جذبات پہ قابو نا ہونے کی وجہ سے واقعی کرپٹو ایک جوا ہے اگر یہ قابو ہو تو ٹریڈنگ ایک سکل ہے تلخ حقیقت ہے کہ صرف 0.5 پرسنٹ لوگ یہ قابو رکھ پاتے ہیں
اکاؤنٹ خالی ہونا تکلیف دہ ہے ضروری نہیں کروڑوں ہی ہوں کچھ لوگوں کے ہزاروں میں اکاؤنٹ ہوتے وہ بھی اس غلطی سے زیرو ہو جاتے اور کچھ لوگ کروڑوں بھی اسی طرح گنوا لیتے اور کچھ اسی سے رسک مینجمنٹ پہ عمل کر کے لانگ ٹرم پیسہ بناتے رہتے
ٹریڈنگ میں پیسے کمانے سے زیادہ ضروری چیز پیسے بچانا ہے
اس لئے اگر تو آپ کسی سکل پہ کام کر رہے ہیں تو سکون سے وہی کرتے رہیں کیونکہ آپ کم کما رہے ہیں پھر بھی آپ کو یہ ٹینشن یا غلطی کا ڈر نہیں ہو گا جو کرپٹو یا فاریکس ٹریڈنگ میں ہوتا ہے، ٹریڈنگ میں نقصان ہونا لازمی ہوتا ہے دنیا میں ہر ٹریڈر کو نقصان ہوتا ہے ہر کسی کو کسی ٹریڈ میں نقصان کسی ٹریڈ میں پرافٹ ہوتا ہے لیکن اس نقصان کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے اور وہ ہے رسک مینجمنٹ جس کی بنا پر ٹریڈر اوور آل پرافٹ میں آ جاتے ہیں، نقصان ایسے نا ہو کہ دو چار ٹریڈ نقصان میں جانے کے بعد اکاؤنٹ خالی ہو جائے بلکہ نقصان ایسے ہو کہ بہت دفعہ ٹریڈ نقصان میں جانے کے بعد بھی آپ کے پاس اگلی ٹریڈز میں ریکوری کا موقع ہو
اور یہ صرف رسک مینجمنٹ سے ہی ممکن ہے، لیکن جیسا کہ میں حقیقت بتا چکا ہوں کہ صرف 0.5 فیصد لوگ ہی اس چیز پہ قابو رکھ پاتے 99 فیصد سے زائد لوگ ایک نا ایک دن مہینہ دو مہینے صبر کے بعد بڑا رسک لے لیتے اور پھر اس بھائی طرح صرف دو دن میں کچھ سو ہوں یا کچھ ہزار روپے ہوں یا کچھ کروڑ ہوں وہ سب زیرو بھی ہو جاتے ہیں