MSM Kashmore Official

MSM Kashmore Official Education

28/03/2025

آج ایک حدیث سُنارہا ہوں جو شاید پہلے کبھی آپ کو نہیں سنائی، مولا علیؑ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا بیشک اللہ جب کہ اہلِ جنت اور اہلِ دوزخ اپنے ٹھکانوں میں چلے جائیں گے، تو جو اللہ کے دیدار کے حق دار ہوں گے، ان سے پوچھے گا جبرائیلؑ کے ذریعہ کہ میرے بندوں کو بتادو تمہارے رب نے تمہیں سلام بھیجا ہے اور اس نے حکم دیا ہے کہ آؤ میرا دیدار کرلو وہ وسیع میدان ہوگا جس کا نام #میدانِ_مزید ہوگا جس کی مٹی سفید ترین اور خوشبودار ہوگی، وہ دوڑ پڑیں گے اور ان کی خوشی کا عالم دیدنی ہوگا، جب وہ وہاں جائیں گے تو انہیں نہایت بزرگی والے جُبے پہنائے جائیں گے، پھر آواز آئے گی اے اولیاء اللہ کیا اللہ نے تم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا؟ وہ کہیں گے سوائے دیدار کے کوئی وعدہ نہیں رہ گیا، اچانک اللہ اپنے حجاباتِ نور میں ان کے سامنے جلوہ افروز ہو جائے گا، وہ اولیاء اسے دیکھ کر گُم ہو جائے گا، پھر جبرائیلؑ کو کہا جائے گا کہ میرا ایک ایک کرکے پردہ اُٹھاؤ تاکہ یہ دیدار کریں؛ جب پردے اُٹھائے جائیں گے تو وہ سجدے میں چلے جائیں گے، اُنہیں کہا جائے گا یہ سجدوں کی جگہ نہیں بلکہ یہ تو ان کا صلہ ہے ایک ایک کرکے جب پردے اُٹھائے جائیں گے تو وہ پہلے سے بڑھ کر شوق اور کیفیت میں آجائیں گے اور سجدے میں گر جائیں گے، جب ایک ایک کرکے تمام پردے اُٹھا دیے جائیں گے تو عاشق رو کر پوچھیں گے تو کہیں گے مولا کیا یہ تُو ہے؟ ہم نے تو تیرے جلوے کا حق ادا نہیں کیا، کاش اس وقت ایسا احساس کرلیتے، اس وقت جنت کہے کی مبارک ہو تمہیں اے مجھ میں رہنے والو، مبارک ہو تمہیں جن کے لیے مجھے سنوارا گیا ہے، جب یہ ہو جائے گا تو یہ اس قول کی وضاحت ہے وہ چہرے تروتازہ ہوں گے رب کے چہرے کو دیکھنے والے.!
اللہ پاک جنت میں جب سارے عاشق اکٹھے ہو جائیں گے تو اُن سے پوچھے گا مانگو کیا مانگتے ہو؟ ابھی پردے نہیں اُٹھے ہوں گے، پھر اللہ پاک فرمائے گا مجھ سے مانگو کیا مانگتے ہو؟ سارے ایک ساتھ بولیں گے کہ پس اپنے چہرہ کا دیدار کراؤ،پس اللہ پاک سارے پردے اُٹھا دے گا اور وہ اسے تکنے لگ جائیں گے اور وہ ان کو تکنے لگ جائے گا، تصور کریں اللہ کا پوچھنا اور عاشقوں کا جواب دینا.!
میں آپ کو چشمِ تصّور میں جنت میں لے گیا تاکہ آپ اس کے لیے تیاری کرلیں جب اولیاء کھلائے، پلائے اور اللہ سے ملاقات سے پہلے خوشبو لگائے جائیں گے اور اللہ کے حجاب اُن کے لیے اُٹھا دیے جائیں گے، وہ اللہ کو تکنے لگ جائیں گے اور وہ اپنے عاشقوں کو تکنے لگ جائے گا.!

#عشقِ_الٰہی_اور_لذتِ_توحید
#شہرِاعتکاف2025
Wah wah

03/03/2025
23/01/2025
21/01/2025
21/01/2025
21/01/2025

Address

Kashmore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSM Kashmore Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category