السلام علیکم
میری دادی صاحبہ ICU میں ایڈمٹ ہیں آپ تمام احباب سے گذارش ہے کہ ان کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کریں جزاک اللہ
The Quran school for girls
Learn online quran In this page you'll learn quran in a short period
_ووٹ_دینے_سے_پہلے_یہ_تحریر_ضرور_پڑھیں
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ہر ووٹر کیلئے ووٹ دینے سے پہلے ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کے اوصاف کا جانناضروری ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ووٹ دینے کی از روئے قرآن وحدیث چند حیثیتیں ہیں :
ایک حیثیت شہادت کی ہے کہ ووٹر جس شخص کو اپناووٹ دے رہاہے اس کے متعلق اس کی شہادت دے رہاہے کہ یہ شخص اس کام کی قابلیت بھی رکھتاہے اور دیانت اور امانت بھی اور اگر واقع میں اس شخص کے اندریہ صفات نہیں ہیں اور ووٹر یہ جانتے ہوئے اس کو ووٹ دیتاہے تو وہ ایک جھوٹی شہادت ہے ،جوسخت کبیرہ گناہ اور وبالِ دنیاوآخرت ہے ۔
دوسری حیثیت ووٹ دینے کی شفاعت یعنی سفارش کی ہے کہ ووٹر اس کی نمائندگی کی سفارش کرتاہے اور سفارش کے بارے میں قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ" من يشفع شفاعة حسنة يكن له نصيب منها ومن يشفع شفاعة سيئة يكن له كفل منها"۔یعنی جوشخص اچھی سفارش کرتاہے اس میں اس کوبھی حصہ ملتاہے اورجو بُری سفارش کرتاہے تو اس کی بُرائی میں اس کابھی حصہ لگتاہے ،اچھی سفارش یہی ہے کہ قابل اور دیانتدار آدمی کی سفارش کرے ،جوخلقِ خداکے حقوق صحیح طور پراداکرے اور بُری سفارش یہ ہے کہ نااہل ،نالائق ،فاسق ،ظالم کی سفارش کرکے اس کوخلقِ خدا پر مسلط کرے ۔اس سے یہ معلوم ہواکہ ہمارے ووٹوں سے کامیاب ہونے والاامیدواراپنے دورِحکومت میں جونیک یابد عمل کرے گا،ہم بھی اس کے شریک سمجھے جائیں گے ۔
تیسری حیثیت ووٹ دینے کی وکالت کی ہے کہ ووٹ دینے والااس امید وار کوپوری قوم کے حقوق کے بارے میں اپنانمائندہ اور وکیل بناتاہے ،اس لئے اگر کسی نااہل کواپنی نمائندگی کے لئے ووٹ دے کرکامیاب بنایاتو پوری قوم کے حقوق کوپامال کرنے کاگناہ بھی اس کی گردن پررہا۔
خلاصہ یہ ہے کہ ہماراووٹ تین حیثیتیں رکھتاہے ،ایک شہادت دوسرے سفارش اورتیسرے حقوق ِمشترکہ میں وکالت ،تینوں حیثیتوں میں جس طرح نیک ،صالح ،قابل آدمی کوووٹ دیناموجب ِثواب عظیم ہے ،اور اس کے ثمرات اس کوملنے والے ہیں ،اس طرح نااہل یاغیرمتدین شخص کوووٹ دیناجھوٹی شہادت بھی ہے،بُری سفارش بھی ہے اور ناجائز وکالت بھی اوراس کے تباہ کن ثمرات بھی اس کے نامہ اعمال میں لکھے جائیں گے۔ (مأخذہٗ جواہرالفقہ:5/534)
ووٹ دینے والے پرلازم ہے کہ وہ کسی ایسے امیدوار کو ووٹ دے جوعالم ،متقی اور خداتر س ہونے کے ساتھ ساتھ اس عہدے کااہل بھی ہواور اگر امید واروں میں کوئی بھی ایسانہ ہوتو پھرجودوسروں کے مقابلے میں زیادہ اہلیت اور خداترسی رکھتاہواس کو ووٹ دیناچاہئے خواہ وہ کسی بھی جماعت ،خاندان یابرادری سے تعلق رکھتاہواور اگر کوئی محض ذاتی مفادات یابرادری کی بنیاد پرمتقی ،خداترس اور اہلیت رکھنے والے امیدوار کوچھوڑ کرکسی دوسرے امید وار کو ووٹ دیتاہے یادوسروں کوایسے امیدوارکے حق میں ووٹ دینے پرمجبور کرتاہے تو یہ ناجائز اور گناہ ہے او راس کے تباہ کن ثمرات بھی اس کے نامہ اعمال میں لکھے جائیں گےکیونکہ یہ جھوٹی شہادت ،بُری سفارش اور ناجائز وکالت ہےاس لئےووٹ کاصحیح استعمال کرنالازم ہے اور اس کو غلط استعمال کرنے سے بچناضروری ہے ۔ (مأخذہٗ التبویب:12/233)
لہٰذاجنہیں ووٹ دیاجائے ان میں مندرجہ ذیل اوصاف کی تحقیق بہرحال ضروری ہے:
(1)وہ عقیدہ کے اعتبارسے پکامسلمان ہو۔
(2)دیندارہویاکم ازکم دین ،اہل دین اورشعائردین کادل سے احترام کرتاہو اورملک میں اسلامی قوانین کے نافذکرنے کاجذبہ رکھتاہو۔
(3) دیانت دار ہو،ضمیر فراموش نہ ہو۔
(4)نظریہ پاکستان اوراسلامی قومیت کاحامی ہو۔
(5)شریف اوربااخلاق ہو۔
(6)ملک اورقو م کی واقعی خدمت کرناچاہتاہو۔
(7)کھلے عام فسق وفجورمیں مبتلانہ ہو۔
(8)سلیم الفکرہواورنظام حکومت کے مسائل اچھی طرح جانتاہو۔
کسی حلقہ انتخاب میں کوئی بھی شخص اس معیارپرپورااترتاہویااس کے قریب ہوتواس کوووٹ دیکرکامیاب بنانے کی کوشش کرنی چاہئےاوراگرامیدواروں میں سے کوئی بھی اس معیارپرپورانہیں اترتا تواس شخص کوووٹ دیں جوان اوصاف کے زیادہ قریب ہو اوراس میں شردوسروں کے مقابلے میں کم ہو ‘‘اختياراهون البليتين’’یہ بھی عمل ممکن نہ ہوتوسکوت اختیارکرنے کی بھی گنجائش ہے (مأخذہٗ التبویب:60/494)
نوٹ: جن حضرات کا نظریہ یہ ہوکہ موجودہ حالات میں بھی موجودہ طریقہ انتخاب میں شریک ہونا درست نہیں ہے تو ان کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ یہ تحریر ان حضرات کیلئے نہیں ہے لہذا وہ حضرات بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔
اسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
گروپ کے تمام ممبران سے گذراش کی جاتی ہے کہ اگر آپ یا آپ کے جاننے ولواں میں کوئی آن لائن تجوید سے "قرآن کریم۔ فقہی مسائل" حدیث کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تفصیلات جاننے کیلے اس پیج پر یا پھر اس نمبر پر پر03012194889/03332403968 پر رابطہ کریں
خواہ وہ کسی بھی ملک رہنے واللے ہوں ـ
و سلام
فردوس افتخارعالم
آن لائن قرآن کریم کی تعلیم صرف خواتین اور لڑکیوں کیلے ہے۔۔
29/09/2015
29/09/2015
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karanchi
75760