Govt High School Latamber Karak

Govt High School Latamber Karak

Share

A Place of Learning

Photos from Govt High School Latamber Karak's post 27/02/2025

گورنمنٹ ہائی سکول لتمبر کرک کے جماعت ہفتم (بی) کے طلبہ کے سالانہ ظہرانے کے مناظر۔اس موقع پر کلاس انچارج اخترنواز صاحب ، پرنسپل ادارہ ہذا میرمحمد صاحب اور دیگر سٹاف کی شرکت

Photos from Govt High School Latamber Karak's post 17/01/2025

مورخہ ،16جنوری 2025 کو،،DEO میل کرک نثارار احمد صاحب نےGHS لتمبر کا دورہ کیا DEO صاحب کی نگرانی میی سکول ھذا کیptcمیٹنگ منعقد ھوئی باقاعدگی سے ماھوار PTC میٹنگ کرنے کی ھدایت کی اور طلباء کی انرولمینٹ اور حاضری پر زور دیا اور سکول کی نظم ونسق اور تعلیمی ماحول سے بہت متاثر ھوا اور پرنسپل صاحب کی کوششوں کو سراہا ۔اس میٹنگ میں مانیٹرنگ افسر بھی موجود تھے

Photos from Govt High School Latamber Karak's post 17/01/2025

آج گورنمنٹ ھائی سکول لتمبر کےغریب طلباء میں سویٹر اور بوٹ پرنسپل امیر محمد حان صاحب نے تقسیم کئے سویٹر سابقہ ریٹائرڈ پرنسپل روح اللّٰہ نے ڈونیٹ کئے تھے ریٹائرڈ ھونے کے باوجود بھی سکول کے بچے اپنے ھی بچے سمجھتے ھیں اللہ تعالیٰ انکی اس ڈونیشن کو اپنی دربار میں قبول فرمائے آمین

01/02/2024

پرنسپل روح اللہ صاحب کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کے کھچ مناظر

04/06/2023

گرمیوں کی چھٹیوں کو کیسے فائدہ مند بنائیں-
بشکریہ ریحان باقر، فوزیہ ریحان

وقت اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔گرمیوں کی چھٹیاں عام طور پر زیادہ تر طالبعلم سو کر اور ویڈیو گیمز کھیل کر گزارتے ہیں ۔گر یجوایشن کرنے والے طالب علم کی زندگی میں تقریباً سولہ دفعہ چٹھیاں آتی ہیں۔یعنی 48 ماہ (1440) دن۔ہر گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک سرگرمی /مہارت activity /skillکا انتخاب کریں ۔مثال کے طو ر پر kg1,2 3 میں لکھائ بہتر کروائ جا سکتی ہے۔یوٹیوب سے انگلش ،اردو کی نظمیں یاد کروائ جا سکتی ہیں۔اردو،انگلش کا ذخیرہ الفاظ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔بچوں کے متعلقہ نیشنل جیوگرافی چینل سے معلوماتی ویڈیوز دکھائ جا سکتی ہیں۔مسلم کڈز چینل دکھایا جا سکتا ہے ۔
گریڈ ون میںEnglish Reading skill کی نشوونما کے لیے اوکسفرڈ ریڈنگ سرکل( ون )کا مطالعہ بہت سود مند ہو سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ بالا چیزوں سے بھی کمزور رہ جانے والی مہارت کی دہرائ کروائ جا سکتی ہے
گریڈ ٹو کے لیے اوکسفرڈ ریڈنگ سرکل( ٹو)کا مطالعہ کروائیں۔کمپیوٹر سے واقف کروائیں ۔اسی طرح اردو کی بہتری کے لیے بچوں کو ماہنامہ نونہال،پھول،ساتھی،طفلی پڑھ کر سنائیں تاکہ اردو زبان و ادب لکھنے پڑھنے کا ذوق و شوق پیدا ہو ۔بہتر ہو گھر کا ایک کونا بچوں کی چھوٹی سی لائبریری کے لیے مختص کر دیا جا ئے۔

گریڈ تھری کے لیے اردو،انگلش کی ریڈنگ کے لیے تین گھنٹے مختص کریں اور اس کے ساتھ لیپ ٹاپ پر ٹائپنگ گیمز کھلائیں ۔اگر بچہ کمپیوٹر میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے تو مائیکروسافٹ وئیر کی بیسک سرٹیفیکیشن کروا دیں ۔

گریڈ فور میں بھی اردو،انگلش کی ریڈنگ کے لیے تین گھنٹے مختص کریں ۔یہاں پیراکی سکھانے کا اہتمام کریں ۔بڑے شہروں میں تو سوئمنگ پولز پر ماہر پیراک پیراکی سکھاتے ہیں ۔دیہاتوں میں پتہ نہیں کیوں اس کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔لڑکے بالے والدین سے چوری چھپے نہروں ،راجباؤں پر نہانے جاتے ہیں ۔پیراکی سنت بھی ہے اور پوری زندگی کام آنے والی مہارت بھی ۔ تقریباً ستر فی صد زمین پانی پر مشتمل ہے۔ ۔

جماعت پنجم کے طلبا کو گرمیوں کی چھٹیوں میں انگلش
گریمرکی بہتری اور ،ذ خیرہ الفاظ بڑھانے کی بنیادی اور اچھی کتابیں / Grammar in use /vocabulary in use (ناشر کیمرج یونیورسٹی پریس)کا پہلا لیول پڑھائیں ۔یہ کتابیں اپنی مدد آپ کی اصول کے تحت لکھی گئ ہیں ۔اس لیے کسی ٹیوٹر کی ضرورت نہیں ہے ۔اردو کی بہتری کے لیے اردو ڈائجسٹ کا مطالعہ بہت سود مند رہے گا ۔اردو ڈکشنری (جیبی سائز) خرید کر دیں اور مختصر وقت میں معنی ڈھونڈنے کا طریقہ بھی سمجھائیں اور عملی مشق بھی کروائیں۔

جماعت ششم،ہفتم اور ہشتم کے طلبا کے لیے روزانہ دو سے تین گھنٹے اردو،انگلش کی سرگرمیوں کے علاوہ قرآن مجید کا دس ،دس پاروں کا ترجمہ پڑھایا جا سکتا ہے۔میری ذاتی رائے کا مطابق جدیدانگلش میں لکھا ہوا ترجمہ اردو ترجمے کی نسبت زیادہ فائدہ مند رہے گا ۔متبادل سرگرمیوں کے طور پر ایم ایس آفس میں ورڈ،ایکسل،پاور پوائنٹ کے کورسز بھی کروائے جا سکتے ہیں۔یہ کورسز آن لائن مفت بھی دستیاب ہیں ۔


نہم کلاس میں بورڈ کا امتحان ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ درسی کتابوں پر ہی دی جا نی چاہیے ۔تا ہم اردو ،انگلش اخبار کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔کیونکہ امتحانی نقطہ نگاہ سے اسکی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ایڈیٹر کے نام خط جب تک طلبا اصلی حالت میں نہیں پڑھیں گے وہ امتحان میں اپنا مافی الضمیر اچھی طرح بیان نہیں کر سکیں گے ۔حالات حاضرہ کا ضروری حد تک علم طلبا کے لیے اشد ضروری ہے ۔جماعت نہم کے بورڈ کے امتحان کےبعد طلبا کو بنیادی کو کنگ سکھائ جائے۔وگرنہ ہوسٹل لائف میں بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسکے ساتھ دیگر بنیادی گھریلو مہارتیں سکھائ جائیں۔تا کہ بوقت اچھا خاوندبننے کے کام آسکیں۔

جماعت دہم کے سالانہ امتحان کے بعد طلبا کو ڈرائیونگ سکھائ جائے ۔اور لرننگ لائسنس بھی بنوا کر دیا جا ئے ۔جسمانی صحت کے لیے اگر آسانی سے ممکن ہو ہیلتھ کلب میں داخلہ کروائیں۔دوسری صورت یہ ہے کہ طلبا کو کسی نہ کسی جسمانی سرگرمی میں ضرور مشغول رکھ جائے ۔یہ انکی جسمانی اور جذباتی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔
عام طور پر طلبا اس عمر میں سگریٹ اور نوشی سے متعارف ہوتے ہیں اس لیے وضاحت کیساتھ دونوں کے نقصانات بارے آگاہ کیا جائے ۔

31/05/2023

Students of class 10th (C.S) group Along with I.T teacher on the eva of Computer Science practical. ..
The Govt High School Latamber Karak staff wishes stduntes a bright future ahead .

12/05/2023

Revised date sheet .....Clases 9th and 10th

13/04/2023


Roll number slips

Photos from Govt High School Latamber Karak's post 30/03/2023

9th /10th Datesheet.

12/02/2023
Photos from Govt High School Latamber Karak's post 04/02/2023

کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔
وَالضُّحٰى (1)
دن کی روشنی کی قسم ہے۔
وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)
اور رات کی جب وہ چھا جائے۔
اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔
زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔
تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔
جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔
بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔
کیا یقین ہونا چاہیے ؟
کہ کچھ بھی ہو۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)
آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔
ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔
ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا
جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔
ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍
کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔
جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہر تعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہوتا ہے ۔ ہر چیز دور جا رہی ہوتی ہے۔ دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھے
وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)
اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔
اصل چیز تو آخرت ہے۔
دنیا میں نہ ہو کامیابی، لیکن آخرت پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے
آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں ؟
آپ کیوں ایسے اعمال نہیں کرتے جن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،
آپ اللہ کے لیے کوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔
وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)
اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔
کیا ہوا جو ساری محنت ضائع ہوگی ؟ کیا ہوا سب نے چھوڑ دیا ؟ کیا ہوا سب کے آگے برے بن گے ؟ کیا ہوا مسلسل ناکامی ہے ؟ کیا ہوا مسلسل تنگی ہے؟ کیا ہوا کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔
یاد رکھے ! اللہ آپکے ساتھ ہیں وہ آپکو بھولے گا نہیں۔
تو پھر کیا غم ؟ پھر کیا پریشانی ؟۔
لوگوں کی بیزاریت پر پریشان نہ ہو آپ مسلمان ہیں آپکے پاس اعزاز ہے آپکا رب آپ سے بیزار نہیں ہوگا
تو پھر مسکرائیے اور ہر دکھ ' درد تکلیف کو سپرد خدا کردیں پھر ایک سکون نازل ہو گا جو ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا۔ان شاءاللہ❤

26/01/2023
Want your school to be the top-listed School/college in Karak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Karak

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00