Bazm e Ghousia Naeemia Jharkal

Bazm e Ghousia Naeemia Jharkal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bazm e Ghousia Naeemia Jharkal, Educational consultant, Karor Lal Isa.

کل انشاءاللہ
21/08/2026

کل انشاءاللہ

🌹 سالانہ عظیم الشان جلوسِ میلاد النبی ﷺ 🌹اہلسنت کی عظیم دینی درسگاہالمدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ جامعہ فیضانِ مدینہ (جھرکل...
17/08/2026

🌹 سالانہ عظیم الشان جلوسِ میلاد النبی ﷺ 🌹
اہلسنت کی عظیم دینی درسگاہ
المدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ جامعہ فیضانِ مدینہ (جھرکل)
عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت سے سجنے والا
سالانہ عظیم الشان جلوسِ میلاد النبی ﷺ
📅 بروز ہفتہ، 22 اگست 2026ء
🕑 آغاز: دوپہر 2:00 بجے
🕠 اختتام: شام 5:30 بجے
اِن شاء اللہ تعالیٰ
زیرِ سرپرستی
بانی و مہتمم
حضرت علامہ مولانا پروفیسر حافظ محمد عمر خطاب الازہری قادری صاحب
زیرِ قیادت
جملہ اساتذۂ کرام، المدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ جامعہ فیضانِ مدینہ
زیرِ اہتمام
المدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ جامعہ فیضانِ مدینہ، جھرکل
تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے پُرزور شرکت کی اپیل ہے۔
آئیے! آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمدِ باسعادت کی خوشی میں منعقد ہونے والے اس بابرکت جلوس میں بھرپور شرکت کرکے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں۔
صَلَّى اللّٰهُ تَعَالَىٰ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ﷺ

17/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب 🇵🇰اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 14 اگست جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب المدینہ ایجوکیشنل انسٹی...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب 🇵🇰

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 14 اگست جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب المدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ جامعہ فیضانِ مدینہ جھرکل میں بڑے ذوق و شوق اور جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔

تقریب میں طلباء کرام نے ملی نغموں، خوبصورت ٹیبلو اور قومی ترانے کی دھنوں کے ذریعے اپنی حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔

آخر میں ادارے کے معزز اساتذہ کرام نے شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں، جدوجہدِ آزادی اور وطنِ عزیز کی قدر و اہمیت کو اجاگر کیا۔

🇵🇰 پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین! 🇵🇰
بانی و مہتمم: حضرت علامہ مولانا پروفیسرحافظ محمد عمر خطاب الازہری قادری صاحب@Almadina

*🌟 تعلیمی و تفریحی دورہ اسلام آباد 2026 🌟*  *منجانب: انتظامیہ المدینہ ایجوکیشنل انسٹیوٹ جامعہ فیضان مدینہ جھرکل*السلام ع...
07/08/2026

*🌟 تعلیمی و تفریحی دورہ اسلام آباد 2026 🌟*
*منجانب: انتظامیہ المدینہ ایجوکیشنل انسٹیوٹ جامعہ فیضان مدینہ جھرکل*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*الحمدللہ رب العالمین!*
ادارے کا 3 روزہ تعلیمی و تفریحی دورہ اسلام آباد اللہ کے فضل و کرم سے نہایت کامیابی اور خیر و عافیت کے ساتھ مکمل ہوا۔

*دورے کی روحانی و تفریحی جھلکیاں:*

1. *دربار عالیہ گولڑہ شریف*
قطبِ ارشاد، ، مفسرِ قرآن، امام العاشقین *حضرت پیر سید مہر علی شاہ صاحب گولڑویؒ* کے مزار پر انوار پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی گئی اور روحانی فیض حاصل کیا گیا۔

2. *شاہ فیصل مسجد، اسلام آباد*
پاکستان کی عظیم الشان اور نہایت خوبصورت و دلکش شاہ فیصل مسجد کا نظارہ کیا۔ طلباء نے مسجد کے اسلامی طرزِ تعمیر سے بہت کچھ سیکھا۔

3. *دربار عالیہ امام بری سرکارؒ*
ولیِ کامل، قطبِ زمان *حضرت خواجہ عبد الطیف سید نور محمد امام بریؒ* کے مزار پر حاضری دی گئی۔ آپ کی مقدس چلہ گاہ کی بھی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔

4. *چٹر ایڈونچر پارک*
دورے کے آخر میں تمام طلباء اور اساتذہ کرام نے چٹر ایڈونچر پارک میں تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

اللہ تعالیٰ اس سفر کو تمام شرکاء کے لیے علم، ایمان اور محبتِ اولیاء میں اضافے کا ذریعہ بنائے۔ *آمین ثم آمین*

*والسلام*
*انتظامیہ*
*المدینہ ایجوکیشنل انسٹیوٹ*
*جامعہ فیضان مدینہ جھرکل*
بانی و مہتمم: حضرت علامہ مولانا پروفیسرحافظ محمد عمر خطاب الازہری قادری صاحب

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ *اہم اطلاع برائے والدینِ گرامی* یہ پیغام ان تمام معز والدین اور طلباء کے سرپرستوں کے نا...
03/08/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*اہم اطلاع برائے والدینِ گرامی*

یہ پیغام ان تمام معز والدین اور طلباء کے سرپرستوں کے نام ہے جن کے بچے *المدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ، جامعہ فیضان مدینہ جھرکل* میں زیرِ تعلیم ہیں۔

معزز والدین!
آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہر سال ادارہ طلباء کی *ذہنی، روحانی اور جسمانی نشوونما* کے لیے سیر و تفریح کا اہتمام کرتا ہے۔

*الحمدللہ!*
رواں سال بھی ادارہ کی جانب سے طلباء کے لیے *سیر و سیاحت کا پروگرام* منعقد کیا جا رہا ہے۔
نگرانی:* سفر کے دوران طلباء کی مکمل دیکھ بھال اور نگرانی ادارہ کے اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہو گی۔ ان شاءاللہ
اہم نوٹ:* تاہم کسی بھی غیر متوقع یا ناگہانی صورتِ حال کی صورت میں ادارہ کسی قسم کی قانونی یا مالی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس علمی و تفریحی سفر میں اپنے بچوں کو شامل کر کے ان کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔

اللہ تعالیٰ تمام طلباء کے سفر کو خیر و عافیت سے مکمل فرمائے۔ *آمین*

*والسلام*
*منجانب: انتظامیہ*
*المدینہ ایجوکیشنل انسٹیوٹ*
*جامعہ فیضان مدینہ جھرکل*

🌟 گرینڈ فائنل 2026 | بزمِ غوثیہ نعیمیہ جھرکل 🌟*  *"حسین یادگار لمحات"* 📸الحمدللہ ثم الحمدللہ!*بزمِ غوثیہ نعیمیہ* کے زیرِ...
02/08/2026

🌟 گرینڈ فائنل 2026 | بزمِ غوثیہ نعیمیہ جھرکل 🌟*
*"حسین یادگار لمحات"* 📸

الحمدللہ ثم الحمدللہ!

*بزمِ غوثیہ نعیمیہ* کے زیرِ اہتمام *مقابلۂ حسنِ تقریر، حسنِ قرات و حسنِ نعت* کا عظیم الشان *گرینڈ فائنل* کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

محفل علم و ادب کا حسین منظر پیش کر رہی تھی۔ نوجوان خطباء، قراء اور نعت خواں حضرات نے اپنی فصاحت، لہجے اور ایمان افروز آوازوں سے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔

*تاریخ:* بروز ہفتہ، 1 اگست 2026ء
*مقام:* المدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ
*جامعہ فیضان مدینہ جھرکل*
کروڑ - بھکر روڈ، نزد جھرکل اڈا، تحصیل کروڑ لعل عیسن، ضلع لیہ، پنجاب

🏆
1. *حسنِ تقریر* - Speech Competition
2. *حسنِ قرات* - Qirat Competition
3. *حسنِ نعت* - Naat Competition

*📌 سرپرستِ اعلیٰ و بانی و مہتمم:*
*حضرت علامہ مولانا پروفیسر حافظ محمد عمر خطاب الازہری القادری صاحب*
دامت برکاتہم العالیہ

✨ *خصوصی شکریہ:*
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام شرکاء، معزز ججز، اساتذہ کرام، منتظمین اور حاضرینِ محفل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی محنت اور دعاؤں سے یہ پروگرام کامیاب ہوا۔

اللہ تعالیٰ ادارے کو دین و علم کی مزید ترقیوں سے نوازے۔ *آمین*

*یہ رہے اس یادگار دن کے چند خوبصورت لمحات...* 📷

Address

Karor Lal Isa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazm e Ghousia Naeemia Jharkal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share