03/02/2022
۔۔۔۔ محکمہ برقیات کریم آباد آفس کے ملازمین کی من مانی اور ڈیوٹی میں غفلت عروج پر۔۔۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ایک ذمہ دار آفسر سے پوچھا گیا تو پتہ چلا محکمے کے کاغذات میں تو کل دن کو برونگشل، آمین آباد،آستانہ، غئمیش محلوں اور گردونواح میں 2 گھنٹے تک بجلی دی گئی ہے جبکہ حقیقی معنوں میں ان محلوں میں 2 منٹ بھی بجلی نہیں ملی۔؟ یہ صرف ایک دن کی بات نہیں ہے بلکہ یہ کئی سالوں سے معمول بن چکا ہے۔ یہ کون بدبخت شخص ہے جو اس سخت موسم میں قیامت برپا کررہا ہے۔؟؟؟ اور عوام کے ساتھ اتنا ظلم کیوں کررہا ہے؟؟؟ یہاں کوئی پوچھنے والا بھی ہے کہ نہیں؟؟؟؟ ضلع انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس کا فوری نوٹس لے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
محمد فضائل چیئرمین
برونگ ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن